Tag: attack on PPP workers

  • کل جوکچھ ہوا وہ پہلے سے طے شدہ ریاستی تشدد تھا، بختاور بھٹو

    کل جوکچھ ہوا وہ پہلے سے طے شدہ ریاستی تشدد تھا، بختاور بھٹو

    راولپنڈی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا کل جوکچھ ہوا وہ پہلے سے طے شدہ ریاستی تشدد تھا، سلیکٹڈ حکومت پر تمام شہریوں کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کل ورکرزپرحملے کے بعد دکھاوے کی سہی مذمت کی توقع تھی، ہیومن رائٹس کی وزیر کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے، سلیکٹڈحکومت پر تمام شہریوں کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کل جوکچھ ہوا وہ پہلے سے طے شدہ ریاستی تشدد تھا۔

    گذشتہ روز بختاور بھٹو نے بلاول بھٹو کی پیشی پر کارکنان کو روکنے کی کوشش اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا پی پی پی ورکرزکومارا گیا،گھسیٹا اورگرفتارکیا گیا، ورکرزکےخلاف آنسوگیس اورواٹرکینن کا استعمال کیا گیا، ڈکٹیٹرشپ کے بعدمنصوبہ بندی کے تحت ریاستی تشدد نہیں دیکھا گیا۔

    مزید پڑھیں : کارکنوں پر تشدد شرمناک اور قطعی طور پر غیرقانونی ہے، بختاور بھٹو

    بختاوربھٹو کا کہنا تھا یہ سب اسلام آباد میں نہتے،پُرامن شہریوں کےخلاف ہوا، کارکنوں پرتشددشرمناک اورقطعی طورپرغیرقانونی ہے۔

    یاد بلاول کی پیشی کے دوران جیالے اور پولیس اہلکارآمنے سامنے آگئے تھے، ایوب چوک پرپولیس نے پیپلزپارٹی کارکنان کو روکا اور کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا واٹر کینن کااستعمال کیا گیا۔

    ایوب چوک پر پیپلزپارٹی کارکنان نے نعرے بازی کی اور پولیس سےہاتھاپائی بھی ہوئی جبکہ حصارتوڑنےکی کوشش والےکارکنان پرپولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا جبکہ پولیس نے پیپلزپارٹی کے40کارکنان کوگرفتارکر کےتھانے منتقل کردیا تھا۔