Tag: AUS vs SL

  • سری لنکا کا وار، کینگروز کو ایک اور شکست

    سری لنکا کا وار، کینگروز کو ایک اور شکست

    کولمبو: سری لنکا فتح کی ٹریک پر آگیا، تیسرے میچ میں مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں مہمان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹریس ہیڈ 70، ایرون فنچ اور ایلیکس کیری کے 49 رنز کی بدولت کینگروز نے مقررہ اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔

    سری لنکا کی جانب سے جیفری وینڈیسے نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دھانجیاڈی سلوا نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

    دو سو بانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ انداز اپنایا، اوپنر بیٹر پتھم نسانکا کی تاریخ ساز سینچری بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، اوپنر بیٹر نے 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور سری لنکا نے 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی لینڈرز کا پلٹ کر وار، کینگروز کو 26 رنز سے شکست

    ون ڈے میں پہلی سینچری بنانے پر پتھم نسانکا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، پانچ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا میچ کل کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سری لنکا نے مہمان ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 26 رنز سے شکست دی تھی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا اور سری لنکا آج مد مقابل

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا اور سری لنکا آج مد مقابل

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسڑیلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا، میچ پاکستان وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔

    دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے اور اپنا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

    سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست سے دو چار کیا تھا، سری لنکن بلے باز چاریت اسلانکا میچ کے ہیرو قرار پائے تھے جنہوں نے پانچ بلند وبالا چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 80 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

    کینگروز نے اپنے پہلے میچ میں پروٹیز کا شکار کیا تھا۔

    ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا ‏‏119 رنز کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

    آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔