Tag: attack on shah mehmood qureshi house

  • شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ، کیس واپس لینے کا فیصلہ

    شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ، کیس واپس لینے کا فیصلہ

    ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے گھر حملے کا کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث مسلم لیگ ن کی جانب سے ردعمل کے طور پر ملتان میں پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر انیس اگست کو حملہ کیا گیا، گھرپر حملہ کیس کی سماعت دس ستمبر کو ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ عرف بلو بٹ سمیت تمام نامزد ملزمان کو پولیس نے کلین چٹ دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات ختم کر دی گئیں تھیں۔

    اب شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کے کارکنان کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ ایک دوسرے سے وضع داری کے باعث مقدمہ واپس لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مک مکا اور منافقت کی سیاست نہیں کرتی۔

  • مائنس ون کےقائل نہیں، ڈیڈلاک نہیں چاہتے، شاہ محمود قریشی

    مائنس ون کےقائل نہیں، ڈیڈلاک نہیں چاہتے، شاہ محمود قریشی

    لاہور: تحریک انصاف کےرہنماشاہ محمودقریشی نےکہاکہ کبھی مائنس ون فارمولہ دیا نہ اسکےقائل ہیں،رہنماکاکہناتھاکہ آئین مقدس ہے، آئین سےماورا کوئی اقدام کر رہےہیں نہ کرینگے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےامیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ لاشوں کے انتظار میں تھے تاہم فریقین کے رویے سے انہیں مایوسی ہوئی ہے،سراج الحق کاکہناتھا کہ فریقین متفق ہیں کہ بحران سے نکلنے کیلیے بات چیت کےسواکوئی راستہ نہیں۔

     شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ہم نے پوری لچک دکھا دی اور مثبت سوچ کے ساتھ آگےبڑھےہیں، امیر جماعت اسلامی نےفریقین سےاپیل کی کہ صلح کی کوششوں کوموقع دیں تاکہ بحران کےحل کاراستہ نکل سکے۔

  • ملتان:شاہ محمود قریشی کے گھر حملہ کرنے والے بلو بٹ کی ضمانت منظور

    ملتان:شاہ محمود قریشی کے گھر حملہ کرنے والے بلو بٹ کی ضمانت منظور

    ملتان : شاہ محمود قریشی کے گھر پردھاوا بولنے والے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ عرف بلو بٹ اور اس کے ساتھیوں کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

    تھا نہ دولت گیٹ کی حدود میں چار روز قبل شاہ محمود قریشی کے گھر پر دھاوا بولنے والے مسلم لیگ (ن) ضلعی عہدے داروں اور اٹھارہ کارکنوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا گیا، جس پر آج اٹھارہ نامزد مسلم لیگی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ھوئے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کرنے والے ن لیگی کارکن بلال بٹ سمیت اٹھارہ ملزمان کی چار ستمبر تک عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئیں، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ شاہ محمود قریشی کے گھر پر دھاوا بول دیا تھا۔

    ن لیگی کارکنوں نے مبینہ طور پر آزادی مارچ اور نواز شریف کے استعفے کے مطالبے پر مشتعل ہو کر یہ اقدام اٹھایا تھا، جس کے بعد پولیس نے بلال بٹ سمیت اٹھارہ نامزد اور پچاس نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور جان سےمارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

    بلال بٹ عرف بلو کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارکنوں کو گیٹ کی طرف جانے سے روکا تھا مگر وہ جمہوری طریقے اور قانون کی پاسداری کرتے ھوئے عدالت میں پیس ھوئے جہاں انکی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔