Tag: attack on security forces

  • شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، سپاہی شہید

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

    خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان دتی خیل میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں25سالہ سپاہی شاہ زیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جا ری ہے۔

  • دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں،وزیراعظم عمران خان

    دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کیچ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے تربت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشت گردوں نے چھپ کر وار کیا اور بلیدہ میں بارودی سرنگ بچھا دی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔

    مزید پڑھیں :  سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک، چھ اہل کار شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق زوردار دھماکے میں چھ اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بعض ساتھی زخمی ہوئے ، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

    شہدا میں کرک کے رہائشی نائب صوبیدارگل شہادت ، سپاہی انور ، لکی مروت کے نائیک لعل خان، لودھراں کےنائیک ساجد، تونسہ شریف کےسپاہی محمدنواز اور سیالکوٹ کےسپاہی سجاد شامل تھے۔

    دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو بلیدہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لیے تربت منتقل کردیا گیا۔

  • بلوچستان : سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ، کرنل سمیت تین اہلکارشہید

    بلوچستان : سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ، کرنل سمیت تین اہلکارشہید

    پنجگور : دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے ایف سی کے کرنل سمیت تین اہلکارشہید تین کو زخمی کردیا، وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نےحملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کرنیکی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے مرغاب کور میں بزدلانہ کارروائی کر کے ایف سی قافلے پر حملہ کیا، سیکیورٹی ذرائع کےمطابق حملے کے نتیجے میں ایف سی کے کرنل سمیت تین اہلکارشہید اور تین زخمی ہوگئے، شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر ز پنجگور منتقل کردیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار گچک کے علاقے سے واپس جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرےمیں لے کرسرچ آپریشن کیا۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعظم نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کےاثرات سے ملک دشمن قوتیں خوف زدہ ہیں۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے بھی حملے پر اپنےرنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امن دشمن سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر چھپ کر حملے کررہے ہیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

     

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک شدت پسند ہلاک،2 گرفتار

    بنوں: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک شدت پسند ہلاک،2 گرفتار

    بنوں:  کوہاٹ روڈ پر شدت پسند نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند مارا گیا جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر شدت پسندوں نے بنوں کوہاٹ روڈ پر حملہ کردیا، جس سے فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تو شدت پسند مقابلے پر آگئے، جس میں ایک شدت پسند مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، حملہ بنوں کوہاٹ روڈ پراسپورٹس اسٹیڈیم کے باہرکیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے جوابی کارروائی کے دوران دو شدت پسندوں کو گرفتارکرلیا ہے اور انھیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • خیبر ایجنسی: جھڑپ میں9شدت پسند ہلاک، ہنگو چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی: جھڑپ میں9شدت پسند ہلاک، ہنگو چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی: اکاخیل میں سیکیورٹی فورسزکی جھڑپ میں نوشدت پسندمارے گئے ہے۔ ہنگوچیک پوسٹ حملےمیں دو اہلکار شہید پندرہ حملہ آور ہلاک ہوگئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاک سر زمین سے دہشتگردوں کےمکمل خاتمےکیلئے پرعزم ہے اور دھرتی کی حفاظت کےلئےہرلمحہ جانوں کی قربانی دینے کوتیار ہے۔ خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ اکاخیل میں فورسزاور دہشت گردوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں ہے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ میں نو شدت پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہے اور علاقے میں فورسزنےسرچ آپریشن بھی کیا ہے۔

    دوسری جانب ہنگو کےعلاقےاورکزئی میں دہشتگردوں نےصبح سویرے شیرین درہ میں چیک پوسٹ پرحملہ کردیا تھا اور حملے میں دواہلکار بھی شہید ہوگئے۔ فورسزکی جوابی کارروائی میں پندرہ عسکریت پسند مارے گئے۔

    علاوہ ازیں بنوں کےعلاقےنالہ ٹوچی میں فورسزکی گاڑی کوبم سےاڑانےکی کوشش کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب ہونے والےدھماکے میں دواہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے، واقعے کے بعدسیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرےمیں لےلیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
    عسکری ذرائع کے مطابق ڈھائی سو شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے،جبکہ جاری آپریشن میں اب تک اہم کمانڈرزسمیت ایک سو پینتیس دہشتگردمارےجاچکے ہیں۔

  • لوئر دیر: سرحد پار سے چیک پوسٹ پرحملہ،6دہشتگرد ہلاک

    لوئر دیر: سرحد پار سے چیک پوسٹ پرحملہ،6دہشتگرد ہلاک

    لوئر دیر: پاک فوج عید الفطر پر بھی وطن کی بھر پور حفاظت کر ر ہی ہے، افغان سرحد سے دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جوانوں ناکام بنادیا، جوابی کارروائی میں چھ حملہ آور مارے گئے ۔

    عید الفطر پر بھی پاک فوج سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہے، اسی سے زائد دہشتگردوں نے عید الفطر کے روز لوئر دیر کے قریب پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنادیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد مارے گئے جبکہ نو حملہ آور زخمی ہوگئے۔

    عسکری حکام کے مطابق حملہ گزشتہ رات ترپامان اورانکسار کےدرمیان علاقےمیں کیا گیا، جس کے لئے دہشتگرد افغان سرحد کراس کرکے آئے تھے،  آپریشن ضرب عضب کے کامیاب آغاز کے بعد دہشتگرد اپنی پناگاہیں افغانستان منتقل کرچکے ہیں، جن کے خاتمے کےلئے پاکستان امریکا اور افغان حکام سے پہلے ہی مطالبہ کرچکا ہے ۔