Tag: atta-tarar

  • NA-127 لاہور سے ن لیگ کے عطا تارڑ کامیاب

    NA-127 لاہور سے ن لیگ کے عطا تارڑ کامیاب

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 127 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے عطا تارڑ 98210 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارملک ظہیر عباس نے 82230 ووٹ حاصل کئے۔ بلاول بھٹو زرداری 15005ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

    ق لیگ کے چوہدری سالک حسین نے گجرات سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو شکست دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے گجرات سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 پر اپنے ماموں اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو شکست دے دی ہے جب کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو بھی ہرا دیا ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 گجرات سے ق لیگ کے چوہدری سالک حسین ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 80 ہزار 946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    NA-44 ڈی آئی خان پر بڑا اپ سیٹ، علی امین گنڈاپور نے فضل الرحمان کو ہرا دیا

    گجرات سے ہی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری سالک حسین نے 55 ہزار 615 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 44 ہزار 713 ووٹ حاصل کیے۔

  • تحریک انصاف ہماری حکومت گرانے کی سکت نہیں رکھتی، عطا تارڑ

    تحریک انصاف ہماری حکومت گرانے کی سکت نہیں رکھتی، عطا تارڑ

    گوجرانوالہ: ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ہماری حکومت گرانے کی سکت نہیں رکھتی، وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے انسداددہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف نے حکومت گرانے کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا تھا اور اپنی حکومت کے خاتمے کے اعلان کے بعد یہ واپس لوٹ گئے۔

    ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، تحریک انصاف حکومت گرانے کی سکت نہیں رکھتی۔

    عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی وجہ سے انہیں روڈ پر جلسہ کرنا پڑا، مونس الٰہی نے چار مہینوں میں بھرپور کرپشن کی۔

    انھوں نے بتایا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پارلیمانی اجلاس آج طلب کیا ہے، اجلاس میں پنجاب کی سیاست پر مشاورت کی جائے گی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں شوق سے تحلیل کریں لیکن وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنا آسان نہیں ہوگا، پرویزالہی میں اتنی سکت نہیں کہ خود ہی اپنی اسمبلی توڑ دیں۔

  • پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، لیگی رہنماؤں کے لئے بُری خبر

    پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، لیگی رہنماؤں کے لئے بُری خبر

    لاہور: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں دو اہم لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے عطاتارڑاوررانا مشہود کی گرفتاری کےلیے وارنٹ حاصل کرلیے ہیں جبکہ مرزاجاوید،رانامنان اوردیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں پر پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج ہے۔

    ادھر پنجاب پولیس نے دوبارہ رانا مشہود احمد خان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے جس پر لیگی رہنما نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکرالیکشن میں بیلٹ پیپرپرسیریل نمبرلگا کردھاندلی کی گئی اور دوسری جانب یہ لوگ نشاندہی پرممبران پر پرچے کٹواتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دن لوٹے اندر کیسے گئے؟

    اپنے ٹوئٹ میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ دھونس اور دھاندلی نہیں چلے گی، آج بھی دور حاضر کے سول ڈکٹیٹر کے سامنے نہیں جھکوں گا ،کلمہ حق بلند کرتا رہوں گا۔

    اس سے قبل رانا مشہود نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب پولیس کی نفری کچھ دیرقبل میرے گھر پہنچی اور چھاپہ مارا، پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے مگرمیں گھرموجود نہیں تھا۔

    لیگی رہنما نے الزام عائد کیا کہ پندرہ اجلاسوں کیلئےآؤٹ کردیا اب گرفتاری کیوں؟ پنجاب حکومت غلط بیانی اور غیر قانونی اقدامات کررہی ہے۔

  • پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کو قتل کروانا چاہتے ہیں، لیگی رہنما کا الزام

    پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کو قتل کروانا چاہتے ہیں، لیگی رہنما کا الزام

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی اسپیکرپربہیمانہ تشددکیاگیا، اطلاعات ہیں پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایوان میں آئین کوپامال کیاگیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ نوٹس لیں، ہمارےلوگ خاموش کھڑے رہے،ہم نےحملہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ اپنے لوگوں کو حملے کرنے کیلئے اشارے کر رہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ انا اور ضد کی وجہ سے دہشت گردی پر اتر آئے ہیں، 15روزمیں یہ لوگ اپنے نمبرز پورے نہیں کرسکے، ہم رات 12 بجے تک یہاں پر موجود ہیں، آج واضح ہوگیاکہ یہ توڑپھوڑکس نےکی تھی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ اس کوسیاست رہنےدیں دشمنی میں تبدیل نہ کریں، ڈپٹی اسپیکرپرتشددکرنےوالےاراکین کومستعفی کرنا چاہیے۔

    عطا تارڑ نے پرویزالٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پرویزالٰہی صاحب اس طرح الیکشن لڑےجاتےہیں نہ جیتےجاتےہیں، ہمارے ممبر198 اور ان کے ممبر167ہیں ، ہم اس خون خرابے سے بچنا چاہتے تھے جو یہ کرانا چاہتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کلہ ایک شخص نے اقتدارکی خاطر ہر چیز داؤ پر لگا دی ہے، تشدد کرنے والے لوگوں کو ایوان کی کارروائی سے بے دخل کیا جائے۔

  • عطا تارڑ کی پیش گوئی درست نکلی

    عطا تارڑ کی پیش گوئی درست نکلی

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے سے متعلق پیش گوئی درست نکلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عطا تارڑ نے ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو فارغ کیے جانے کی پیش گوئی کی تھی۔

    عطا تارڑ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں پیشگوئی کی تھی کہ شہزاد اکبر دروازے پر کھڑے ہیں۔

    انھوں نے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ شہزاد اکبر کی جگہ وزیر اعظم عمران خان مشیر برائے احتساب کے عہدے کے لیے دوسرا بندہ منتخب کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر عہدے سے مستعفی

    شہزاد اکبر نے لکھا امید ہے عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا، میں پارٹی سے منسلک رہوں گا اور قانون سے متعلق خدمات دیتا رہوں گا۔

    شہباز گل سے سوال کیا گیا کہ شہزاد اکبر نے استعفیٰ کیوں دیا؟ تو انھوں نے کہا شہزاد اکبر یا تو کام کر کے تھک گئے ہوں گے یا انھیں کوئی اور اچھا موقع مل رہا ہو گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہزاد اکبر کے استعفے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح کام کیا اور کیسز کو نمٹایا وہ قابل تعریف ہے، مزید اہم کام اب آپ کا انتظار کر رہا ہے۔

  • برطانیہ میں شہبازشریف اورسلیمان شہبازکی بریت، عطاللہ تارڑ  کا شہزاد اکبر کو جواب

    برطانیہ میں شہبازشریف اورسلیمان شہبازکی بریت، عطاللہ تارڑ کا شہزاد اکبر کو جواب

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطاللہ تارڑ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کو جواب دیتے ہوئے کہا برطانوی ایجنسی نے شہبازشریف اورسلیمان کوالزامات سےبری کر دیا، اب بھی جھوٹ سے باز نہیں آئے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاللہ تارڑ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے دفتر سے این سی اے کو لکھا خط جاری کر دیا اور کہا شہزاداکبر جھوٹ بول رہے ہیں ،خفت مٹانےکی کوشش کر رہے ہیں، 3سال سے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے۔

    عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ اے آر یو کا خط شہزاداکبرکے دفتر سے11 دسمبر 2019 کوجاری ہوا، الزامات کونیشنل کرائم ایجنسی اور برطانوی عدالت نے رد کردیا ،20 ماہ پر محیط تحقیقات بند کر دی گئیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا برطانوی ایجنسی نے شہبازشریف اورسلیمان کوالزامات سےبری کر دیا، اب بھی جھوٹ سے باز نہیں آئے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

    گذشتہ روز مشیر احتساب شہزاد اکبر نے برطانیہ میں شہبازشریف اورسلیمان شہبازکی بریت کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف اورسلیمان شہبازکی بریت کی خبرغلط ہے، ایک چینل نےشہبازشریف اوربیٹےسلیمان کی بریت کی خبریں چلائیں، مبینہ بریت کی خبریں غلط اورغلط رپورٹ ہیں۔

    مشیر احتساب کا کہنا تھا کہ سلیمان شہبازاورخاندان کیخلاف تحقیقات اےآریوکی درخواست پرنہیں تھی، مشکوک ٹرانزیکشن پربینک نےاین سی اےکورپورٹ کیاتھا، فنڈزسلیمان کی جانب سے2019 میں پاکستان سےبرطانیہ منتقل کیےگئے۔

    انھوں نے کہا کہ حال ہی میں این سی اےنےفنڈزکی تحقیقات بندکرنےکافیصلہ کیا، جس کے بعدفنڈزکوعدالت کے ذریعےجاری کرنے کے احکامات ملے، واضح کردوں آرڈرکامطلب یہ نہیں کہ فنڈزجائزذرائع سےآئے، برطانوی انتظامیہ،این سی اےنےعدالت نے اثاثے منجمد کرنے  کا آرڈرحاصل کیا۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کسی کوکلین چٹ نہیں ملی جیساکہ خبروں میں کہاجارہاہے، کیس سےمتعلق کوئی سماعت نہیں ہوئی، فنڈزکواین سی اے نے منجمد کرایا اور مزید تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    مشیر احتساب نے مزید کہا کہ سلیمان شہبازاپنےوالدکیساتھ منی لانڈرنگ کیسزمیں اشتہاری ہیں، وہ پاکستانی عدالتوں سےمنی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ہیں، سلیمان شہبازاوروالدکیخلاف احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس زیرسماعت ہے۔