Tag: ATR Plane

  • پی آئی اے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو اچھی خبر سنادی

    پی آئی اے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو اچھی خبر سنادی

    کراچی : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے تربت اور شارجہ کے لئے دوطرفہ پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، مذکورہ پروازوں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق تربت سے شارجہ کے لئے دوطرفہ  پروازیں آئندہ ماہ 6فروری سے شروع کی جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ ہوں گی، پروازیں شروع ہونے سے تربت کے شہریوں کو سفری سہولت میسر ہوگی، اس کے علاوہ پی آئی اے شارجہ کے لئے اے ٹی آر طیارے آپریٹ کرے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان پروازوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    پی آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان فلائٹس میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں شہروں کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے کے پروازوں کا یک طرفہ کرایہ 8 ہزار 732 روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ اضافی پروازوں کا آغاز 30 جنوری سے کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کراچی اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں، پی آئی اے کا اہم اعلان

    واضح رہے کہ سال 2020 قومی ایئر لائن کے لیے بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آیا، عالمی وبا کو وِڈ 19 کے با وجود پی آئی اے نے اصلاحاتی عمل کے ساتھ ترقی کا سفر جاری رکھا، قومی ایئر لائن نے سال 2020 کی تیسری شش ماہی میں ایک عرصے بعد ساڑھے 3 ارب روپے کا منافع حاصل کیا۔

  • حویلیاں حادثہ : اے ٹی آر طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ جاری

    حویلیاں حادثہ : اے ٹی آر طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ جاری

    کراچی : حویلیاں میں حادثے کا شکار اے ٹی آر طیارے کا انجن خراب تھا، طیارہ چار ہزار فٹ کی بلندی پر اسپیڈ ڈراپ کرگیا، بلیک باکس کی تحقیقاتی رپورٹ میں تصدیق کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سات دسمبر 2016کو ہونے والے سانحہ حویلیاں میں پی آئی اے کے تباہ شدہ اے ٹی آر طیارے کے بلیک باکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرآگئی، پی آئی اے نے اے ٹی آر حادثہ کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دوران پروازاے ٹی آر طیارے کا ایک انجن اچانک بند ہوگیا تھا۔ انجن بند ہونے کی اطلاع کپتان نے فوری طور پرکنٹرول ٹاور کو دی تھی، کپتان مے ڈے، مے ڈے کی کال کرتا رہا لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارہ زمیں بوس ہوگیا۔

    فلائٹ ڈیٹاریکارڈ کے مطابق چار ہزارفٹ کی بلندی پر طیارے نے توازن کھو دیا تھا، پروازپی کے 661  طیارے کے پروپلر کا حب فری ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے جہاز کنٹرول سے باہرہوا، پنکھے فری ہونے کی وجہ سے طیارے کنٹرول نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے کپتان کو مہلت ہی نہ ملی کہ وہ طیارے کو کسی جگہ پراتارسکے۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے پرزہ جات مذکورہ کمپنیوں کو فرانس اورکینیڈا بھیجے گئے ہیں، رپورٹ آنے میں تین سے چار ماہ لگیں گے، جس کے بعد طیارے حادثے کی مکمل رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ حویلیاں حادثے کے بعد سابق چئیرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے دعویٰ کیا تھا کہ اے ٹی آر طیارے میں خرابی ہو ہی نہیں سکتی۔

    مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ: جنید جمشید سمیت سینتالیس افراد شہید

    یاد رہے کہ سات دسمبر 2016 کو پی آئی کی پرواز چترال سے اسلام آباد جارہی تھی جسے حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا، پرواز میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید سمیت اڑتالیس مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

  • طیارہ حادثہ،ایک انجن آخری وقت تک ٹھیک تھا، بلیک باکس کی رپورٹ میں‌ انکشاف

    طیارہ حادثہ،ایک انجن آخری وقت تک ٹھیک تھا، بلیک باکس کی رپورٹ میں‌ انکشاف

    اسلام آباد: حویلیاں طیارے حادثے کے بلیک باکس کی رپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو موصول ہوگئی، سیکریٹری ایوی ایشن نے کہا ہے کہ طیارے کا ایک انجن آخری وقت تک ٹھیک تھا، طیارے کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ تحقیقات کررہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق سانحہ حویلیاں میں بدقسمت اے ٹی آر طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ فرانس کی طیارہ ساز کمپنی سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو موصول ہوگئی۔

    سیکریٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی عرفان الہٰی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی استحقاق کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جہاز کے بلیک باکس کا ڈیٹا سو فیصد محفوظ رہا،چترال سے ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے دونوں انجن 100 فیصد ٹھیک تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ بلیک باکس کی رپورٹ کے مطابق 4 بج کر 12 منٹ پر پائلٹ نے پہلی کال کی،پہلی کال میں پائلٹ کی آواز بالکل پرسکون تھی،پہلی کال کے 2 منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کال کردی،4 بج کر 14 منٹ پر پائلٹ نے بتایا کہ ایک انجن کام چھوڑ چکا تھا، 4 بج کر 17 منٹ پر طیارہ جنوب کی بجائے مشرق کی طرف مڑگیا۔

    بلیک باکس کی موصولہ رپورٹ کے مطابق 4 بج کر 17 منٹ پر جہاز کے پائلٹ نے آخری کال کی،10 سے 15 منٹ بعد جہاز گر جانے کی اطلاع موصول ہوگئی،آخری وقت تک جہاز نے لینڈنگ کی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔

    سیکریٹری سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ایک انجن ٹھیک ہونے کے باوجود جہاز حادثے کا شکار کیسے ہوگیا۔

    عرفان الٰہی کا  مزید کہنا تھا کہ طیارے کا سارا ملبہ اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے، یہ بات ٹھیک ہے کہ وزیراعظم نے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک ہفتہ پہلے گوادر کا دورہ کیا تھا۔

  • پی آئی اے، خرابیوں کے باوجود جہازاڑانے کی اجازت کا انکشاف

    پی آئی اے، خرابیوں کے باوجود جہازاڑانے کی اجازت کا انکشاف

    کراچی : پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے انجنوں میں خرابی کوئی نئی بات نہیں۔ صرف چار برس میں اے ٹی آر کے انجنوں کے بند ہونے کے بیس واقعات پیش آچکے ہیں، انجن کی خرابیوں کا پہلے سے علم ہونے کے باوجود سی اے اے اور پی آئی اے کی مسلسل خاموشی اور غفلت کے باعث سینتالیس افراد جان سے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں میں دوران پروازانجن میں خرابی کے حوالے سے اہم اورسنسنی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں۔

    سال دوہزارگیارہ سے اب تک اے ٹی آر طیاروں کے دوران پرواز انجن بند ہونے کے چھ واقعات رپورٹ ہوئے جو کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بھی بن سکتے تھے۔

    دوہزارسات سے دوہزارگیارہ کے دوران صرف چار برس میں اے ٹی آر طیاروں کے انجنوں کے بند ہونے کے بیس واقعات مجموعی طور پر رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اب تک نوے مرتبہ پانچ طیاروں کے انجن تبدیل کئے جاچکے ہیں، خرابیوں کی نشاندہی پر انجن بنانے والی کمپنی نے پرواز کا دورانیہ ساٹھ فیصد کم کرنے کا مشورہ دیا تھا مگراسے نظر انداز کردیا گیا، جس کی وجہ سے یہ سلسلہ نہ رکا اور سی اے اے بھی مسلسل خاموش رہی۔

    انجن کی خرابیوں کا پہلے سے علم ہونے کے باوجود سی اے اے اور پی آئی اے کی مسلسل خاموشی اور غفلت کے باعث حویلیاں حادثے میں سینتالیس افراد جان سے گئے۔

    سی اے اے کو ان حالات کا پہلے سے علم تھا، اس کے باوجود سی اے اے اور پی آئی اے کی غفلت کے سزا 47 گناہ افرد کو بھگتنا پڑی۔ چترال حادثے کے بعد سول ایوی ایشن پاکستان نے پی آئی اے کے اے ٹی آرطیاروں سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کیا۔

    حادثے کے بعد سی اے اے ایئروردنیس ڈپارٹمنٹ کو شامل تفتیش کرانے کیلئے ماہرین کاایوی ایشن ڈویژن پر دباؤ جاری ہے۔

  • پی آئی اے کے ایک اور اے ٹی آر طیارے میں آتشزدگی

    پی آئی اے کے ایک اور اے ٹی آر طیارے میں آتشزدگی

    ملتان : پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا ایک اور مسافر اے ٹی آر طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، اے ٹی آر طیارہ ایک بار پھر بڑے حادثے سے بچ گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام اے ٹی آر طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی کی پرواز پی کے 581 ملتان سے لاہور جانے کیلیے روانہ ہونے ہی والی تھی کہ اے ٹی آر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔

    طیارہ ملتان سے کراچی جا رہا تھا، واقعے کے بعد فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام 48 مسافر محفوظ رہے۔ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا۔ مسافروں کے مطابق انجن میں آگ لگنے کی اطلاع ہمیں فوری طور پر نہیں دی گئی۔

    پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جہاز کا ٹائر پھٹنے کی اطلاع دی گئی تھی، جب فائر بریگیڈ کی گاڑیقاں آگئیں اس کے بعد مسافرون کو نکالا گیا۔

    مزید پڑھیں : سول ایوی ایشن کا عملہ اب جہازوں پر چھاپے مارے گا

    واقعے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فوری طور پر تمام اے ٹی آر دس طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دے دیا ہے، سول ایوی ایشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ اب کوئی اے ٹی آر طیارہ تا حکم ثانی اڑان نہیں بھر سکے گا۔

    اس حوالے سے یہ بات قابل ذکر ہے سانحہ حویلیاں کے اے ٹی آر طیارے میں بھی اڑتالیس مسافر سوا تھے۔

  • طیارے کے انجن میں پہلے سے کوئی خرابی نہیں تھی، ترجمان پی آئی اے

    طیارے کے انجن میں پہلے سے کوئی خرابی نہیں تھی، ترجمان پی آئی اے

    کراچی : پی آئی اے نے طیارے کے انجن میں پہلے سے کسی خرابی کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے اس مرحلے پر یہ تاثر دینا کہ ایک انجن کا پنکھا اْلٹا چل رہا تھا جو حادثے کا باعث بنا یہ بات غلط اور قبل از وقت ہے۔ اس قسم کی قیاس آرائیوں سے عوام غلط نتائج اخذ کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ حویلیاں میں حادثہ کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے انجن میں پہلے سے کوئی خرابی نہیں تھی۔

    ترجمان پی آئی اے نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کے دونوں انجن ٹیک آف کے وقت بالکل ٹھیک کام کررہے تھے، دوران پرواز کوئی مسئلہ ہواجو حادثے کا باعث بنا۔ اس کی مکمل تحقیقات ایک خود مختار ادارہ سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ کر رہا ہے۔

    پی آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جائےحادثہ سے ملنے والی تمام اشیاء بشمول کاک پٹ آلات تحقیقات میں اہم معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: طیارہ حادثہ: جنید جمشید‘ دیگرشہداکی شناخت کا عمل جاری

    اے ٹی آر طیاروں میں دنیا کی معروف طیارہ انجن ساز کمپنی کے انجن استعمال کئے جاتے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے تک قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیئے۔ صرف چند اشیاءکی بنیاد پر حتمی رائے قائم کرنا گمراہ کن ہو سکتا ہے۔

  • ہزاروں ڈالرز کے اخراجات: پی آئی کے پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام

    ہزاروں ڈالرز کے اخراجات: پی آئی کے پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام

    کراچی : پی آئی اے پائلٹس کی بیرون ملک تربیت کے خاطر خواہ نتائج نہ مل سکے، چھبیس ہزارڈالرز کے اخراجات کے باوجود پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام رہے، بیشتر پائلٹوں کی عمرساٹھ سال سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی خزانے سے ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود بیرون ملک جانے والے پی آئی اے کے پائلٹس مطلوبہ تربیت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیل ہو نے والے پائلٹس سمیت 21 پائلٹوں کو حال ہی میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، بھرتی کئے گئے ان پائلٹس میں سے بیشتر 60 برس سے زائد عمر کے ہیں۔

    مذکورہ پائلٹس کی اکثریت ریٹائر اور سیسنا طیارے اڑانے کا تجربہ رکھتی ہے، ان پائلٹس میں سے 6 پائلٹس پر مشتمل پہلا بیج سیمولیٹر تربیت کے لئے بنکاک گیا تھا، پندرہ روزہ تربیت کے باوجود مذکورہ چھ میں سے چار پائلٹس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق فیل ہونے والے پائلٹس نے سیمولیٹر پر فرضی اے ٹی آر طیارے کو ہی تباہ کردیا، طیاروں کی تباہی پرانسٹرکٹرز نے ان پائلٹس کو اے ٹی آرکے لیے نااہل قراردے دیا۔