Tag: attack

  • عدن پر صدر ہادی کی فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ، سعودی فوج

    عدن پر صدر ہادی کی فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ، سعودی فوج

    ریاض: یمن کے شہر عدن پر صدر ہادی کی فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے شہر عدن سےحوثی باغیوں کو مار بھگایا ہے۔

    سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عصیری نے ریاض میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اتحادی افواج کی معاونت سے شہر عدن میں ایوان صد، ایئرپورٹ اور بندرگاہ پریمنی صدر ہادی کی فوج اورحامی قبائلی جنگجوؤں کا مکمل کنٹرول ہوگیا ہے۔

    اتحادی فوج کے طیارے صدر منصور ہادی کے حامی قبائل کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں اور جلد ہی صورت حال تبدیل ہوجائے گی۔

  • وزیراعظم کا یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نےیمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں وہ جمعےکو ترکی جارہےہیں، سعودی عرب گیا حکومتی وفد واپس وطن پہنچ گیا۔

    وزیراعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترک قیادت سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات میں او آئی سی کے کردار کو فعال بنانے اور مسلم ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

     حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک قیادت یمن کی صورتحال سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے موثر کرادر ادا کرنے کیلئے صلاح مشورہ کریں گے ۔

     وزیراعظم مسئلہ کے حل کے لیے او آئی سی اور دیگر رکن ممالک کی قیادت سے بھی رابطے کریں گے۔

    دوسری جانب سرتاج عزیز اور خواجہ آصف یمن کی صورتحال پر بات چیت کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

  • سعودی عرب کولاحق خطرات کاپاکستان بھر پور جواب دیگا،  وزیراعظم

    سعودی عرب کولاحق خطرات کاپاکستان بھر پور جواب دیگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس میں سعودی عرب کی خودمختاری کو درپیس کسی بھی قسم کے خطرات کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

     وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، اس لیے پاکستان ان کی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے۔

     اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیردفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیزاور سینئر فوجی حکام پر مشتمل ایک وفد کل سعودی عرب جائے گا، وفد سعودی عرب میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

    اجلاس میں سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  • پاکستان کے ملکی طور پرتیارکردہ ڈرون کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کے ملکی طور پرتیارکردہ ڈرون کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاکستان کا ملکی طور پرتیارکردہ ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق براق ڈرون کےذریعے لیزر گائیڈڈ میزائل کا بھی تجربہ کیا گیا ۔

    ڈرون کے کامیاب تجربہ کی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ پوری قوم کےلیے یہ تجربہ بڑی کامیابی ہے۔   آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے آج دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا, انہوں نے کہا کہ یہ صلاحتی انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اضافہ کردے گی ۔

    آرمی چیف نے براق ڈرون کا مکمل جائزہ بھی لیا جبکہ ڈرون تیار کرنے والے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی تعریف کی اورہی ساتھ  ہاتھ اُٹھاکر یکجحتی کا اظہار کیا۔

     

  • ضربِ عضب: فضائی حملے میں کمانڈر سمیت 21 طالبان ہلاک

    ضربِ عضب: فضائی حملے میں کمانڈر سمیت 21 طالبان ہلاک

    پشاور: خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے طالبان کے اہم کمانڈر سمیت اکیس دہشت گرد مارے گئے۔

    خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈر سمیت اکیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    چارسدہ میں تھانہ سروکی کی حدود میں فورسز سے جھڑپ میں دو دہشت گرد مارے گئے فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید اور دو زخمی بھی ہوئے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

  • لیاری میں دستی بم حملہ اور فائرنگ 9افراد زخمی

    لیاری میں دستی بم حملہ اور فائرنگ 9افراد زخمی

    کراچی: لیاری میں ایک بار پھر دستی بم حملہ اور فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوگئے ۔

    پولیس کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے میں گبول پارک کے قریب نامعلوم افراد نے دوکان پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی جس سے وہاں موجود 9 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، لیاری کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔

  • پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

    پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

    پشاور: شب قدر میں پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، نوشہرہ سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت ہوگئی۔

    چارسدہ کے علاقے شب قدر میں نامعلوم شرپسندوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، دھماکے کی ذمہ داری کالعدم جماعت الحرار نے قبول کرلی۔

    دوسری جانب کرم ایجنسی کے علاقے نستی کوٹ میں بھی اسکول وین کے قریب دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک راہگیر جاں بحق ہوگئے اور بچی زخمی ہوگئی،جاں بحق اور زخمی بچی کو ایجنسی ہیڈکوارٹرز اسپتال پارہ چنار منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی ایئرپورٹ حملے کے4ملزمان کا 10نومبر تک جسمانی ریمانڈ

    کراچی ایئرپورٹ حملے کے4ملزمان کا 10نومبر تک جسمانی ریمانڈ

    کراچی: ایئرپورٹ پر حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے دہشت گردوں کی معاونت کرنیوالے چار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پردس نومبر تک پولیس کے حوالے کر دیا۔

    ملزمان میں ماسٹرعیسیٰ، سرمست صدیقی، آصف اور ندیم برگر شامل ہیں۔ ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے دہشتگردوں کو مدد فراہم کی تھی۔ ایئرپورٹ حملےمیں مجموعی طور پر چھتیس افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دس حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے ملزمان گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے ملزمان گرفتار

    کراچی: سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سی آئی ڈی پولیس نےکاروائی کرتے ہوئےایئر پورٹ حملے میں ملوث چار مزید ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں گولہ بارود اور اسلحہ بھی بر آمد کر لیا ہے۔

    سی آئی ڈی پولیس نے دعویٰ کیا کہ حملے کے وقت دہشتگرد بلوچستان میں موجود ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بلوچستان کے راستے سے کراچی آئے تھے،ملزمان نے افغانستان کے بارڈر کے قریب تربیتی کیمپ میں  دہشتگردی کی تربیت حاصل کی تھی، گرفتار 4 ملزمان میں سے ایک حملہ آورں کا ماسٹر مانڈبھی گرفتار ہوا ہے ۔

    پولیس کا کہنا تھاکہ ملزمان نے کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ کے دہشت گردوں سے تعلق کا بھی اعتراف کیا ہے ۔

  • پولیس کےوحشیانہ تشددکی شدید مذمت کرتےہیں،آصف زرداری

    پولیس کےوحشیانہ تشددکی شدید مذمت کرتےہیں،آصف زرداری

    سابق صدرآصف علی زرداری نےاسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں پرپولیس کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

    سابق صدرآصف علی زرداری کا ایک بیان میں کہنا ہےکہ بچوں، بوڑھوں اور خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہےاورحکومت ہوش کے ناخن لے،ان کا کہنا تھاکہ فریقین مذاکرات کی میزپر آئیں کیونکہ صرف بات چیت سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کےاستعمال سے کسی معاملے کو نہ تو حل کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی دبایا جاسکتا ہے۔