Tag: Attari

  • پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 72واں یومِ پیدائش

    پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 72واں یومِ پیدائش

    راولپنڈی: پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن فوج سے بہادری اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کر کے جامِ شہادت حاصل کرنے اور نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 72 واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لانس نائیک محمد محفوظ شہید 25 اکتوبر 1944 کو ضلع راولپنڈی کے گاؤں پنڈ مالکاں (محفوظ آباد) میں پیدا ہوئے، انہوں نے 25 اکتوبر 1962 کو پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔

    محمد محفوظ شہید نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں شاندار خدمات سرانجام دیں جبکہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پنجاب رجمنٹ کمپنی اے کے ساتھ وابستہ ہوئے اور واہگہ آٹاری کے مقام پر اپنے فرائض انجام دینے لگے۔

    پڑھیں:  نشان حیدر پانے والے فوج کے 10 بہادر سپوت

    پاک بھارت جنگ کے دوران انہوں نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ’’پُرکانجری‘‘ گاؤں کی طرف پیش قدمی شروع کی تاہم مخالف فوج نے پاکستان آرمی پر فائرنگ شروع کردی، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان بھی پہنچایا۔

    لانس نائیک محمد محفوظ نے واہگہ کے مقام پر دشمن سے دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا اور 17 دسمبر 1971 کو جام شہادت نوش کیا، پاک فوج نے شہید کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُنہیں نشانِ حیدر جیسے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔

  • بھارت نے ایک گھنٹے میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    بھارت نے ایک گھنٹے میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سے دہلی جانے والی واحد ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس سروس پڑوسی ملک کی درخواست پر ایک روز کے لیے بند کرنے کے اعلان کے بعد بھارت کی سروس بحال رکھنے کی اپیل پر ٹرین معمول کے مطابق چلانے کا اعلان کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر انڈیا کی درخواست پر پاکستان کے علاقے لاہور سے بھارت جانے والی خصوصی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس سروس ایک روز کے لیے بند کردی گئی تھی تاہم بھارت نے سروس دوبارہ بحال رکھنے کی درخواست کردی۔

    سی ای او ریلوے جاوید انور نے بھارتی دخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے پیر کے روز سمجھوتہ ایکسپریس سروس بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں بھارت نے 1 گھنٹے کے اندر بندش کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پاکستان سے سروس بحال رکھنے کی درخواست کی۔

    Samjhota-3

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے بھارت کی سروس بحال رکھنے کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس شیڈول کے مطابق چلائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیر کے روز سروس بحال رہے گی اور خصوصی ٹرین پاکستان کے علاقے لاہور سے بھارتی علاقے امرتسر روانہ ہوگی‘‘۔

    Samjhota-1

    یاد رہے پاکستان سے بھارت آنے جانے کے لیے خصوصی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس چلائی جاتی ہے جو لاہور کے راستے بھارت میں داخل ہوتے ہوئے اٹاری اسٹیشن پہنچتی ہے، وہاں پہنچنے کے بعد مسافروں کی امیگریشن کا عمل اور سامان کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے بعد ازاں ٹرین بھارت کے دارالحکومت روانہ ہو جاتی ہے۔

    Samjhota-2

    سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں کی امیگریشن اٹاری کے مقام پر ہوتی ہے تاہم پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد واہگہ بارڈر کے قریب تفتیش کے بعد مسافروں کو پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔