Tag: attacker umar mateen

  • حملہ آور عمر متین کی اہلیہ حملے سے متعلق آگاہ تھی،امریکی حکام کادعویٰ

    حملہ آور عمر متین کی اہلیہ حملے سے متعلق آگاہ تھی،امریکی حکام کادعویٰ

    واشنگٹن : امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے عمر متین کی اہلیہ شاید حملے سے متعلق آگاہ تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کرنے والے عمر متین کی اہلیہ نور سلمان کو اپنے شوہرکے منصوبے کا علم ہوسکتا ہے، امریکی حکام سے متعلق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیس سالہ نور متین نے عمر کو اقدام سے باز رکھنے کی کوشش بھی کی، نور اسلحہ کی خریداری کے وقت عمر متین کے ہمراہ تھی جبکہ اس سے قبل وہ انھیں پلس نائٹ کلب بھی لے کر گئی تھیں تاکہ عمر متین وہاں کا جائزہ لے سکیں۔

    OMAR MATIN POST

    عمرمتین کی اہلیہ نور سلمان نے بتایا کہ اسے علم تھا کہ عمر متین کسی حملے کی تیاری کر رہا ہے ، حملے سے پہلے شوہر کو روکنے کی کوشش کی لیکن پولیس کو آگاہ نہیں کیا ۔

    خیال کیا جارہا ہے نور جو اس وقت حکام کی نظروں میں کسی وقت بھی گرفتار کی جاسکتی ہے جبکہ نور متین کو مقدمے کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

    ایف بی آئی ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹرز نے نور سلمان سے تفتیش کے لیے گرینڈ جیوری طلب کرلی ہے جو ان سے تفتیش کرے گی کہ انہوں نے حملے کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیوں نہیں کیا۔

    نور سلمان پر آج حملے سے تعلق کا الزام عائد کر کے تفتیش شروع کیے جا نے کا امکان ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں عمر اور نور ڈزنی ورلڈ بھی گئے تھے، حکام تفتیش کررہے ہیں کہ عمر اور نور ڈزنی ورلڈ تفریح کیلئے گئے یا عمر ڈزنی ورلڈ پر حملے کی تیاریوں کیلئے گیا۔

    مزید پڑھیں:  حملہ آورعمر متین ڈزنی لینڈ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، تفتیشی حکام

     

    حکام نے بتایا کہ عمر متین نے نائٹ کلب پر حملے سے قبل نائن ون ون پر کال کےعلاوہ ایک اور کال بھی کی، عمر متین اور نور متین کی شادی ساڑھے تین سال قبل ہوئی۔

    دوسری جانب عمر متین کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمر متین خود بھی ہم جنس پرست تھا۔

    مزید پڑھیں:  عمر متین بہت غصے والا انسان تھا،سابقہ اہلیہ

     

    یاد رہے کہ حملہ آور عمرمتین نے دو روز قبل اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا تھا جبکہ عمر متین بھی مارا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں :  امریکی شہر اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

    مزید پڑھیں : امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 50 افراد ہلاک، 53 زخمی

  • حملہ آورعمر متین ڈزنی لینڈ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، تفتیشی حکام

    حملہ آورعمر متین ڈزنی لینڈ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، تفتیشی حکام

    اورلینڈو: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور عمرمتین ڈزنی لینڈ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی اورلینڈو حملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں، ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ عمر متین ڈزنی لینڈ پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا، عمر متین سے مشتبہ سرگرمیوں کے سے متعلق دوہزار تیرہ میں پوچھ گچھ کی گئی جبکہ اسکی فون کالز،ای میلز اوردیگرسرگرمیوں کی دس مہینے تک نگرانی کی گئی لیکن کوئی غیرمعمولی چیز نہ ملنے پر دو ہزارچودہ میں نگرانی ختم کردی گئی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فلوریڈا میں عمرمتین کے گھر پر حملہ کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کی نگرانی شروع کردی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق صدربراک اوباما جمعرات کو اورلینڈو کا دورہ کریں گے اورہلاک افراد کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کریں گے۔

    یاد رہے کہ حملہ آور عمرمتین نے دو روز قبل اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا تھا جبکہ عمر متین بھی مارا گیا تھا۔