Tag: Attempted smuggling

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کپڑا اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے چینکنگ کے دوران مسافر کے سامان سے کاسمیٹکس اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کرلیا۔

    ڈپٹی کلیکٹر آف کسٹم ثاقب وڑائچ نے بتایا کہ امریکہ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے پاکستان آنے والے مسافر کے سامان سے 80لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کاسمیٹکس ،گارمنٹس اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ مسافر قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر620کے ذریعے امریکا سے براستہ دوحہ سے لاہور آیا، سامان کی تلاشی لی گئی تو قیمتی ممنوعہ اشیاء ملیں۔

    ڈپٹی کلیکٹر کسٹم نے بتایا کہ مسافر کے بیگ میں سے 126پاوڈر،54سے زائد قیمتی پرفیومز،12سے زائد لوشن، 290شرٹ اور ٹی شرٹیں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز اسیسریز برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کی ہے، لاہور سے موبائل فونز کی اسیسریز کی برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت علی نامی مسافر لاہور سے لندن جارہا تھا، دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے بڑی تعداد میں آئی پیڈ، چارجز اور دیگر موبائل اسیسریز برآمد ہوئیں۔

    ذرائع کے مطابق مسافر ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 سے لندن جا رہا تھا، کسسٹم حکام نے مسافر کو اسیسریز قبضے میں لے کر مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

    کسسٹم حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی اسیسریز کی کل مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔