Tag: ATR

  • حادثے کا شکار اے ٹی آر طیارے کی دوبارہ نیلامی کا فیصلہ

    حادثے کا شکار اے ٹی آر طیارے کی دوبارہ نیلامی کا فیصلہ

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے حادثے کا شکار اے ٹی آر طیارے کی دوبارہ نیلامی کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے نے طیارے کو ناقابل مرمت قرار دے کر انجن سمیت تمام آلات نکال لیے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق 3 برس قبل حادثے کا شکار پی آئی اے اے ٹی آر طیارے کی پھر نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے، طیارہ 20 جولائی 2019 کو لینڈنگ کے دوران کچے میں اتر گیا تھا۔

    پی آئی اے نے طیارے کو ناقابل مرمت قرار دے کر انجن سمیت تمام آلات نکال لیے تھے، گلگت ایئر پورٹ پر موجود طیارے کا ڈھانچہ پہلے بھی نیلامی کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔

    پہلی نیلامی ایک مقامی تاجر کی جانب سے 83 لاکھ روپے کی دی گئی تھی، پی آئی اے کی جانب سے نیلامی کے لیے کم از کم بولی 0.84 ملین رکھی گئی تھی۔

    اے ٹی آر طیارے کے ڈھانچے کی نیلامی 11 مئی کو ہوگی۔

  • ایران پر امریکی پابندیاں، عالمی طیارہ ساز کمپنی نے جہاز کی فروخت روک دی

    ایران پر امریکی پابندیاں، عالمی طیارہ ساز کمپنی نے جہاز کی فروخت روک دی

    تہران: امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد عالمی طیارہ ساز کمپنی نے بھی ایران کو جہاز کی فروخت روک دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد اس ملک پر ماضی میں لگائی جانے والی اقتصادی پابندیاں دوبارہ بحال کردی ہیں جس کے باعث طیارہ ساز کمپنی نے ایران کو جہاز فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور اٹلی کی ہوائی جہاز تیار کرنے والی عالمی شہریت یافتہ کمپنی ’اے ٹی آر‘ نے ایران پر امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے ایران کو ہوائی جہازوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔


    امریکا نے سلامتی کونسل سے ایران پر پابندی کا مطالبہ کردیا


    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے ماضی میں ایران کو ہوائی جہاز فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا مگر امریکی پابندیوں کے ایران پر دوبارہ نفاذ کے بعد وہ تہران کو مزید جہازوں کی فراہمی سے قاصر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ’اے ٹی آر‘ کی جانب سے ایران کو 2018 میں تقریباً 20 ہوائی جہاز فراہم کرنے کا امکان تھا تاہم اب کمپنی کی جانب سے اس فیصلے کے بعد جہاز کی فروخت روک دی گئی ہے۔


    ایران جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد امریکا اپنی نئی پالیسی کا اعلان کل کرے گا


    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر سخت پابندیاں لگائیں گے، ایران سے جوہری تعاون کرنے والی ریاست پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ اپریل 2018 میں جاری کی جائے گی

    حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ اپریل 2018 میں جاری کی جائے گی

    کراچی:پی آئی اے کے حویلیاں میں تباہ ہونے والے اے ٹی ار طیارے کے حادثے کی وجوہات کی حتمی رپورٹ اپریل 2018میں جاری کی جائے گی‘ گزشتہ سال آج ہی کے دن پیش آنے والے اس سانحے میں جنید جمشید سمیت47 مسافر عدم کی راہ پر سدھار گئے تھے۔

    سن 7 دسمبر دوہزار سولہ کو جنید جمشید قومی ائیرلائن پی کے 661 کی پرواز کے ذریعے چترال سے واپس آرہے تھے کہ حویلیاں کے مقام پر طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں معروف مبلغ سمیت تمام ہی 47 مسافر شہید ہوگئے تھے، جہاز پھٹنے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت کا عمل ڈین این اے کے ذریعے کیا گیا تھا۔

    گزشتہ سال ہونے والے اس طیارہ حادثے کی تحقیقات پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے کی تھی‘ اس کے علاوہ مزید تین کمپنیاں سانحے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

    ان کمپنیوں میں طیارے کا پنکھا بنانے والی کمپنی ‘ یوٹاز‘ طیارے کی باڈی بنانے والی اے ٹی آر کمپنی اور طیارے کا انجن بنانے والی کینیڈین کمپنی پریٹ اینڈ بٹنی بھی اپنے طور پر تحقیقات کررہی ہیں۔

    جنید جمشید کو بچھڑے ایک برس بیت گیا*

    مذکورہ بالا میں سے دو کمپنیوں کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں جبکہ تیسری کمپنی اپنی تحقیقاتی رپورٹ مارچ 2018 تک مکمل کرے گی جس کے بعد تینوں کمپنیوں کی تحقیقاتی رپورٹ اور ایس آئی بی کی رپورٹ کا تقابلی جائزہ لے کر اس سانحے کی حتمی رپورٹ اپریل 2018 میں جاری کی جائے گی۔

    طیارے کے بلیک باکس پر کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دوران پروازاے ٹی آر طیارے کا ایک انجن اچانک بند ہوگیا تھا۔ انجن بند ہونے کی اطلاع کپتان نے فوری طور پرکنٹرول ٹاور کو دی تھی، کپتان مے ڈے، مے ڈے کی کال کرتا رہا لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارہ زمیں بوس ہوگیا۔

    فلائٹ ڈیٹاریکارڈ کے مطابق چار ہزارفٹ کی بلندی پر طیارے نے توازن کھو دیا تھا، پروازپی کے 661 طیارے کے پروپلر کا حب فری ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے جہاز کنٹرول سے باہرہوا، پنکھے فری ہونے کی وجہ سے طیارے کنٹرول نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے کپتان کو مہلت ہی نہ ملی کہ وہ طیارے کو کسی جگہ پراتارسکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔