Tag: auditor general report

  • آڈیٹر جنرل رپورٹ نے نواز دور کی بے ضابطگیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

    آڈیٹر جنرل رپورٹ نے نواز دور کی بے ضابطگیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

    اسلام اباد : آڈیٹر جنرل رپورٹ نے نواز دور کی بے ضابطگیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا، رپورٹ میں متعددوزارتوں اورڈویژنزمیں ایک سوچھپن کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ سال دوہزار اٹھارہ انیس کی رپورٹ جاری کردی گئی ، رپورٹ میں مالی سال دو ہزار سترہ اٹھارہ کا آڈٹ کیا گیا، رپورٹ میں ایک سو چھپن کھرب روپےکی بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    اے جی پی نے خلاف قواعد و ضوابط، اندرونی کنٹرول میں کمی ،عوامی فنڈز کی زیادہ ادائیگیوں اورغفلتوں کی طویل فہرست جاری کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ حکومت نے دو ارب ڈالر کے عالمی بانڈز وزیراعظم کی منظوری سےجاری کئے، اس اجراء کیلئے قوائد کے مطابق منظوری وفاقی کابینہ سے لی جاتی ہے، دو ارب ڈالر کے یہ بانڈز زائد شرح سود پر جاری کئے گئے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا چالیس وفاقی اداروں کےعوامی فنڈز کی جانچ کے بعد سامنے آئے ہیں ، متعدد وزارتوں اور ڈویژنزاور بیرون ممالک میں متعلقہ اداروں میں اندرونی کنٹرولز کمزور ہونے کے باعث ایک کھرب پنتالیس ارب روپے کی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔

    دوسری جانب وزیربرائےاقتصادی امور حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ نون لیگ کا شاید ضمیر جاگ گیا، نون لیگ نے اپنی حکومت کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر کیا کچھ نہ کہہ ڈالا تاہم اب نون لیگی رہنماوں نے ان ٹویٹس کو کِسی وجہ سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

    وفاقی وزیرفواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ن لیگیوں نےاپنی خامیوں کو پی ٹی آئی کا بول دیا، کوئی حیرت نہیں یہ لوگ سیاست کے ڈسٹ بن میں پڑے ہیں۔

    خیال رہے نون لیگی رہنما مریم اورنگ زیب اور خرم دستگیر نے رپورٹ پر ٹوئٹ کیا تھا۔

  • نیب نے این آئی سی ایل اور جے ایس انویسٹمنٹ کیس کی تحقیقات کے لئے اجازت مانگ لی

    نیب نے این آئی سی ایل اور جے ایس انویسٹمنٹ کیس کی تحقیقات کے لئے اجازت مانگ لی

    کراچی : نیب نے این آئی سی ایل اور جے ایس انویسٹمنٹ کیس کی تحقیقات کے لئے عدالت سے اجازت مانگ لی ، رپورٹ کے مطابق دونوں اداروں نے دو ارب روپے کی سرمایہ کاری کرکے قومی خزانے کو پچیس کروڑ باون لاکھ کا نقصان پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی خزانے کو پچیس کروڑ سے زائد کا چونا لگانے کا اسکینڈل سامنے آگیا، نیب نے این آئی سی ایل اور جے ایس انویسٹمنٹ کیس کی تحقیقات کے لئے عدالت سے اجازت مانگ لی۔

    نیب کا کہنا ہے کہ انکوائری میں انکشاف ہوا اسکینڈل میں جے ایس انویسٹمنٹ کوفائدہ ہوا،جے ایس انویسٹمنٹ اور این آئی سی ایل میں2 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جےایس انویسٹمنٹ سےدستاویزات طلب کی گئیں تاہم تعاون نہیں کیا، اگراجازت نہ دی گئی تواسکینڈل کی تحقیقات کونقصان ہوگا۔

    نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرمایہ کاری کا انکشاف آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں کیاگیا، سرمایہ کاری کےذریعے قومی خزانے کو25 کروڑ52 لاکھ کا نقصان ہوا،

    رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل رپورٹ پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا،نیب کو تحقیقات کاحکم دیا، سابق این آئی سی ایل چیئرمین ایازخان نیازی کیخلاف تحقیقات شروع کی، نیب نےجےایس انویسٹمنٹ کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی لیکن جےایس انویسٹمنٹ نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع حاصل کرلیا اور عدالت نے نیب کو سمن اور بلااجازت تحقیقات کرنے سے روک دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔