Tag: auctioned

  • رونالڈو کا غصہ کسی کی "جان بچانے” کے کام آگیا

    رونالڈو کا غصہ کسی کی "جان بچانے” کے کام آگیا

    دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹینارونالڈو آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، کھبی اپنے مخصوص انداز میں جشن منانے پر تو کھبی میچ ریفری کے ساتھ الجھنے پر، تاہم اس بار وہ جس وجہ سے شہہ سرخیوں میں آئے، پڑھ کر آپ بھی نہایت خوش ہونگے۔

    گذشتہ ماہ اٹھائیس مارچ کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے پرتگال اور سربیا کے درمیان مقابلہ ہوا، جو کہ 2-2 گول سے برابر رہا، میچ کی اہم بات یہ تھی کہ میچ کے آخری لمحات میں کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول کیا جسے امپائر نے ماننے سے انکار کیا۔

    رونالڈو نے گول نہ ماننے پر امپائر کے سامنے شدید احتجاج کیا اور غصے کی حالت میدان سے باہر چلے گئے، میدان سے باہر جاتے ہوئے رونالڈو نے اپنے بازو پر بندھا آرم بینڈ گراؤنڈ میں پھینک دیا تھا۔

    کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ رونالڈو کے غصے کی حالت میں پھینکا جانے والا آرم بینڈ 75 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگا اور کسی کی جان بچانے کے کام آئے گا۔اس کہانی کا پس منظر یہ ہے کہ سربیا سے میچ کے دوران جب پرتگالی قائد نے غصے کی حالت میں اپنا آرم بینڈ میدان میں پھینکا تو مقامی فائرمین نے اسے اٹھالیا۔

    اسی دوران سوشل میڈیا پر سربیا کے انسانی ہمدردی گروپ نے ریڑھ کی ہڈیوں کے مرض میں مبتلا چھ ماہ کے کمسن ببچی کے علاج کے لئے رقم جمع کرنے کی مہم شروع کی، تین دن جاری رہنے والی اس مہم میں کچھ شرکا نے غیر حقیقت پسندانہ طریقہ اختیار کرتے ہوئے بڑی رقم دینے کا اعلان کیا اور نیکی کے اس عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی، جعلی بولی لگانے پر عوام میں شدید غم و غصہ بھی پھیلا۔

    یہ بھی پڑھیں:  رونالڈو گول کر کے پھنس گئے، جرمانہ عائد

    فٹ بال گراؤنڈ میں ڈیوٹی دینے والے فائر مین کو اس چیئریٹی مہم کا علم تھا، جس نے فوری طور پر رونالڈو کے آرم بینڈ کو چیئریٹی گروپ کے حوالے کردیا جو کہ ریکارڈ 75 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا۔

    رونالڈو کے آرم بینڈ کی نیلامی سے حاصل شدہ رقم چھ ماہ کی بچی کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔

  • دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ” دی راج پنک” 34 ملین ڈالرز میں نیلام

    دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ” دی راج پنک” 34 ملین ڈالرز میں نیلام

    جنیوا : سنہری چمک سے آنکھوں کو خیرہ کرتے دنیا کے سب سے بڑے ہیرے دی راج پنک کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نیلام کر دیا گیا۔

    دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا جس کی چمک دمک اورخوبصورتی نے سب کی آنکھوں کو خیرہ کردیا، چمک ایسی کہ نظریں جم کر رہ جائیں۔

    دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہونے کا اعزاز رکھنے والا یہ ہیرا 37 قیراط وزن کا حامل ہے۔

    گلابی رنگ کا راج پنک ہیرہ اپنی طرز کا سب سے بڑا ہیرہ ہے، جو34 ملین ڈالرز میں نیلام ہوا، سائز اورخوبصورت بناوٹ اس ہیرے کو مرکزِ نگاہ بنا گئی۔


    گزشتہ چند برسوں کے دوران رنگین ہیروں کی قدر میں اضافے کو دیکھتے ہوئے دنیا کے نایاب ہیروں کو مارکیٹ میں نیلام کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال ہیرے کی کانوں سے جتنے بھی ہیرے نکالے جاتے ہیں، ان میں سے محض ایک فیصد قیمتی پتھر ہی گلابی رنگ اور اس قسم کے ہوتے ہیں۔


    گر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔