Tag: Australia announce squad

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    مچل مارش آسٹریلوی کے 16 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

    ٹم ڈیوڈ، گلین میکسویل، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ مارکس اسٹوئنس اور جیک فریزر میکگرک اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

    پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور مچل اسٹارک ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آئیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23، 26، 27 اور 29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے اسٹار آل راؤنڈر‘ دی بگ شو’گلین میکسویل نے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    کرکٹ کے میدان میں شائقین کو کئی یاد گار لمحہ دینے والے 36 سالہ جارحہ مزاج بیٹر اور آف اسپن باؤلر میکسویل نے باضابطہ طور پر 50 اوور کی بین الاقوامی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گلین میکسویل آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر فوکس کریں گے تاہم آسٹریلوی آل راؤنڈر نے باضابطہ طور پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

    میکسویل نے فائنل ورڈ پوڈ کاسٹ سے طویل گفتگ کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2022 میں اپنی ٹانگ کی شدید چوٹ کے باعث میں اپنی ٹیم کو مایوس کررہا ہوں۔

    بیلاروس کی آریانا سبالنکا کی فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی

    آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر جارج بیلی سے تفصیلی بات چیت کی، ون ڈے کیریئر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

    چیمپئینز ٹرافی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، تاہم کینگروز کی ٹیم سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی دستبرادر ہوگئے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اسٹارک ذاتی وجوہات کے باعث ٹیم سے دستبردار ہوئے ہیں، ان کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مچل اسٹارک نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کی ہے، فاسٹ بولر نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور میچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے سبب ٹیم میں نہیں ہیں، جبکہ آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    چیمپئینز ٹرافی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اسٹیو اسمتھ چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں شان ایبٹ، الیکس کیری، بین ڈار شیوس اور نیتھن ایلس شامل ہیں۔

    ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جیک فریزر میکگرک، جوش انگلس اور سپینسر جانسن ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    چیئرمین سلیکشن پینل جارج بیلی کے مطابق ابتدائی اسکواڈ میں انجریز اور ریٹائرمنٹ کے باعث متعدد تبدیلیاں کرنا پڑیں۔

    جارج بیلی کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

  • پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کپتانی کے فرائض پیٹ کمنز سر انجام دیں گے۔

    پاکستان کی قومی ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔

    آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کنولی، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جیک فریزر مکگرک، جوش انگلس، مارنوس لابوشین اور گلین میکسویل کینگروز ٹیم میں شامل ہیں۔

    میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں اس لیے انہیں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

    چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، چیمپئینز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔

    ویمنزٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو شکست دیدی

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کھیلے جائیں گے۔