Tag: attack-on-police-mobile

  • کراچی : فیڈرل بی ایریا میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

    کراچی : فیڈرل بی ایریا میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: فیڈرل بی ایریا میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل عامراور دو راہگیر زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک22میں پولیس موبائل پر مسلح ملزمان کے حملے کا مقدمہ ایف بی ایریا تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ سرکاری موبائل بلاک 22 میں انسدادپولیو مہم میں مصروف تھی ، اسی دوران بینک پٹی چیک کرنے کے لیے گشت نکلا کہ اچانک سے 3 موٹرسائیکل سوار 5 ملزمان سامنے آگئے۔

    مقدمے کے متن میں کہا کہ ملزمان پینٹ شرٹ اور کوٹ میں ملبوس تھے، ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے موبائل پر فائرنگ کی، اندھا دھند فائرنگ کے دوران ڈرائیور موبائل کچھ فاصلے پرلے گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پیچھے سے موبائل پر مزید فائرنگ کئے، فائرنگ سے موبائل میں پیچھے بیٹھا کانسٹیبل عامر شدیدزخمی ہوا، دہشت گرد اسی دوران فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    متن میں کہا گیا کہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے، زخمی سپاہی کو آغاخان راہ گیروں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ  درج

    لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

    لکی مروت : خیبر پختونخواہ کے شہر لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر لکی مروت میں پولیس کی موبائل پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا ، سرکاری مدعیت میں درج مقدمے میں قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    یاد رہے لکی مروت شہر کے قریب درہ تنگ روڈ پر پولیس موبائل پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکار مامول کےگشت پر تھے، فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی یعقوب، سپاہی مستقیم، سپاہی انعام اللہ اور ڈرائیور رحیم اللہ موقع پر شہید ہوگئے۔

    شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے، نماز جنازہ میں ڈی پی او شہزادہ عمربن عباس باب، ۔ڈپٹی کمشنر،عمائدین علاقہ سمیت افسران اوراہلکاروں نے شرکت کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ہیں ، جن کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔