Tag: Aubergine

  • ڈاکٹروں نے پیٹ میں پھنسا ایک فٹ کا بینگن آپریشن کرکے نکال لیا

    ڈاکٹروں نے پیٹ میں پھنسا ایک فٹ کا بینگن آپریشن کرکے نکال لیا

    بیجنگ: چین میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ میں پھنسا ایک فٹ لمبا بینگن سالم حالت میں سرجری کرکے نکال لیا۔ متاثرہ شخص نے قبض کی شکایت رفع کرنے کے لیے بینگن کا استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق 12 انچ لمبایہ بینگن پچاس سالہ شخص کے جسم میں دو دن تک پھنسا رہا جس کے سبب اسے شدید درد اور الٹیوں کی شکایت پیدا ہوئی، بالاخر دو دن بعد اس نے طبی امداد کے لیے رجوع کیا جس پر اس کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو قبض کی شکایت تھی اور بجائے اس کے کہ وہ اپنی بیماری کے علاج کے لیے ڈاکٹروں سے رجوع کرتا، اس نے گھریلو ٹوٹکا سمجھ کر انڈے کی شکل والے اس بینگن کو مقعد کے راستے اپنی آنت میں داخل کردیا۔

    متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اسے دو دروز سے شدید قبض کی شکایت تھی ، جسے رفع کرنے کے لیے اس نے بینگن کو اپنی آنت میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا، اس کا خیال تھا کہ اس طرح اس کی حاجت رفع ہوجائے گی ، مگر بدقسمتی سے بینگن اس کی آنت کے اندر گہرائی تک داخل ہوتا گیا یہاں تک کہ اس کے جسم میں اندر جاکر پھنس گیا۔

    آپریشن سے قبل کیے گیے اسکین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بینگن اس کی آنت میں سفر کرتا ہوا پیٹ تک پہنچ گیا، جہاں وہ مزید دو دن تک رہا ۔ جب مریض کو اپنی حاجت کسی صورت رفع ہوتی نظر نہ آئی تو اس نے طبی امداد حاصل کرنےکا فیصلہ کیا ۔

    ڈاکٹروں کے مطابق اس عمل سے مریض کو پھیپڑوں میں جلن شروع ہوگئی تھی اور اسکے نظامِ انہضام میں شدید گڑبڑ پیدا ہوئی ۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے بینگن کو سالم حالت میں ہی باہر نکال لیا، تاہم یہ بات معلوم نہیں ہوسکی کہ مریض کی قبض کی شکایت رفع ہوئی یا وہ ابھی بھی باقی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اٹلی: بینگن چوری کا ملزم 9 سال کے بعد بری

    اٹلی: بینگن چوری کا ملزم 9 سال کے بعد بری

    روم: اٹلی کی اپیل کورٹ نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بینگن چوری کرنے والے ملزم کو 9 سال کے بعد بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کی اپیل کورٹ نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بینگن چوری کے الزام میں 9 سال قید رہنے والے 49 سالہ غریب شخص کو رہائی کا پروانہ دے دیا۔

    چوری کا یہ کیس اپنی نوعیت کا حیران کن واقعہ ہے، اس میں ایک بیروزگار صاحب اولاد ملزم کو ایک کھیت سے محض 20 سینٹس قیمت کے بینگن چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    2009ء میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملزم کو بیس سینٹس مالیت کے بینگن چوری والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو پانچ ماہ قید اور 300 یورو جرمانہ کی سزا سنائی، تاہم بعدازاں سزا میں تخفیف کرکے دو ماہ قید اور 120 یورو جرمانہ کردیا گیا۔

    وکلاء نے کیس کو اپیل کورٹ میں چیلنج کردیا، اس طرح ایک سے دوسری اور پھر تیسری عدالت میں یہ مقدمہ نو سال تک جاری رہا، حال ہی میں عدالت نے ملزم کو رہا کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ محض بیس سینٹس کے بینگن چوری کرنے پر مقدمہ پر 7000 سے 8000 یورو خرچ ہوئے ہیں۔ ججوں اور دیگر عدالتی حکام کا قیمتی وقت جو دیگر اہم نوعیت کے کیسز پر صرف ہونا چاہئے تھا وہ ضائع ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔