Tag: august

  • اگست: سیمنٹ کی مقامی فروخت میں تیئس فیصد اضافہ

    اگست: سیمنٹ کی مقامی فروخت میں تیئس فیصد اضافہ

    اسلام آباد: سیمنٹ کی مقامی فروخت اگست کے مہینے میں 23.65 فیصد اضافہ سے 1.95ملین ٹن رہی ۔لیکن اگست میں مجموعی برآمدات میں 6.72 فیصد کمی واقع ہوئی .آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں مقامی کھپت 3.681 ملین ٹن رہی ۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سیمنٹ انڈسٹری کے مسائل کو اب تک دور نہیں کیا گیا ہے۔حالیہ وفاقی بجٹ میں حکومت نے درآمدی کوئلے پر ایک فی صد ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ جو سیمنٹ کی صنعت کے ساتھ ناانصافی ہے ۔

    کیوں کہ گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے سیمنٹ کی صنعت بھی کوئلہ استعمال کرنے لگی ہیں لہٰذا یہ کسٹم ڈیوٹی حکومتی مثبت کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ پیداواری لاگت میں مسلسل اضافے اور کوئلے پر حالیہ کسٹم ڈیوٹی مین اضافے کو صارفین پر منتقل کردیں۔

  • مہنگائی بڑھنےکی شرح میں سات فیصد اضافہ

    مہنگائی بڑھنےکی شرح میں سات فیصد اضافہ

    اسلام آباد: اگست کے مہینہ ملک بر میں مہنگائی کا طوفان لے آیا ہے اور مہنگائی بڑھنےکی شرح سات فیصد ریکارڈ کی گئی اور یہ چودہ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ پاکستا ن بیورو شماریات کےمطابق ملک میں گزشتہ ماہ افراطِ زر کی شرح میں سات فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ چودہ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

    جولائی دوہزارچودہ میں مہنگائی کی شرح سات اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد رہی جبکہ اگست دوہزار تیرہ میں مہنگائی میں آٹھ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ سالانہ بنیادوں پر آلو ،دال مونگ انڈے دال ماش اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ ٹماٹر،پیاز ،چائے اور مرغی کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تجزیے کے مطابق ستمبر کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات اور خوردنی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے باوجود افراط زر کی شرح سات فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے جبکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح اوسطاً آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

  • عمران نےکہا نئے جج نوازشریف کو فارغ کر دینگے، جاوید ہاشمی

    عمران نےکہا نئے جج نوازشریف کو فارغ کر دینگے، جاوید ہاشمی

    اسلام آباد : مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان غیر آئینی طریقے اپنا رہے ہیں، پارلیمنٹ کی حفاظت کیلئے اپنی جان دے دوں گا مگر اس پر حملہ برداشت نہیں کرونگا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ معاملات طے کر لئے ہیں، ستمبر میں نئے الیکشن ہونگے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ہم فوج کے بغیر نہیں چل سکتے، انہوں نے کہا "وہ” کہتے ہیں کہ طاہر القادری کیساتھ چلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے پارٹی سے نکالنے کیلئے آئینی طریقہ کار استعمال نہیں کیا، عمران خان اپنی پارٹی کے آئین کو بھی تو پڑھ لیتے، میں کل بھی تحریک انصاف کا صدر تھا اور آج بھی ہوں۔

    مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان مرضی کے مالک ہیں، مرضی ہو تو آئین مانتے ہیں، مرضی نہ ہو تو نہیں مانتے، میں آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کے تقدس کیلئے اپنی جان دے دونگا۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کو بدنام کیا، میں عدالت عالیہ کی توہین نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ میں کسی کے ساتھ نہیں ہوں،میں کسی صف میں نہیں ہوں اور صرف ان کے ساتھ ہوں جوآئین کی بالادستی کے لئے لڑتے ہیں،عمران خان کا امیج قوم کی نظر میں خراب ہوگیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان ایک منصوبے کے تحت اسلام آباد آئے تھے، عمران خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو فارغ کر دے گی۔

  • ماہ اگست: قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.45 فیصد کمی

    ماہ اگست: قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.45 فیصد کمی

    اسلام آباد: اگست کے پہلے ہفتے کے دوران کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں صفر اعشایہ چار پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،پاکستان بیورو شماریات کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے آٹھ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں صفر اعشاریہ چار پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اس ہفتے کے دورا ن گندم،آٹا ،ادرک، مٹن،بیف ،دودھ، دہی ، چینی ، انڈے اور دال ماش سمیت بارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو،ٹماٹر، کیلا،پیاز ،،گڑ ،ایل پی جی ،مسور کی دال اور مونگ کی دال سمیت تیرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ادارہ شماریات کے مطابق اٹھائیس اشیائےصرف کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مارچ کی صورت میں مارشل لا لگا تو سب سے پہلی گولی وہ خود کھائیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر کہتے ہیں کہ نہتے عوام پر گولیاں چلانا جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔

    ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سینئر صحافی مجید نظامی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی جس کشتی سے عوام کا حق نہ ملے اسے ڈوب جانا چاہیے، ملک میں دوبارہ مارشل لاءلگا تو سب سے پہلے گولی خود کھاوں گا۔

    پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ جب حکمران نہتے عوام پر گولی چلائیں تو اسے جمہوریت نہیں بادشاہت ہی کہیں گے، تعزیتی ریفرنس میں شریک دیگر سیاسی رہنماوں اور دانشور وں نے بھی ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی اورعوام کو احتجاج کا حق دینے کی حمایت کی ۔

  • چیئرمین تحریک انصاف کا پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط

    چیئرمین تحریک انصاف کا پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے تحریک انصاف کے تمام صوبائی صدور کو خط لکھا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ تبدیلی کیلئے انکی اٹھارہ سالہ سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کن مرحلہ جس میں دس لاکھ عوام کو دیکھ کر انکے مخالفین کانپ اٹھیں گے انہوں نے صوبائی صدور کو ہدایت کی ہے کہ لانگ مارچ میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تحریک انصاف کے رجسڑیشن کیمپ چھ اگست سے لگادئیے جائیں اور قومی اسمبلی کے تمام حلقوں میں دو جبکہ صوبائی حلقوں میں ایک کیمپ لگایا جائے، عمران خا نے خط میں کہا ہے کہ آزادی مارچ تحریک انصاف ہی نہیں پاکستان کی تاریخ بھی بدل دے گا۔

  • آزادی مارچ:تحریک انصاف  پنجاب بھرمیں کنونشن منعقد کریگی

    آزادی مارچ:تحریک انصاف پنجاب بھرمیں کنونشن منعقد کریگی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے آزادی مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب بھر میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔پنجاب کی صوبائی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورکز کنونشن تین اگست سے چھ اگست تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں منعقد ہوں گے ۔

    شیڈول کے تحت ورکز کنونشن تین اگست کو لاہور، چکوال اور تلہ گنگ ، پانچ اگست کو ڈسکہ، اور نارووال جبکہ چھ اگست کو گجر خان، ٹیکسلا ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں ہوں گے ۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تین اگست کو لاہور میں ہونے والے ورکز کنوشن میں شریک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، صدر جاوید ہاشمی اور صدر پنجاب اعجاز چوہدری تمام ورکز کنوشن میں شریک ہوں گے۔

  • آئی ایم ایف اوروزارت خزانہ کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

    آئی ایم ایف اوروزارت خزانہ کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

    اسلام آباد :وزارت خزانہ اورعالمی مالیاتی ادارےکے حکام کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے پہلے عشرے میں ہونگے۔ مذکرات کی کامیابی کی صورت میں قرض کی نئی قسط متوقع ہے۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستانی اورآئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کا آغاز رواں ماہ کے پہلے عشرے میں ہوگا جبکہ چوتھی اقتصادی جائزہ رپورٹ رواں ماہ کے وسط تک آئی ایم ایف کو بھجوائی جائےگی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی نئی قسط کے حصول کے لیے بھی مذاکرات رواں ماہ متوقع ہیں جس میں تیس جون دوہزار چودہ تک کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جس میں مالیاتی خسارے، ریونیو کے اہداف ،جی ڈی پی گروتھ سمیت آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ دیگر اہداف کا جائزہ لیا جائے گا