Tag: Attock police

  • خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    اٹک: پولیس نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو پولیس نے پکڑ لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ وحید نامی شخص نے ساتھیوں کیساتھ ریٹائرڈ افسر کو اغوا کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ افسر کے اغوا میں ملوث چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم وحید کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہان کا قاتل ان کا بھتیجا نکلا

    پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہان کا قاتل ان کا بھتیجا نکلا

    اٹک: پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہان کا قاتل ان کا بھتیجا نکلا ، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے، ملزم نے جائیداد کی خاطر سوتیلے چچا ملک شاہان کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کی پولیس نے پیپلزپارٹی رہنما ملک شاہان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شیردل مقتول ملک شاہان کا بھتیجا ہے، ملزم نے جائیداد کی خاطر سوتیلے چچا ملک شاہان کو قتل کیا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز قریبی عزیز کے جنازہ میں شرکت کرنے والے پیپلز ہارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک شاہان کوان کے بھتیجے ملک شیر دل حاکمین نے گولی مار دی تھی ، گولی ملک شاہان کے سر پر لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئے، جس کے بعد ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے راولپنڈی ریفر کیا اور ملک شاہان راولپنڈی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے تھے۔

    رات گئے ملک شاہان کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ صدر اٹک میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمہ میں درج ہے کہ ملک شاہان اورسوتیلے بھائی ملک آصف کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا اور گھر آکر مقدمہ واپس کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

    اٹک میں پی پی پی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق، معاون خصوصی ملک امین اسلم، پیپلزپارٹی کے رہنمازمردخان، ایم پی اے سردار افتخار نے شرکت کی ، بعد ازاں ملک شاہان کو والد ملک حاکمین کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا

  • اٹک سے خوبروخاتون اسمگلرسمیت چارافغان باشندے گرفتار

    اٹک سے خوبروخاتون اسمگلرسمیت چارافغان باشندے گرفتار

    اٹک : تھانہ سٹی پولیس کی مختلف کاررائیوں کے دوران ایک خاتون اسمگلر جبکہ چار افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس ڈی پی او زاہد نواز کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کی خصوصی مہم کے دوران بین الا قوامی ڈرگ مافیا کی خوبرو لیڈی سلیمہ بی بی سکنہ چارسدہ کو گرفتار کیا گیا.

    خاتون اسمگلرکے قبضے سے کروڑوں مالیت کی تین کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس بر آمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھجوادیا۔

    تھانہ سٹی پولیس کی ایک اور کارروائی میں اٹک شہر میں غیر قانونی طو ر پر مقیم دو غیر ملکی افغان خاندانوں جن میں دو مرد اور دوخواتین شامل ہیں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھجوا دیا گیا ہے۔

    ملزمان طویل عرصہ سے اٹک میں رہائش پذیر تھے اور ان کے پاس رہائش کے لیے کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں تھی۔