Tag: australia batsman

  • آسٹریلوی بیٹسمین شان مارش انجری کے باعث سیریز سے باہر

    آسٹریلوی بیٹسمین شان مارش انجری کے باعث سیریز سے باہر

    آسٹریلوی بیٹسمین شان مارش انجری کے باعث اکتوبر میں پاکستان کے خلاف ہونے والی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    شان مارش انڈین پریمئیر لیگ کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ آسٹریلیا کی دو سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، شان مارش کی آئندہ ماہ سرجری ہونی ہے اور وہ چار ماہ تک ایکشن میں دکھائی نہیں دے سکیں گے۔

    آسٹریلیا کو اکتوبر میں پاکستان اور نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنی اور دونوں ہی سیریز سے شان مارش باہر ہوگئے ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ اکتوبر سے ایک ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔