Tag: Atrocities in Kashmir

  • مقبوضہ کشمیر میں مظالم بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں، بھارتی معیشت داں  امرتیا سین

    مقبوضہ کشمیر میں مظالم بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں، بھارتی معیشت داں امرتیا سین

    نئی دہلی : نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بھارتی جمہوریت پربدنما داغ ہیں، کشمیریوں کی زندگی اور آزادی مودی کی مقبوضہ کشمیرمیں سرمایہ کاری سے زیادہ اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف بھارت کے اندرسے ہی آوازیں اٹھنے لگیں، نوبل انعام یافتہ بھارتی ماہرمعیشت امرتیا سین نے بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں۔

    امرتیا سین کا کہنا تھا کشمیری مظاہرین پر تشدد اور میڈیا پرپابندی ہولناک ہے، مودی حکومت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سمجھنے میں ناکام رہی ہے، کشمیریوں کی زندگی اور آزادی مودی کی مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری سے زیادہ اہم ہے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیری نوجوانوں کی شہادت پرمقبوضہ وادی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ حریت قائدین نےعالمی برادری سے بھارتی مظالم کانوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، نوجوان شہید

    یاد رہے چند روز قبل دنیابھر میں معروف اور ایوارڈ یافتہ مصنفہ ارون دھتی رائے نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا تھا کہ کشمیر میں ایسی صورتحال پائی جاتی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ نوجوان مسلح جدوجہد میں شامل ہورہے ہیں، بھارت میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہندو قوم پرستی میں اضافہ ہوگیاہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پلوامہ حملہ ایک جعلی آپریشن تھا جس کا بھارتی فوج کے سربراہ کو پہلے سے علم تھا۔ پلوامہ حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی قراردیاگیا جس کا اعتراف گورنر کشمیر نے بھی کیااور اس کے بعد سب چپ ہوگئے۔

  • کشمیر میں مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، سراج الحق

    کشمیر میں مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر مظالم ڈھا رہا ہے مگر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، عالمی برادری کی خاموشی بھی افسوسناک ہے۔

    یہ بات انہوں نے منصورہ میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری عوام پر ظلم و تشدد میں بھارتی فوج دہشت اور درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ حکمران مودی سے دوستی کی خاطر ان مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمارے حکمران کشمیری شہداء کی قربانیوں سے بے وفائی کر رہے ہیں۔

    مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔