Tag: attack on FC car

  • پشاور دھماکہ کی صدر اور وزیرِاعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی مذمت

    پشاور دھماکہ کی صدر اور وزیرِاعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی مذمت

    اسلام آباد: پشاور میں ایف سی کے قافلے پر دھماکے کی صدر ممنون حسین، وزیرِاعظم نواز شریف ، وزیرِاطلاعات پرویز رشید، اے این پی کے رہنماء میاں افتخارحسین اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    پشاور کے علاقے شیر شاہ سوری روڈ پر ایف سی قافلے کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، وزیرِاعظم نواز شریف نے دھماکے کی  پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    وفاقی وزیرِاطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہے ہیں، اے این پی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے پرتوجہ نہیں دے رہے ہیں،  وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو دھرنے سے فرصت نہیں مل رہی ہے۔

    سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔

    جے یو پی کے مرکزی صدراعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی سے دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور جوابی کارروائی پر اتر آئے ہیں۔

  • کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ:ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، جوائنٹ روڈ پر سڑک کنارے رکھا بم پوری طرح پھٹ نہ سکا، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق آج صبح پونے آٹھ بجے کے قریب ایف سی کی گاڑی اپنے معمول کی گشت پر تھی، جونہی گاڑی بینظیر فلائی اوور سے جوائنٹ روڈ پر اتری قریب ایک تھیلی میں پڑا ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے پھٹ گیا۔

    دو سے ڈھائی کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم اگر مکمل طور پر پھٹتا تو بڑا نقصان ہوسکتا تھا، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔