Tag: ATM

  • گلگت میں زرعی ترقیاتی بینک کی پہلی ATM کا افتتاح

    گلگت میں زرعی ترقیاتی بینک کی پہلی ATM کا افتتاح

    گلگت: وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے زرعی ترقیاتی بینک کی گلگت میں پہلی ATM کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے گلگت میں پہلی اے ٹی ایم کا افتتاح ہو گیا ہے، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے زراعت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔

    حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ملکی برآمدات میں زرعی شعبے کا بڑا اہم مقام ہے، گلگت میں بینک کی ATM کی تنصیب کسانوں کے لیے سہولت کے ساتھ ساتھ بہت بڑی نعمت بھی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ امید ہے ATM کے آغاز سے چھوٹے کاشت کاروں کی خوش حالی میں مدد ملے گی، خاص طور پر پس ماندہ علاقوں میں تو ATM کی اہمیت اور بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  رواں سال زرعی شعبے کے لیے 1250 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے: گورنر اسٹیٹ بینک

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرعی بینک کے قائم مقام صدر شیخ امان نے کہا کہ بینک سالانہ تقریباً چار لاکھ کسانوں اور ان سے منسلک لوگوں کو زرعی شعبے میں قرضہ فراہم کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے نیا پاکستان اور تبدیلی کے ویژن کے مطابق 57 سال بعد زرعی ترقیاتی بینک میں بزنس پیمنٹ کا طریقہ کار اور بزنس ماڈل تبدیل ہو گیا ہے۔

  • اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ پر185ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کردیئے

    اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ پر185ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کردیئے

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام مالیت کے185ارب روپے کے نئےنوٹ جاری کردیئے، عید تعطیلات پر اےٹی ایمز کیلئے200ارب روپے بینکوں کوجاری کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر185ارب روپے مالیت کے نئے نوٹوں کا اجراء کیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر کرنسی کی طلب پوری کرنے کیلئے185ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ عیدالاضحیٰ پر168ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کو12ارب کے کم مالیت کے نوٹ جاری کیے،اس سے کم مالیت کے100روپے تک کے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے۔

    مزید پڑھیں: نئے کرنسی نوٹ اس بار بھی ایس ایم ایس سروس سے ملیں‌ گے

    -عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران اےٹی ایم میں نوٹوں کی دستیابی کیلئے200ارب بینک کو جاری کیے، ترجمان کے مطابق1000،500اور5000کے کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو جاری کیے گئے ہیں۔

  • فلم سے متاثر ماموں بھانجے‘ اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش میں ناکام

    فلم سے متاثر ماموں بھانجے‘ اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش میں ناکام

    کراچی: فلم سے متاثر ہوکر بینک میں نصب اے ٹیم ایم مشین کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ‘ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مشین کاٹنے کے لیے ضروری سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں دو ملزمان نے فلم سے متاثر ہوکر اے ٹی ایم مشین لوٹنے کی کوشش کی ‘ تاہم مددگار 15 پر موصول ہونے والی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ان کی کوشش ناکام بنادی۔

    پولیس کے مطابق انہیں ہیلپ لائن پر اطلاع ملی کہ نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین میں د و ڈاکو موجود ہیں‘ عزیز آباد تھانے کی پولیس نے اطلاع پر چار منٹ میں ردعمل دیتے ہوئے چھاپہ مار کارروائی اور ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ملزمان کے نام نثار شیخ اور شہباز ہیں اور یہ دونوں آپس میں ماموں بھانجے کا رشتہ رکھتے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ایک ملزم جس کا نام شہباز بتایا گیا ہے وہ مرکزی ملزم کا بھانجا تھا اور اے ٹی ایم کے باہر نظر رکھنے کی ذمہ داری انجام دے رہا تھا جبکہ اس کا ماموں نثار شیخ اے ٹی ایم کے اندر نقب زنی میں مشغول تھا‘ پولیس کی نفر ی کو آتا دیکھ کر شہباز موقع سے بھاگ کھڑا ہوا جبکہ نثار شیخ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    پنجاب پولیس اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث نکلی

    پولیس نے اس کی تحویل سے اسلحہ‘ گیس سلنڈر اور اے ٹی ایم مشین کو کاٹنے کے لیے ضروری سازو سامان اور ٖڈکیتی کی کامیابی کی صورت میں رقم رکھنے کے لیے بیگ اپنے قبضےمیں لیا ہے۔

    ملزم نثار شیخ نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اے ٹی ایم مشین لوٹنے کے لیے جیسے ہی وہ بوتھ کے اندر داخل ہوا اس نے کیمرے سے اپنا منہ چھپا لیا اور پھر اندر نصب کیمروں کا رخ بھی تبدیل کردیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم مشین لوٹنے کی ترکیب ایک فلم دیکھ کر اس کے ذہن میں آئی تھی ‘ تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ کون سی فلم دیکھ کر ملزمان نے اے ٹی ایم مشین لوٹنے کا طریقہ سیکھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اے ٹی ایمز بند، شہری رقم کے حصول سے محروم

    اے ٹی ایمز بند، شہری رقم کے حصول سے محروم

    کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بیشتر اے ٹی ایمز سے نقدی ختم ہوگئی، چند دستیاب اے ٹی ایمز پر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کل عید قرباں ہے اور جو افراد بینک سے رقم نکال نہیں سکے یا انہیں امید تھی کہ وہ آج اے ٹی ایم سے رقم حاصل کرسکیں گے تو انہیں مایوسی کا سامنا ہے۔

    ملک بھر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایمز سے نقدی ختم ہوگئی ہے اور شہری جگہ جگہ اے ٹی ایم کی تلاش میں پھر رہے ہیں جہاں کارڈ لگانے پر انہیں نقدی کے بجائے کیش ختم ہونے کی اطلاع ملتی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ کچھ اے ٹی ایمز میں نقدی موجود ہے جہاں دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    شہریوں کا کہنا ہےکہ ہفتہ تا پیر چار دن ویسے بھی بینک بند ہیں اگر اے ٹی ایمز میں نقدی نہیں ہوگی تو رقم کا حصول کیسے ممکن ہوگا؟

    پریشانی کے شکار افراد نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ٹی ایمز مشینیں خالی ہونے کے ذمہ دار بینکوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں پابند کیا جائے کہ وہ ایسے اہم مواقع پر اے ٹی ایمز فعال رکھیں۔

  • گجرات: اے ٹی ایم سے 80 سیکنڈ میں 27 لاکھ روپے لٹ گئے

    گجرات: اے ٹی ایم سے 80 سیکنڈ میں 27 لاکھ روپے لٹ گئے

    گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں نجی بینک کے اے ٹی ایم کا ایک منٹ 20 سیکنڈ میں صفایا ہوگیا، دو ملزمان 27 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں ایک انوکھی واردات ہوئی جہاں دو ملزمان بینک کی اے ٹی ایم (آٹو میٹڈ ٹیلر مشین) کو کھول کر اس میں سے 27 لاکھ روپے نکال کر فرار ہوگئے۔

    خبر میں دی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان اے ٹی ایم ایریا میں آئے، ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جب کہ دوسرا برقع میں تھا، ملزمان نے چابی سے مشین کھولی اور رقم نکال کر فرار ہوگئے، اس عمل میں انہیں محض ایک منٹ 20 سیکنڈ لگے۔

    ویڈیو دیکھیں:


    فوٹیج کے مطابق یہ واردات 6 جون کی رات 12 بج کر 54 منٹ پر ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو کے مطابق انہوں نے مشین کا لاک نہیں توڑا بلکہ ان کے پاس مشین کی چابی موجودتھی۔
    بینک انتظامیہ نے کیشیئر اور آپریشن منیجر کو ملزم نامزد کردیا ہے، انتظامیہ کا الزام ہے کہ ان دونوں ملازمین نے ملزمان کو لاکر کی چابی اور کوڈ دیا ہے۔

  • فلمی سین سے متاثر ہوکر چوری کرنے والا اناڑی ملزم گرفتار

    فلمی سین سے متاثر ہوکر چوری کرنے والا اناڑی ملزم گرفتار

    کراچی: فلم سے متاثر ہوکر اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ، ملزم نے تفتیش کے دوران چوری کی واردات کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلم میں اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کا طریقہ دیکھ کر متاثر ہونے والا کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کا رہائشی اے ٹی ایم مشین سے پیسے چوری کرنے پہنچا، ملزم نے بینک پہنچ کر مشین سے پیسے نکالنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی الارم بج گیا۔


    سیکیورٹی الارم کی آواز سننے کے بعد شہری ناکام چوری کی واردات اور گرفتار کے خوف سے اے ٹی ایم سے فرار ہوا تاہم سی سی ٹی وی کیمرے میں اُس کی شکل محفوظ ہوگئی ، پولیس نے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے چوری کی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’فلممیں اس نے اے ٹی ایم مشین سے چوری کا سین دیکھا تو وہ بیک سے پیسے نکالنے کا ارادہ کیا‘‘۔


    یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی میں حصہ نہیں ملا، ڈاکو کا شکوہ، تھانے پہنچ گیا


    دوسری جانب گجرانوالہ میں چار ڈاکووں نے اے ٹی ایم مشین  توڑ  کر پیسے نکالنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر اپنی سارا غصہ نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ پر نکالتے ہوئے اُسے تشدد کانشانہ بناکر فرار ہوگئے۔

  • اے ٹی ایم خالی ملنے پر بینکوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    اے ٹی ایم خالی ملنے پر بینکوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی: عید کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سمیت ملک بھر میں اے ٹی ایمز خالی ملنے لگے، اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق جہاں عوام نئے نوٹوں کے اجرا سےمحروم ہیں وہیں انہیں اے ٹی ایم بھی خالی ملنے لگے ہیں حالاں کہ اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم کی سروس 24گھنٹے بحال رکھنے کے حوالے سے کمرشل بینکوں کو سخت ہدایات دی ہوئی ہیں لیکن کمرشل بینکوں نے اسٹیٹ بینکوں کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں اور احکامات کے باوجود اے ٹی ایمز خالی پڑے ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے ایکشن پلان مرتب کرلیا ہے جس کے تحت دس جولائی تک اسٹیٹ بینک کے انسپیکٹرز اے ٹی ایمزکا اچانک دورہ کریں گے جو اے ٹی ایم(آٹو میٹڈ ٹیلر مشین) درست نہیں ہوگی اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    عوام کا کہنا ہے کہ چوری و چھینا جھپٹی کے پیش نظر وہ بازاروں میں نقد رقم اس لیے ساتھ لے کر نہیں جاتے کہ بازار کے نزدیک اے ٹی ایم سے حاصل کرلیں‌گے تاہم اے ٹی ایم جائو تو وہ یا تو غیر فعال ہوتا ہے یا کیش نہیں‌ہوتا، حکومت بینکوں‌کے خلاف کارروائی کرے.

  • حبیب بینک لمیٹڈ نےنئ انٹرنیٹ بینکنگ سروس کا آغاز کر دیا

    حبیب بینک لمیٹڈ نےنئ انٹرنیٹ بینکنگ سروس کا آغاز کر دیا

    کراچی:حبیب بینک لمیٹڈ نے اپنے کسٹمرز کیلئے نئی انٹر نیٹ بینکنگ سروس کا آغاز کردیا ہے،جس کی افتتاحی تقریب ڈالمن مال کلفٹن کراچی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر اورسی ای او کے ڈار تھے۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں پرپیڈ پیمنٹ سروسز گروپ کے سربراہ فائق صادق نے کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ اپنے سترلاکھ کسٹمرز کےساتھ پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے جواپنے کسٹمرز کیلئے نت نئی اور منفرد سہولتیں پیش کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے،ایچ بی ایل انٹر نیٹ بینکنگ سروسز کا آغاز کسٹمرز کیلئےآسانی اور تیزی کےساتھ سرمائے کی منتقلی کو ممکن بنائیگا۔

    انہوں نے کہاکہ حبیب بینک کا عزم ہے کہ جذبات اور ترقی کے اس سفر میں اپنے کسٹمرز کی پندرہ سو شاخوں اور سولہ سو اے ٹی ایمز کے ساتھ بہتر ین سہولتیں پیش کرتے رہیں اور اپنی سروس بہتر بنائیں۔