Tag: AUSTRAILIA

  • آسٹریلیا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑے مواقع

    آسٹریلیا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑے مواقع

    کوئنز لینڈ : آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کی حکومت نے دنیا بھر سے افرادی قوت کے حصول کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے لیے بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئنز لینڈ میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں جن میں تارکین وطن جن میں معذور افراد اورخواتین کو بھی ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوئنز لینڈ ایسے کاروباری اداروں کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا کہ جو زیادہ سے زیادہ خواتین، معذور افراد اور تارکین وطن کو ملازمت کی پیشکش کرکے کارکنوں کی کمی کو پورا کریں گے۔

    اس کے علاوہ کوئنز لینڈ شمالی علاقہ جات میں مہاجرین کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اور کارکنوں کے لیے سستی رہائش کے لیے فنڈز بھی فراہم کرنا چاہتا ہے۔

    کوئینز لینڈ کی حکومت خالی ملازمتوں کو پر کرنے کے اپنے منصوبے کے حصے کے طور پر مزید خواتین اور معذور افراد کو ملازمت دینے کے لیے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے 20 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔

    منگل کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت کی 10 سالہ افرادی قوت کی حکمت عملی کے منصوبے کے تحت تارکین وطن، پناہ گزینوں اور غیر ملکی طلباء کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کے لیے مزید 14 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کوئینز لینڈ میں ملازمتوں کی تعداد 2020 اور 2025 کے درمیان تقریباً دو لاکھ 80ہزار تک بڑھے گی لیکن ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ہوگا۔

  • میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    سڈنی: آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے اکیاون گیندوں پر سنچری جڑ کر رواں ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے چھین لیا۔

    سری لنکا کے خلاف آسٹریلوی دھواں دھار بلے بازگلین میکس ویل لنکن ٹائیگرز پر جم کر برستے ہوئے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

    ورلڈکپ2015ء کے 32ویں پول میچ میں سری لنکا کے خلاف گیلن میکس ویل نے 51گیندوں میں 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے سنچری بنا کر آسٹریلیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری تیزترین سنچری بنانے کااعزاز اپنے نام کیا۔

     اس سے پہلے آسٹریلیا کے جیمز فلکنر 57گیندوں میں سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلین بیسٹمین تھے جبکہ میکس ویل نے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرے تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بیسٹمین کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیائے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلے نمبر پر تیز ترین سنچری آئر لینڈ کے کیون او برائن ہیں جنہوں نے 50گیندوں میں انگلینڈ کے خلاف 2011ء کے ورلڈ کپ میں سنچری بنائی تھی۔

  • ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز سے شکست دے دی

    پرتھ: ورلڈ کپ میں آسٹریلیانے افغانستان کو دو سو پچھہتر رنز سے  شکست دے دی۔

    پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا اس نے خوف فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنا کر ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کی نئی تاریخ رقم کردی۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 133 گیندوں میں 19 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 178 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرمار مار بولرز کو دن میں تارے دکھا دئیےجبکہ اسٹیون اسمتھ نےشاندار شراکت قائم کرتے ہوئے 98 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 38ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 30 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد افغانستان کا کوئی بلے باز آسٹریلوی بولروں کے وار جھیل نہ پایا اور آسٹریلیا نے یہ میچ 275 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

    بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ریکارڈ  417 رنز بنا لئے

    ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ریکارڈ 417 رنز بنا لئے

    پرتھ : آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے افغانی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ،مقررہ پچاس اوورز میں چار سو سترہ رنز بنا کر ورلڈ کپ کا سب سے بڑے اسکور کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر چار سو سترہ رنز بنا لئے۔

    سب سے زیادہ رنز ڈیوڈ وارنر نے اسکور کئےاور انیس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ایک سو اٹھتّر رنز بنا کر شپور زردان کی بال پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    اسٹیون اسمتھ نے 95 رنزاور گلین میکسویل 88 رنز بنا کر نمایاں رہے،دوسری جانب افغانستان کے دولت زردان نے ایک سو ایک رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ شپور زردان نے 89 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔

  • نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    آسٹریا کے شہراسپیل برگ میں ہوا ہوائی کرتب کا شاندارمظاہرہ،جس میں دنیا بھر سے شریک ماہر پائلٹوں نے کیا اپنی مہارت کا چھوٹے جہازوں سے شاندار کرتب کا دلفریب مظاہرہ،جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔

    سخت مقابلے کے بعد برطانوی پائلٹ نائیجل لیمب نے آسٹریا کے ہینس آرچ کو شکست دے کر ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چمپئن شپ جیت لی۔

  • چین میں ہوئی انوکھی میراتھن ریس

    چین میں ہوئی انوکھی میراتھن ریس

    بیجنگ:چین میں ہوئی انوکھی میراتھن ریس جس میں سینکڑوں ریس شرکاء نے بیاسی منزلہ عمارت کی سیڑھیوں پردوڑلگا ئی۔

    چین کے دارالحکومت بیجنگ کی بلندترین عمارت چائنا ورلڈ سمیٹ ونگ بوٹل کوسرکرنے کا دلچسپ وعجیب مقابلہ ہوا جس میں دنیاسے بیس ممالک کے مردوں اور خواتین نے ریس میں حصہ لیا،ایک ہزار بیاسی فٹ بلند بیاسی منزلہ عمارت دوہزاراکتالیس سڑھیاں پرمشتمل تھی،بیس ممالک سے آئے ہوئے ریس کےشرکاء کو مردوں اورخواتین کی کیٹگری میں الگ الگ رکھا گیا،مردوں میں پولینڈ کے انتیس سالہ پاہٹرنےپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سوزی ویلشم نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گیارہ منٹ پچاس سیکنڈ جیت اپنے نام کرلی۔