Tag: Audio Features

  • فیس بک کے نئے فیچرز کون سے ہیں؟

    فیس بک کے نئے فیچرز کون سے ہیں؟

    سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے آڈیو رومز کے ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ فیچرز متعارف کروا دیے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک نے اپریل 2021 میں حالیہ عرصے میں مقبول ہونے والی آڈیو چیٹس جیسے کلب ہاؤس کے مقابلے میں اپنی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    اب فیس بک میں ان آڈیو فیچرز کو پیش کردیا گیا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے کلب ہاؤس جیسے آڈیو رومز کے ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ فیچرز متعارف کروائے ہیں اور یہ سب سے پہلے امریکا میں دستیاب ہوں گے۔ آڈیو رومز بنیادی طور پر کلب ہاؤس یا ٹویٹر اسپیسز سے ملتا جلتا ہے۔

    اس میں بات چیت کو ایپ میں لائیو اسٹریم کیا جاسکے گا اور روم ہوسٹس دیگر افراد کو بات کرنے کے لیے مدعو کرسکیں گے۔ یہ فیچر فیس بک کے لیے کتنا اہم ہے، اس کا عندیہ اس بات سے ملتا ہے کہ ایپ میں اسے نیوز فیڈ پر اسٹوریز سے اوپر رکھا جائے گا۔

    نئے فارمیٹ میں کریٹئر فرینڈلی فیچرز جیسے اسٹارز خریدنا بھی دیے جائیں گے، تاکہ صارف اپنی اسٹریمز سے آمدنی حاصل کرسکیں۔

    اس نئے فارمیٹ کے مواد پر قوانین کے اطلاق کے لیے فیس بک آٹومیشن اور صارفین کی رپورٹس پر انحصار کرے گی اور کلب ہاؤس کی طرح آڈیو روم کے میزبان کنٹرول کرسکیں گے کہ کون بات کرے یا قوانین توڑنے والے صارفین کی رپورٹ کرسکیں گے۔

    فیس بک نے فی الحال ویریفائیڈ عوامی شخصیات اور کریٹیئرز کو ہی آڈیو روم بنانے کی سہولت فراہم کی ہے تاہم کوئی بھی فیس بک صارف ان کی بات چیت سن سکے۔

  • فیس بک کو مزید آسان اور جدید بنانے کیلئے نئے آڈیو فیچرز متعارف

    فیس بک کو مزید آسان اور جدید بنانے کیلئے نئے آڈیو فیچرز متعارف

    فیس بک انتظامیہ نے صارفین کی پسندیدگی اور آسانی کے پیش نظر نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جس کے تحت صارفین مختصر آڈیو، فوٹوز اور ٹیکسٹ کی طرح شیئر کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک نے حال ہی میں مقبول ہونے والی آڈیو چیٹ ایپس جیسے کلب ہاؤس کے مقابلے میں متعدد نئی "سوشل آڈیو” پروڈکٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، آئندہ چند ماہ کے دوران کئی آڈیو فیچرز پیش کیے جائیں گے۔

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایک صحافی سے آڈیو انٹرویو کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خیال میں آڈیو کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ اس سے طویل بات چیت اور ملٹی ٹاسکنگ کی سہولت ملتی ہے۔

    فیس بک کی جانب سے ساؤنڈ بائٹس نامی فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا جس میں صارفین مختصر آڈیو کلب بنا کر نیوزفیڈ پر ویڈیوز، فوٹوز اور ٹیکسٹ کی طرح شیئر کرسکیں گے۔

    مارک زکربرگ نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے ایک ایسے ٹول پر بھی کام کیا جارہا ہے جو لوگوں کو لائیو آڈیو چیٹ کو سننے اور اس کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرے گا، بالکل حال ہی میں مقبول ہونے والی ایپ کلب ہاؤس کی طرح۔

    کمپنی کی جانب سے زوم کے مقابلے میں گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ویڈیو کانفرنسنگ ٹول رومز کے صرف آڈیو ورژن لائیو آڈیو رومز کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جو کہ آئندہ چند ماہ میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ صارفین فیس بک ایپ پر پوڈکاسٹس دریافت اور سن بھی سکیں گے۔ فیس بک کی جانب سے اسپاٹی فائے سے اشتراک کرکے ایک اور آڈیو پراڈکٹ کو بھی تیار کیا جارہا ہے۔

    مارک زکربرگ نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے پسندیدہ فنکاروں کے مواد کو شیئر کرسکیں، بلکہ پلے لسٹس اور مختلف النوع چیزوں کو شیئر کریں اور آپ کی فیڈ ایک چھوٹے پلیئر کی طرح کام کرنے لگے۔

    فیس بک کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر کی جانب سے بھی آڈیو چیٹ ٹول اسپیسز کی آزمائش کی جارہی ہے جبکہ ریڈیٹ کی جانب سے بھی ایسا ایک فیچر ریڈیٹ ٹاک کے نام سے متعارف کرایا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا سائٹس پر کورونا وائرس اور ویکسینز کے حوالے گمراہ کن مواد کی روک تھام کے حوالے سے مارک زکربرگ نے بتایا کہ فیس بک کے پاس ایسے اے آئی ٹول موجود ہیں جو نقصان دہ مواد کو پکڑ سکتے ہیں، یہ ٹولز ایسے مواد کو پکڑنے کے حوالے سے بتدریج بہتر ہورہے ہیں۔