Tag: Auction

  • نیشنل بک فاوٗنڈیشن کا ’احمد فراز‘کی گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ

    نیشنل بک فاوٗنڈیشن کا ’احمد فراز‘کی گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیشنل بک فاوٗنڈٰیشن نے اپنے سابق مینجنگ ڈائریکٹر اور اردو زبان کے عظیم شاعر احمد فرازؔ کے زیراستعمال رہنے والی گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    احمد فراز کی زندگی کے آخری ایان میں انکے استعمال میں رہنے والی گاڑی1996 ماڈل کی ٹویوٹا کرولا ہے جس کا رجسٹریشن نمبر آئی ڈی ایچ 7957 ہے۔

    احمد فراز کی گاڑٖی کی نیلامی 10 دسمبر بروز جمعرات اسلام آباد میں نیلام کی جائے گی۔

    معروف شاعر کی گاڑی کی نیلامی کا اشتہار نیشنل بک فاوٗنڈیشن کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رفیق ناز کی جانب سے دیا گیا ہے۔

    AHMAD FARAZ

    احمد فراز کا اصل نام سید احمد شاہ تھا اور وہ 12 جنوری 1931ءکو نوشہرہ میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد سید محمد شاہ برق کا شمارکوہائی فارسی کے ممتاز شعراء میں ہوا کرتا تھا۔

    احمد فراز کے مجموعہ ہائے کلام میں ’تنہا تنہا‘، ’درد آشوب‘، ’نایافت‘، ’شب خون‘، ’مرے خواب ریزہ ریزہ‘، ’جاناں جاناں‘، ’بے آواز گلی کوچوں میں‘، ’نابینا شہر میں آئینہ‘، ’سب آوازیں میری ہیں‘، ’پس انداز موسم‘، ’بودلک‘، ’غزل بہانہ کروں‘ اور ’اے عشق جنوں پیشہ‘ کے نام شامل ہیں۔

    فراز پاکستان نیشنل سینٹر پشاور کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر، اکادمی ادبیات پاکستان کے اولین ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدوں پر بھی فائز رہے

    احمد فراز 25 اگست 2008ء کو اسلام آباد میں وفات پاگئے۔ وہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

    شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا

    اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

  • کے ایم سی نے کراچی کے 122 پارکس نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا

    کے ایم سی نے کراچی کے 122 پارکس نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا

    کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی نے فنڈز کی عدم فراہمی کے سبب شہرِقائد کے کئی پارکس نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرانتظام کراچی میں کل 152 پارکس ہیں جن میں سے 122 کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان اخبارات کے ذریعے کیا جائےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلام کئے جانے والے پارکس مین سے 34 پارکس ضلع جنوبی میں ہیں، آٹھ ضلع شرقی میں، دو ڈسٹرکٹ سنٹرل میں، تین سرجانی ٹاوٗن میں اور 73 گلستانِ جوہرمیں واقع ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ نیلامی کے بعد پارکوں میں جھولے اور چیئرلفٹس بھی نصب کی جائیں گی۔

    کے ایم سے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کچھ پارکس محض دیکھ بھال کی حد تک دئیے جائیں گے جبکہ باقی باضابطہ نیلام کئےجائیں گے۔

  • قطر میں فینسی نمبر پلیٹس کی لاکھوں میں نیلامی

    قطر میں فینسی نمبر پلیٹس کی لاکھوں میں نیلامی

    دوہا: قطر کے امیر ترین افراد نے گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹس کی حکومت کی جانب سے آن لائن نیلامی پرلاکھوں ریال خرچ کردیے۔

    قطر کے شہریوں نے 24 منفرد نمبر پلیٹس کے لئے 4.2 ملین ریال جن کی مالیت 1.1 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے خرچ کردیے۔

    ذرائع کے مطابق نیلامی مین سب سے مہنگی بولی نمبر پلیٹ 377773 چارلاکھ ساٹھ ہزار ریال کی لگی۔

    متحدہ عرب امارات میں منفرد نمبر پلیٹس کے ذریعے دولت کے اظہار کا رحجان بڑھتا جارہا ہے۔

    گزشتہ سال ہونے والی نیلامی میں سب سے مہنگی بولی نمبرپلیٹس 333355 200 ملین ریال کی لگی تھی جس کی مالیت 55 ملین امریکی ڈالر تھی۔

  • ایلوس پریسلے کے دو ذاتی جہاز نیلامی کے لئے پیش

    ایلوس پریسلے کے دو ذاتی جہاز نیلامی کے لئے پیش

    کیلی فورنیا: کنگ آف راک اینڈ رول ایلوس پرسلے کے دو ذاتی جہاز نیلامی کے لئے پیش کر دیئے گئے ہیں۔

    مشہور عالم امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کے دو ذاتی جہاز کیلیفورنیا میں معروف نیلام گھر جولینز آکشنز کے تحت نیلامی کے لئے پیش کر دیئے گئے ہیں۔

    لیزا میری اور ہاونڈ ڈاگ ٹو نامی یہ دونوں طیارے آنجہانی ایلوس پریسلے نے انیس سو پچھتر میں خریدے تھے۔

    آکشنز کی انتظامیہ کی جانب سے ان دونوں طیاروں کی دس سے پندرہ ملین ڈالر تک میں فروخت ہونے کی توقعات ظاہر کی گئی ہیں، جس کے لئے تمام خواہشمند افراد کی بولیاں بند لفافوں میں پیشگی حاصل کی جائینگی۔