Tag: audio leak

  • انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور ایڈووکیٹ اور اے اے جی نوروز خان کی مبینہ آڈیو لیک

    انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور ایڈووکیٹ اور اے اے جی نوروز خان کی مبینہ آڈیو لیک

    پشاور: پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی عاطف خان کے خلاف اینٹی کرپشن انکوائری کیس میں پیش ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے، تاہم انھوں نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور ایڈووکیٹ اور اے اے جی نوروز خان کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے، جس میں قاضی انور عاطف خان کے خلاف کیس میں کمزور دلائل پر اے اے جی نوروز خان سے وزیر اعلیٰ کی ناراضی کا ذکر کر رہے ہیں۔

    قاضی انور مبینہ آڈیو میں کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت ہے کہ نوروز خان سے استعفی لیں، انھوں نے نوروز سے کہا سماعت کے دوران آپ نے کمزرو دلائل دیے جو آرڈر شیٹ میں بھی آ گئے ہیں، آرڈر شیٹ میں لکھا ہے فریقین آپس میں کمپرومائز کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے اُسی دن کہا آپ کو ہٹایا جائے۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو آڈیو پیغام میں کہا ’’میں نے آپ کے کیس میں ملتوی ہونے پر اعتراض نہیں کیا تھا، یہ کہتے ہیں کہ اس کیس کو نمٹانا چاہیے تھا، ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا اور کیس ملتوی کرنے پر مجھے سزا دے رہے ہیں۔‘‘


    قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعلی کے پی کے نے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں


    انھوں نے آڈیو پیغام میں کہا ’’میں استعفیٰ نہیں دے رہا، اب یہ جعلی دستخط سے میرا استعفیٰ تیار کر رہے ہیں، میں نے متعلقہ دفاتر کو کہا ہے کہ استعفے کا نوٹیفکیشن آئے تو تصدیق کیے بغیر پروسس نہ کیا جائے۔‘‘

    نوروز خان نے دو ٹوک انداز میں کہا میں ایڈووکیٹ جنرل آفس میں ذمہ داری نبھا رہا ہوں، استعفیٰ نہیں دوں گا۔

  • پیرو کے وزیر اعظم نے آڈیو لیک ہونے پر استعفی دے دیا

    پیرو کے وزیر اعظم نے آڈیو لیک ہونے پر استعفی دے دیا

    لیما: خاتون سے ’محبت کے اظہار‘ نے وزارت عظمیٰ چھین لی، پیرو کے وزیر اعظم آڈیو لیک ہونے کے بعد مستعفی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پیرو کے وزیر اعظم البرٹو اوٹارولا نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے آڈیو لیک سامنے آنے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

    57 سالہ پیرو وزیر اعظم پر 25 سالہ خاتون کو محبت میں فائدے پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، مبینہ آڈیو ریکارڈنگز میں البرٹو کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے خاتون کو سرکاری ٹھیکے دلانے کی بات کی گئی ہے۔

    البرٹو اوٹارولا نے استعفیٰ منگل کو ٹیلی وژن پروگرام ”پینوراما“ میں ریکارڈنگ نشر کیے جانے کے بعد دیا، وزیر اعظم البرٹو نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں سیاسی مخالفین نے پھنسایا ہے۔

    انھوں نے کہا یہ ریکارڈنگ 2022 میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے سے پہلے کی گئی تھی، ان کے حریفوں نے ریکارڈنگ میں ہیرا پھیری اور ترمیم کی ہے، آڈیو لیک میں ستاون سالہ البرٹو خاتون سے کہتے ہیں ’’مجھے بتاؤ پھر، مائی لو۔۔ تاکہ ہم بات کر سکیں۔ تم جانتی ہو کہ یہ چیزیں پریشان کن اور تکلیف دہ ہیں، لیکن تم یہ بھی جانتی ہو کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں۔‘‘

  • آڈیو لیک پر سوموٹو نوٹس لیا جائے، رانا ثناءاللہ

    آڈیو لیک پر سوموٹو نوٹس لیا جائے، رانا ثناءاللہ

    فیصل آباد : وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو سے ہرپاکستانی تشویش ہے، سوموٹو لے کر اس کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے۔

    فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ گھریلو خواتین پارٹی کے لوگوں کو غداری پراکسائیں گی تو بات تو ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی اس گفتگو سے ہرپاکستانی تشویش میں مبتلاہے، یہ کہنا کہ فلاں یہ کی گفتگو کیوں ٹیپ کی گئی ہےاس کے اثرات ہونگے اگر ایسی گفتگو ہوئی ہے تو اس کے اثرات تو لازمی ہوں گے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گفتگو کے نتائج پوری دنیا دیکھ رہی ہے، مطالبہ کرتے ہیں اس کے حقائق جلد سامنے لائے جائیں، ملک میں گروپ بندی اور تقسیم پیدا کی جا رہی ہے۔

    اس گفتگو میں ایک جج سے اصرار کیا جا رہا ہے کہ آپ یہ فیصلہ کریں میرا مطالبہ ہے کہ اس آڈیو کا سوموٹو نوٹس لے کر اس کا فوری فرانزک آڈٹ کروایا جائے تاکہ قوم کو حقیقت کا علم ہوسکے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔

    الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے، چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں، جب الیکشن ہوں گے تو ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔

  • آڈیو لیک میں میری باتیں! صدر سپریم کورٹ بار نے حقیقت بتا دی

    آڈیو لیک میں میری باتیں! صدر سپریم کورٹ بار نے حقیقت بتا دی

    اسلام آباد : چوہدری پرویزالہٰی کے بعد صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری بھی آڈیو لیکس کے معاملے پر بول پڑے، انہوں نے آڈیو کی اصل حقیقت بیان کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ سوشل میڈیا پرمجھ سے منسوب وائرل آڈیو بالکل جعلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آڈیو میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ جیسے میں کسی سے گفتگو میں عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کا کہہ رہا ہوں، ایسی آڈیو کے پھیلانے کے پیچھے کچھ مخصوص عناصر کا ہاتھ ہے جس کا مقصد میری ساکھ اور عدلیہ کی آزادی پرحملہ کرنا ہے۔

    عابدزبیری نے کہا کہ محمد خان بھٹی جب سندھ میں غائب ہوئے تو پرویزالٰہی نے مجھ سے رابطہ کیا، محمد خان بھٹی کا کوئی کیس سپریم کورٹ میں فائل ہی نہیں ہے، ان کی گمشدگی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آڈیو میں میری باتیں کٹ پیسٹ کرکے استعمال کی گئی ہیں، آڈیو کے ذریعے ایک جج کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی الیکشن90دن میں کرانے کی درخواست میں وکیل ہوں۔

    ہوسکتا ہے مجھے ٹارگٹ کرنے کیلئے اس قسم کی آڈیو جاری کی گئی ہو، سپریم کورٹ اس آڈیو پر سوموٹو لینا چاہتی ہے تو بالکل لے سکتی ہے، ہم نے وائرل آڈیو کو مسترد کردیا ہے۔

    عابدزبیری نے بتایا کہ میں سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس بھی لڑرہا ہوں، ایسے اوچھے ہتھکنڈے بار کی قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔

    مزید پڑھیں : وزیرداخلہ نے پرویزالٰہی کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی

    یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک لیک آڈیو میڈیا کے سامنے سنائی، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ بڑی دیدہ دلیری سے سپریم کورٹ کو مینیج کررہے ہیں، میں چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کروں گا کہ اس آڈیو کا نوٹس لیں۔

  • اسحاق ڈار کو لانے کیلئے مفتاح اسماعیل کو بےعزت کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

    اسحاق ڈار کو لانے کیلئے مفتاح اسماعیل کو بےعزت کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

    جہلم : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب وزیراعظم آفس بھی محفوظ نہیں اس کی آڈیو لیک ہونے پر بڑی تشویش ہے۔ اسحاق ڈار کو لانے کیلئے مفتاح اسماعیل کو بےعزت کیا جارہا ہے۔

    پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کی115گھنٹے کی گفتگو لیک ہوئی اس پر بہت تشویش ہے، اب وزیراعظم آفس بھی محفوظ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈارک ویب پر موجود آڈیو لیک کی ساڑھے3لاکھ ڈالربولی لگ رہی ہے، ایٹمی طاقت کے وزیراعظم آفس کی گفتگو ساڑھے3لاکھ ڈالرمیں دستیاب ہے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے فیصلے لندن میں ہورہے ہیں، آڈیو لیکس وزیر اعظم آفس کی سیکورٹی پرمامور ایجنسیزکی ناکامی ہے، وزیراعظم کا دفتر بھی محفوظ نہیں ہے تو پھر کونسی جگہ محفوظ ہے؟

    فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کا شہباز سے مطالبہ ہے کہ ان کے داماد کی مشینری انڈیا سے آنے دیں، جواب آرہا ہے یہ سیاسی مسئلہ بن جائے گا جس پر تحریک انصاف تنقید کرےگی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز عوام میں کہتی ہیں کہ تیل کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیے جبکہ آڈیو میں کہہ رہی ہیں تیل کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ساراگند انہوں نے مفتاح اسماعیل پرڈال دیا ہے جس نے ن کی بڑی خدمت کی، مفتاح اسماعیل کو بےعزت کیا جارہا ہے، اسحاق ڈارکو لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی، مولانا فضل الرحمان3وکٹیں ہیں جن کو جلد ہی گرادیں گے، انتخابات کی تاریخ، سائفرکی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آجائیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ جلد اچھی خبریں ملنا شروع ہوجائیں گی ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں، بغیر فساد کے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں جو ہمارا اصل ٹارگٹ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس وقت اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی ہورہی تھی تب حامد خان کہاں تھے؟ حامد خان لڑنا چاہتے ہیں تو ہراول دستے میں آئیں اور اپنی پوزیشن دیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے بڑے مشکل ترین وقت دیکھے ہیں لیکن ہم کھڑے رہے ہیں، نئے نئے لوگ کامیابی دیکھ کرجس گھوڑے پرچڑھنا چاہتے ہیں چڑھ جائیں۔

  • آڈیو لیک: وزیر اعظم اور مریم کے مفتاح سے متعلق گلے شکوے

    آڈیو لیک: وزیر اعظم اور مریم کے مفتاح سے متعلق گلے شکوے

    اسلام آباد: مبینہ آڈیو لیک میں وزیر اعظم اور مریم نواز کے مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوے بھی سامنے آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے مریم نواز کے مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوؤں کی مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آ گئی۔

    مریم نواز نے کہا ’پتا نہیں مفتاح کیا کر رہا ہے، ہر جگہ سے شکایتیں آ رہی ہیں، ذمہ داری بھی نہیں لیتا اور ٹی وی پر الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے، اس کا مذاق اڑتا ہے۔‘

    وزیر اعظم نے کہا ’ڈار صاحب کا تو یہ ہے کہ کچھ بھی ہو کنٹرول کر لیتے ہیں۔‘

    مبینہ آڈیو لیک: مریم نواز کا وزیر اعظم کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ

    مریم نواز بولیں ’ڈار صاحب کا کنٹرول ہے، انھیں پتا ہے کیا کرنا ہے، لیکن یہ خطرناک ہے ہمارے لیے، اللہ کرے ڈار صاحب آ جائیں۔‘

    وزیر اعظم اور مریم نے پرویز الہٰی کو بدمعاش قرار دے دیا، مبینہ آڈیو لیک

    واضح رہے کہ چوہدری برادران کے درمیان اختلافات پر بھی مریم اور شہباز کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ہے، شہباز شریف اور مریم نواز نے چوہدری پرویز الہٰی کو بدمعاش قرار دے دیا۔

  • مستعفی ارکان سے متعلق حتمی منظوری لندن سے لیے جانے کا انکشاف

    مستعفی ارکان سے متعلق حتمی منظوری لندن سے لیے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان سے متعلق بھی لیگی قیادت کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک مبینہ آڈیو ٹیپ میں پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان سے متعلق حتمی منظوری لندن سے لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    آڈیو لیک کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے کہا کہ تیس تیس ارکان کو نوٹس دے رہے ہیں، جس پر ایاز صادق نے کہا ہم لسٹ بنا کر دیں گے، کہ کس کس کو ملنا ہے، اس کی اپروول لیڈرشپ دے گی۔

    مبینہ آڈیو لیک: مریم نواز کا وزیر اعظم کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ

    انھوں نے کہا 6 تاریخ کوجن 30 لوگوں نے پیش ہونا ہے ان میں سے چھ، سات کے استعفے قبول کر لیں گے۔

    آڈیو لیک میں رانا ثنا نے کہا اس معاملے کو میاں صاحب سے کلیئر کروا لیں گے، ایاز صادق نے کہا جن کے استعفے قبول نہیں کرنے کہہ دیں گے کہ دستخط ٹھیک نہیں تھے، رانا ثنا اللہ بولے وہ لوگ دوبارہ ہاؤس میں آئیں استعفے دینے۔

    مبینہ آڈیو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا میری گزراش ہے کہ اس میں دیر نہ کریں۔

    خواجہ آصف بولے 6 تاریخ کے بعد ہمارے پاس اختیار ہوگا کہ کسے رکھنا ہے اور کسے نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا اگر اسی طرح چار یا پانچ روز نکلتے جائیں گے تو ان میں کھلبلی مچ جائے گی۔

  • مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک، دھمکی آمیز لہجے میں گفتگو

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک، دھمکی آمیز لہجے میں گفتگو

    لاہور : اسلام آباد : مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کسی سے ان کا کہنا نہ ماننے پر وزیراعظم سے شکایت کی دھمکی دے رہی ہیں۔

    موجودہ حکومت میں کوئی بھی عہدہ نہ ہونے کے باوجود وزارت اطلاعات مریم نواز کے کنٹرول میں ہے، جس کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا میں حکومتی اشتہارات کی بندر بانٹ میں مریم نواز کا پہلے بھی اہم کردار رہا ہے۔

    مریم نواز کی اس آڈیو لیک میں کسی شخصیت سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میں میڈیا کو مینج کررہی ہوں، میرے ہاتھ کیوں باندھ کر رکھتے ہیں؟

    نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ میں آپ کے اوپر ڈیپنڈ کرتی ہوں، میں نہیں جانتی ابھی سیکریٹری انفارمیشن اور پی آئی ڈی سے بات کریں۔

    مزید پڑھیں : مریم نواز کی ن لیگ کے دور میں میڈیا ٹیم کو دی گئی ہدایات کی مبینہ آڈیو لیک

    مریم نواز کا دھمکی آمیز لہجے میں مزید کہنا تھا کہ ان کو کہیں اگر آپ نہیں مانتے تو مجھے پرائم منسٹر سے بات کرنی پڑے گی۔