Tag: attack

  • کراچی میں نجی یونیورسٹی کے نزدیک دہشت گردوں کا حملہ، دو افرادزخمی

    کراچی میں نجی یونیورسٹی کے نزدیک دہشت گردوں کا حملہ، دو افرادزخمی

    کراچی: پہلوان گوٹھ کے علاقے میں واقع نجی یونیورسٹی کے نزدیک دھماکہ اور فائرنگ ہوئی ہے جن میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے ملحقہ یونی ورسٹی کے نزدیک مسلح افراد کے حملے کی کی اطلاعات ہیں ۔

    مسلح افراد نے یونیورسٹی کے نزدیک کریکر پھینکے ہیں جو کہ یونی ورسٹی کے احاطے میں آکر گرے ہیں  جس کے سبب دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے نجی یونیورسٹی کو گھیرے میں لے لیا یونیورسٹی کی مکمل تلاشی لی ہے۔

    habib

    پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 سے چار ہے اور وہ قمیض شلوار میں ملبوس ہیں۔

    واضح رہے کہ یونیورسٹی کے ساتھ رینجرز ہیڈ کوارٹر اور ایئرپورٹ واقع ہے سیکیورٹی اداروں کی جانب یونی ورسٹی کی جانب آنے والے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ یونیورسٹی کے نزدیک دو مارٹر فگولے فائر کئے گئے ہیں اور اس وقت نجی یونیورسٹی میں تلاشی کا عمل جاری ہے تاہم تلاشی کا عمل مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کریکر نما کوئی دھماکہ خیز شے تھی جو کہ یونیورسٹی میں پھینکی گئی جس کے سبب دو گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب یونورسٹی کے ترجمان سبطین نقوی نے یونیورسٹی پر حملے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یونیورسٹی کے احاطے میں کوئی بھی راکٹ آکر نہیں گرا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں اس وقت کوئی طالب علم موجود نہیں ہے۔

    واقعے کے فوراً بعد یونیورسٹی سے ملحقہ کراچی ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ کرکے سیکیورٹی بڑھادی گئی ہےاور آنے جانے والے راستوں پر سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

    یہ خبر لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ ہورہی ہے


  • آئی جی جیل خانہ جات پر قاتلانہ حملہ

    آئی جی جیل خانہ جات پر قاتلانہ حملہ

    کراچی: آئی جی جیل خانہ جات کے اسکواڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، آئی جی محفوظ رہے۔

    پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے حسن اسکوائر کے قریب دو موٹر سائیکل حملہ آوروں نے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کےاسکواڈ پر فائرنگ کی۔

    حملے کے وقت نصرت منگن گاڑی میں موجود نہیں تھے لہذا وہ محفوظ رہے۔ ان کی گاڑی پر چار گولیاں لگیں ہیں

    آئی جی جیل خانہ جات کا بھی کہناہےکہ وہ خیریت سے ہیں فائرنگ ان کے اسٹاف کی گاڑی پر کی گئی ہے۔

  • افغانستان سے راکٹ حملہ،4 جوان شہید، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    افغانستان سے راکٹ حملہ،4 جوان شہید، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    خیبر ایجنسی:افغانستان سے کئے جانے والے راکٹ حملے میں 4 جوان شہید ہوگئے ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملے میں چار فوجی جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔ اور ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کے علاقے درہ اخوند والا پاس میں پاکستانی چوکی کونشانہ بنایا۔

    پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی۔ جس میں مذ کورہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

  • آسٹریلوی ’سرفر‘شارک حملے میں بچ نکلا

    آسٹریلوی ’سرفر‘شارک حملے میں بچ نکلا

    کیپ ٹاؤن: سرفنگ کے دلدادہ ٹی وی پر لائیو شو دیکھنے کے دوران دہشت زدہ ہوگئے جن آسٹریلوی سرفر شارک کے حملے سے بچ نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے مشہور ساحل جیفریز بے میں ورلڈ سرف لیگ کا مقابلہ ہورہا تھا جسے ٹی وی چینل پر براہ راست دکھایا جارہا تھا۔

    مقابلے کے دوران آسٹریلوی سرفرمک فیننگ جو کہ مقابلے میں شریک تھے ایک خونخوار شارک ان کی پشت پرآگئی۔

    مک فیننگ نے انتہائی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو سرفنگ بورڈ کی آڑ لے کر بچایا اور پھر اسے بورٖڈ سے شارک پر حملہ کرتے ہوئے ان سے دور جانے پر مجبور کردیا۔

    اس سارے واقعے میں فیننگ حیرت انگیزطور پربالکل محفوظ رہے لیکن سرفنگ کا مقابلہ پورے دن کے لیے منسوخ کردیا گیا۔

    واضح رہے شارک جب اپنے شکار سے ایک مخصوص فاصلے تک پہنچ جاتی ہے تو اس خونخوار آبی حیات کے نوکیلے جبڑوں سے بچ نکلنا کسی بھی جاندار کے لئے تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

     

     

  • پشاور: کمانڈنٹ کے قافلے پر خود کش حملہ،2 اہلکار شہید، 5زخمی

    پشاور: کمانڈنٹ کے قافلے پر خود کش حملہ،2 اہلکار شہید، 5زخمی

    پشاور: حیات آباد میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں دو اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

    پولیس کی اس گاڑی پربارود سے بھری موٹرسائیکل سےحملہ کیا گیا۔ زورداردھاکہ ہوا اورگاڑی میں سوار دو پولیس اہلکارموقع پردم توڑگئے۔

    فرنٹیرریزروپولیس کےڈپٹی کمانڈرطارق ملک ڈیوٹی پرجانےکےلیےگھرسے نکلےتھے،حیات آباد کی آفیسرز کالونی میں خودکش حملہ آورنےموٹرسائیکل ان کی گاڑی سےٹکرادی،طارق ملک شدید زخمی ہیں،انہیں انتہائی نگہداشت کےوارڈ میں رکھا گیا ہے۔

     دھماکہ سےبجلی کی تاریں گرگئیں اورپورا علاقہ بجلی سےمحروم ہوگیا، پولیس نے علاقےکےلوگوں اورعینی شواہد کےبیان لکھ لیے اورتفتیش شروع کردی۔

  • سانحہ صفورہ میں ملوث گرفتار ملزمان کا تعلق القاعدہ سے ہے ، ذرائع

    سانحہ صفورہ میں ملوث گرفتار ملزمان کا تعلق القاعدہ سے ہے ، ذرائع

    کراچی: سانحہ صفورہ میں ملوث چار ملزمان کی گرفتار کئے گئے جن کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔

    سانحہ صفورہ میں ملوث چار ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اے آروائی نیوز نے تفصیلات حاصل کرلی۔

     سی ٹی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان میں گروپ کا سرغنہ بھی شامل ہے ، جن کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔

     ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، ملزمان میں گروپ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔

     ذرائع کے مطابق طاہر کا تعلق سرائے عالمگیر پنجاب سے ہے طاہر کا بھائی شاہددومئی کو لنک روڈ پر پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں ماراگیا تھا۔

     ذرائع کاکہنا ہے ملزمان کا تعلق القاعدہ سے ہے، جنہوں نے سانحہ صفورہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔

  • نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملہ،7افراد ہلاک

    نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملہ،7افراد ہلاک

    ابوجا: نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملے میں سات افراد ہلاک اورتینتیس زخمی ہوئے۔

    نائیجیرین اہلکاروں کا کہناہےکہ حملہ آورایک کم عمر خاتون تھی جس نے ریاست یوب کے ایک پُرہجوم بس اسٹینڈ پربارودی مواد سے خود کو اُڑادیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہو گئے، ہلاک افرادکی لاشوں اورزخمیوں کوفوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔

    ریاست یوب کے گورنرابراہیم غیدام نے داما تورو جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی،گورنر نے اس حملےکو بد قسمت اور غیر انسانی قرار دیا اوروعدہ کیا کہ علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، ابھی تک کسی گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • داعش کےاہم رہنماابوسیاف کی ہلاکت کا دعویٰ

    داعش کےاہم رہنماابوسیاف کی ہلاکت کا دعویٰ

     واشنگٹن: امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں داعش کے اہم رہنما ابو سیاف کوہلاک کردیا گیا۔

    پینٹا گون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے مشرقی شام میں امریکی اسپیشل فورسز کے حملے میں داعش کا اہم رہنماابوسیاف ہلاک جب کہ اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ابو سیاف داعش کے ملٹری ونگ کا اہم کمانڈر تھا اور جنگجوؤں کی قیادت کرتا تھا،حملے کا حکم امریکی صدر نے دیا تھا، طالبان اور القاعدہ کے بعد داعش بنی ہے امن عالم کے لیے خطرہ اوراس کا ٹھکانہ ہے شام اورعراق جہاں دنیا بھرسےاس کےحمایتی جمع ہورہے ہیں۔

  • آفتاب شیرپاؤ خودکش حملے میں بال بال بچ گئے

    آفتاب شیرپاؤ خودکش حملے میں بال بال بچ گئے

    چارسدہ: سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤخودکش حملے میں بال بال بچ گئے ، حملے میں ایک پولیس اہلکارشہید اور دوزحمی ہوگئے۔

    آفتاب شیر پاؤ چارسدہ کے علاقے عمر زئی ٹاؤن میں سابق ایم پی اے عالم زیب عمر زئی کی برسی میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ خودکش حملہ آور نےان کی گاڑی پر حملے کی کوشش کی، جس پر آفتاب شیر پاؤ کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔

     فائرنگ سےحملہ آور ہلاک اور اس کے جسم پر لگا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

    وزیراعظم نوازشریف اور وزیر داخلہ چودھری نثارنے آفتاب شیر پاؤ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

  • اداکارہ روحی بانو پرحملہ کرنے والا شخص گرفتار

    اداکارہ روحی بانو پرحملہ کرنے والا شخص گرفتار

    لاہور: اداکارہ روحی بانو کو چھری کے وار کرکے زخمی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    ملزم خرم شہزاد نے روحی بانو کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا تھا، ادکارہ کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکے کے کان کے پیچھے چار ٹانکے لگائے گئے اور انہیں طبی امداد دیکر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

     روحی بانو نےواقعہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں درخواست دی جس پرشہزاد نامی شخص کے خلاف دفعہ 506کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

     وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کی تھی۔

    واقعہ کی تحققیات کے لیے ڈی ایس پی گلبرگ قادر باجوہ کے سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔