Tag: attempt suicide

  • ڈاکٹر کی اپنے گھر میں پراسرار موت : خودکشی ہے یا قتل؟

    ڈاکٹر کی اپنے گھر میں پراسرار موت : خودکشی ہے یا قتل؟

    حیدرآباد : بھارت میں آئے روز حالات سے دلبرداشتہ لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

    کچھ اسی طرح کا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں ایک ڈاکٹر نے زہریلی دوا کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    یہ واقعہ ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، متوفی کی شناخت اے پی کے کڑپہ ضلع کے 29سالہ ڈاکٹر بدویلو راج کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

    ڈآکٹر راج کمار امیرپیٹ شیامکرن روڈ پر ایک پرائیویٹ اسپتال میں ڈاکٹر کے طور پر کام کرتا تھا اور بائیکے گوڈا میں کرائے کے مکان میں اکیلا رہتا تھا۔ اس نے جمعہ کو ایک دوست کو فون کیا اور کہا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں۔

    بعد ازاں دوست نے اسے دوبارہ رابطہ کیا لیکن جواب نہیں ملا، مشکوک ہونے پر اس نے ایک اور ڈاکٹر سری کانت کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد راج کمار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

    پولیس نے متوفی کے والد کونڈی پالی سباراؤ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا ہے ان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو زہر دیا گیا ہے، بعد ازاں رپورٹ میں بھی جسم کے اندر زہریلی چیز کے اثرات پائے گئے۔

  • کراچی: خاتون بچی سمیت 6منزلہ عمارت سے کود گئی

    کراچی: خاتون بچی سمیت 6منزلہ عمارت سے کود گئی

    کراچی : حالات سے تنگ خاتون نے اپنی اور بچی کی زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے اونچی عمارت سے چھلانگ لگا دی، دونوں کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک13ڈی ٹو میں ایک 33 سالہ خاتون نے  دو سالہ بچی  سمیت 6منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی خاتون اور بچی کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں اور بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ان دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں انہیں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ایس پی گلشن نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مذکورہ خاتون نشے کی عادی ہے اور کچھ عرصہ پہلے اس نے دوسری شادی کی تھی، گھر والوں نے نشے سے چھٹکارا دلانے کیلئے خاتون کو کمرے میں بند کیا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کےساتھ اس کی2سال کی بچی بھی کمرے میں موجود تھی، خاتون نے پہلے فلیٹ کی گیلری سے موبائل فون پھینکا جس کے بعد عمارت کے نیچے لوگ جمع ہوگئے۔

    اس کے بعد خاتون نے اپنی دو سال کی بچی کو نیچے پھینکا جسے شہریوں نے پکڑلیا، وہاں موجود لوگ خاتون کو چھلانگ لگانے سے روکتے رہے وہ اوپر سے نیچےاترنے کی کوشش میں گر پڑی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • راولپنڈی:4 بہنوں اور ایک بھائی کی خودکشی کی کوشش

    راولپنڈی:4 بہنوں اور ایک بھائی کی خودکشی کی کوشش

    راولپنڈی: باپ کے ڈانٹے پر چار بہنوں اور ایک بھائی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، پانچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز راولپنڈی کے نمائندے بابرملک کے مطابق والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر چار بہنوں اور ایک بھائی نے مل کر خودکشی کی کوشش کی اور زہریلی گولیاں کھالیں جنہیں فوری طور پر بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    رپورٹر کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے باغ سرداراں میں پیش آیا، اہل خانہ نے پولیس کو بیان قلم بند کرایا ہے کہ واقعہ ڈانٹ ڈپٹ کا نتیجہ ہے،بچوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ پانچوں کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ بھی درج کیا جائےگا۔