Tag: Attack on Trump

  • وائٹ ہاؤس نے آصف مرچنٹ کی ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی

    وائٹ ہاؤس نے آصف مرچنٹ کی ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس نے آصف مرچنٹ کی ٹرمپ پرحملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکا کی عدالت میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    وائٹ ہاؤس نے آصف مرچنٹ کی ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ آصف مرچنٹ کا ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

    امریکی اخبار کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے اور منصوبہ بندی کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

    امریکی اخبار نے ہیڈ لائن میں پاکستان پر الزام لگا دیا جبکہ خبر کے اندر تفصیل میں اس کی تردید کردی، امریکی اخبار نے ہیڈ لائن میں آصف مرچنٹ کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا۔

    امریکی اخبار نے تفصیلی خبر میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ’’ثبوت نہیں ملے‘‘امریکی محکمہ انصاف نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ پر حملے کی منصوبہ بندی کا آصف مرچنٹ سے تعلق نہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے 46سالہ آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کی، آصف مرچنٹ کے ایرانی حکومت کے ساتھ بھی مبینہ رابطے تھے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پرحال ہی میں ہونے والے حملے سے آصف مرچنٹ کا تعلق نہیں، آصف مرچنٹ پر اگست یا ستمبر میں ٹرمپ اور دیگرعہدیداروں کے قتل کے منصوبے کا الزام ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آصف مرچنٹ کو12 جولائی کو امریکا چھوڑنے کی تیاری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، آصف مرچنٹ نے سیاستدانوں کو قتل کرنے کیلئے اجرتی قاتل سے رابطہ کیا۔

    اجرتی قاتل خفیہ طور پر امریکی انٹیلی جنس اداروں کیلئے کام کررہا تھا، آصف مرچنٹ نےایک شخص کے گھر سے یو ایس بی چوری کرنے کی بات کی۔

    آصف مرچنٹ نے امریکا مخالف مظاہروں کیلئے بھی بات کی، آصف مرچنٹ نے بڑے سیاستدانوں کو قتل کرنے کی بھی بات کی۔

    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق منصوبہ بندی میں ایران بھی ملوث ہوسکتا ہے، اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آصف مرچنٹ کو منصوبہ بندی کی ہدایت کس نے کی تھی؟

  • ٹرمپ پر حملہ : ایلون مسک کا حفاظتی ’آئرن مین سوٹ‘ بنانے کا اعلان

    ٹرمپ پر حملہ : ایلون مسک کا حفاظتی ’آئرن مین سوٹ‘ بنانے کا اعلان

    امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر حالیہ جان لیوا حملے کے بعد ایلون مسک نے ’آئرن مین طرز‘ کا حفاظتی لباس تیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’آئرن مین‘ اسٹائل کا دھاتی آرمر سوٹ تیار کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں ایلون مسک نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وقت آگیا فلائنگ میٹل سوٹ آف آرمر تیار کیا جائے۔

    یاد رہے کہ ٹیک ٹائیکون کا یہ تبصرہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر حالیہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    Elon musk

    ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی حمایت پر کچھ ایکس صارفین نے انہیں اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی نے یہ بھی بتایا کیا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ان پر بھی دو حملے ہوچکے ہیں، حملہ آوروں کو ٹیسلا کے آفس سے 20 منٹ کی دوری پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    بلومبرگ نیوز کے مطابق ایلون مسک نے ٹرمپ کو منتخب کرانے کے لیے کام کرنے والی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی ’امریکہ پی اے سی‘ کو رقم عطیہ کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلیے پُرامید ہوں۔