Tag: attack-on-chinese-consulate

  • روس کی کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید  مذمت

    روس کی کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد : امریکہ کے بعد روس نے بھی کراچی میں چین کے قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملوں کو کسی سطح پر بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے کہا چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، برطانیہ حیربیار مری کو سیاسی پناہ دینے پر اپنی پوزیشن واضح کرے، ایسے حملوں کو کسی سطح پر بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    یاد رہے امریکا نے کراچی میں چینی قونصل خانے اورکزئی میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام بنانے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں پر امریکا کا اظہار تشویش

    امریکا کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور جرات مندانہ جواب سے جانی نقصان کم ہوا، دہشت گردوں کے حملوں کیخلاف پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے 23 نومبر کو چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا تھا۔

    بعد ازاں بھارت نواز کالعدم تنظیم بی ایل اے نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

  • چینی قونصلیٹ پرحملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، وزیراعظم عمران خان

    چینی قونصلیٹ پرحملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  نے چینی قونصلیٹ پرحملے کی  فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا  حملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو بےنقاب کیا جائے گا، پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہرے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعےکی فوری تحقیقات کی ہدایت کردی اور کہا چینی قونصلیٹ پرحملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، ایسےواقعات پاک چین تعلقات کوکمزورنہیں کرسکتے۔

    [bs-quote quote=”پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہرےہیں
    ” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس اوررینجرز نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے شہیدوں کوسلام پیش کرتی ہے، واقعے میں ملوث عناصرکو بے نقاب کیا جائے گا ، پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہرےہیں۔

    یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، ذرائع کے مطابق تین سے چار حملہ آور سفید کار چینی قونصلیٹ  کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گردہلاک

    بہادراہلکاروں نے مقابلہ کیا جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، یہاں بھی اہلکار موجود تھا، جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔

    فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئے۔

    دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا۔