Tag: Aus vs South Africa

  • ورلڈ کپ 2019: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 10رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ 2019: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 10رنز سے شکست دے دی

    مانچسٹر : جنوبی افریقہ نے اپنے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کو دس رنز سے شکست دے دی، کینگروز کی پوری ٹیم 325 کے جواب میں آخری اوور کی پانچویں بال پر315رنزبنا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں جنوبی افریقہ جاتے جاتے آسٹریلیا کو دوسرے نمبر پر دھکیل گیا، جنوبی افریقہ نے اپنے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کو دس رنز سے شکست دے دی۔

    جنوبی افریقہ نے پہلےکھیلتے ہوئے50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر325رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا49.5اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنا سکی۔

    مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈی کوک اور مارکرم پر مشتمل جوڑی نے ٹیم کو 79 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔

    میچ میں اس بار جنوبی افریقی بلے باز چل گئے انہوں نے کینگروز کی خوب دھلائی کی، ڈوپلیسی نے سنچری اسکور کی، ڈوسن کے پچیانوے اور ڈی کاک کے باون رنز نے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔

    جواب میں آسٹریلیا کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان تین رنز پر آؤٹ ہوگئے، اسٹیو اسمتھ بھی سات رنز کے مہمان ثابت ہوئے، خواجہ بھی آخری اوورز میں واپس آکر کچھ نہ کرسکے ڈیوڈ وارنر نے شاندار ایک سو بائیس رنز بنائے، ایلکس کیری کی جارحانہ بیٹنگ بھی ٹیم کو نہ جتواسکی۔

    مزید پڑھیں: فاف ڈوپلیسی کی شاندار بیٹنگ، آسٹریلیا کو جیت کے لیے بڑا ہدف

    جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا نے 3، پھلکوایو اور پریٹوریس نے 2،2 جب کہ عمران طاہر اور مورس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں جنوبی افریقہ کا ورلڈ کپ کا سفر جیت کےساتھ ختم ہوگیا۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ : ڈوپلیسی کی سنچری، پروٹیزگرکرسنبھل گئے

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ : ڈوپلیسی کی سنچری، پروٹیزگرکرسنبھل گئے

    اوول : آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فاف ڈوپلیسی کی سنچری کی بدولت پروٹیز گر کر سنبھل گئے۔ جنوبی افریقہ نے 259 رنز بنالئے۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے 14رنز بغیر کسی نقصان کے بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 245 رنز درکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    asutralia-post-1

    پروٹیز کی پہلی وکٹ صرف 12رنزپرگرگئی ایلگر 5 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے۔ ہاشم آملہ بھی اپنی اننگ کو 5 رنز سے آگے نہ بڑھا سکے انہیں ہیزل ووڈ نے رینشا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    جنوبی افریقہ کے 7 کھلاڑی 161 رنز پر واپس پویلین روانہ ہوگئے۔ ایک اینڈ سے فاف ڈوپلیسی ڈٹے رہے۔ ڈوپلیسی نے گراؤانڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیل کر ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

    australia-post-2

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوپلیسی نے 118 رنز بنائے جبکہ کک نے 40 اور ڈی کوک نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسٹارک اور برڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پہلے دن کے کھیل کے اختتام پرآسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 14رنز بنائے تھے۔ عثمان خواجہ 3 رنز اور رینشا 8 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ 2-0 سے سیریز اپنے نام کرچکی ہے جبکہ آسٹریلیا کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

  • ون ڈے:آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 330 رنزکا ٹارگٹ دیا

    ون ڈے:آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 330 رنزکا ٹارگٹ دیا

    کینبرا: آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے تین سو تیس رنز کا ہدف دے دیا۔ کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    فنچ اور وارنر نے ٹیم کو ایک سو اٹھارہ رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ وارنر تریپن رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فنچ نے سینچری بنائی۔ وہ ایک سو نو رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    جس کے بعد شین واٹسن اور اسٹیون اسمتھ کی برق رفتار اننگز کی بدولت ٹیم کا اسکور تین سو رنز سے عبور کرگیا ۔اسمتھ نے بہتر اور واٹسن نے چالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر تین سو انتیس رنزبنائے۔

  • آسٹریلیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ:ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا

    آسٹریلیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ:ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا

    میلبورن : جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی آج میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پروٹیز نے ایڈیلیڈ میں پہلی بار میزبان ٹیم کو زیر کیا تھا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر جنوبی افریقہ پہلی بار آسٹریلوی سرزمین پر مختصر طرز کے فارمیٹ میں سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

    ایم سی جی میں دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ اس سے قبل کینگروز جنوبی افریقہ کو میلبورن میں باون رنز سے شکست دے چکے ہیں۔

    آسٹریلوی ٹیم نے سیریز بچانے کے لئے گلین میکسویل کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ ادھر مہمان ٹیم میں مرچنٹ ڈی لانج کی شمولیت کا امکان ہے۔آسٹریلوی کپتان سیریز میں واپسی اور حریف کپتان سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔