Tag: ATP open tennis

  • اے ٹی پی ٹورنامنٹ:راجر فیڈرر نے ٹائٹل جیت لیا

    اے ٹی پی ٹورنامنٹ:راجر فیڈرر نے ٹائٹل جیت لیا

    بیسل: سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے بیسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ ویلنسیا اوپن کا ٹائٹل برطانیہ کے اینڈی مرے کے نام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر بیسل میں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر نے بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر چھٹی مرتبہ بیسل اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    کھیل کے آغاز سے ہی فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو دباؤ میں لے لیا۔ فیڈرر نے پہلا سیٹ چھ دو جیت کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی،

    دوسرے سیٹ میں بھی ڈیوڈ گوفن فیڈرر کے تیز شاٹس کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔ فیڈرر نے دوسرا سیٹ بھی چھ سے اپنے نام کرلیا۔

    ادھر ویلنسیا میں برطانیہ کے اینڈی مرے کامیاب رہے۔ مرے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کے ٹومی روبریڈو کو تین چھ، سات چھ اور سات چھ سے زیرکیا۔

  • واشنگٹن اوپن، کینڈین کھلاڑی میلوس راؤنک فائنل میں پہنچ گئے

    واشنگٹن اوپن، کینڈین کھلاڑی میلوس راؤنک فائنل میں پہنچ گئے

    واشنگٹن میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کینیڈین ٹینس اسٹار میلوس راؤنک نے کوالیفائی کرلیا ہے۔اے ٹی پی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کینیڈین ٹینس اسٹار میلوس رونک کا مقابلہ میزبان ملک کے ڈونلڈ ینگ سے ہوا۔ رونک کو پہلے سیٹ میں چھ چار کے فرق سے کامیابی ملی۔

    دوسرے سیٹ میں ڈونلڈ ینگ نے کم بیک کرتے ہوئے پانچ گیمز جیتے مگر کینیڈین کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں راونک کا مقابلہ ہم وطن حریف واسک پوسپیسل سے ہوگا۔