Tag: Australia beat pakistan

  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    ہرارے: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، کینگروز کے بلی اسٹینلک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سرفراز الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم بیٹنگ کرنے میدان میں اتری تو ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین جاتے رہے اور پوری ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    گرین شرٹس کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوگئے، حسین طلعت 10، فخر زمان، 6 اور کپتان سرفراز احمد رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    شعیب ملک بھی 13 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے، آصف علی 22 رنز بناسکے، لیگ اسپنر شاداب خان نے اسکور میں کچھ اضافہ وہ سب سے زیادہ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلیا کے بلی اسٹینلک نے چار اوورز میں 8 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینڈریو ٹائی نے تین، مارکس اسٹیونس اور جے رچرڈسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    کینگروز نے 117 رنز کا ہدف کپتان ایرون فنچ کی شاندار بیٹنگ کی بدولنگ باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، ایرون فنچ نے ناقابل شکست 68 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ٹریوس ہیڈ نے 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی ایک وکٹ حاصل کرسکے، عثمان شنواری، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے میزبان زمبابوے کو 74 رنز سے باآسانی شکست دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-1 سے ہرادیا

    چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-1 سے ہرادیا

    بریڈا: چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم پر چھائے شکست کے بادل نہ چھٹ سکے، گرین شرٹس کو آسٹریلیا نے 2-1 سے شکست دے دی۔۔

    ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلے جانے والے میچ کے 9 ویں منٹ میں اعجاز احمد نے گول اسکور کرکے قومی ٹیم کو برتری دلائی، 3 منٹ بعد ہی آسٹریلیا کی جانب سے ٹرینٹ نے نے گول داغ کر مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔

    میچ کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، چوتھے کوارٹر میں بلیک گوروز نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

    یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت نے 4-0 سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اپنا اگلا میچ منگل کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

     دوسرے میچ میں بھارت نے ارجنٹینا  کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی، بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ اور مندیپ سنگھ نے گول اسکور کیے۔

    خیال رہے کہ بھارت کے ہاتھوں ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور بدترین شکست پر سابق اولمپئنز جنید خواجہ برس پڑے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز لگانے کےنتائج سامنے آنے لگے ہیں، غیر ملکی کوچ کےباوجود ٹیم میں نمایاں تبدیلی نظر نہیں آئی، انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن درست فیصلےکرنےمیں ناکام ہوگئی ہے، ایک ماہ ہالینڈ میں رہنے کے باوجود بھارت سے شکست پر دکھ ہوا، بھارت جیسی کمزور ٹیم سے پاکستان میچ جیت سکتا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ابو ظہبی تیسرا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کوہرادیا

    ابو ظہبی تیسرا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کوہرادیا

    ابو ظہبی: آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

    ابو ظہبی میں پاکستان ٹیم جیت کا جھنڈا گاڑنے میں ناکام رہی، کینگروز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کی ہیٹرک کرلی۔

    آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، وارنر اور فنچ نے ٹیم کو اڑتالیس رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ناصرف آسٹریلیا کی وکٹیں گرائی بلکہ رن زپر بھی بریک لگائی، مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو اکتیس رنز ہی بناسکی۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کو احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے چھپن رنز کا آغاز تو فراہم کیا لیکن ایک وکٹ گرتے ہوئے بلے بازوں نے تین وکٹوں کا تحفہ آسٹریلیا کی جھولی میں رکھ دیا، اسد شفیق اور صہیب مقصود کی شراکت نے میچ میں پاکستان کی فتح کو یقینی بنا دیا اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔

    ایک وکٹ گرتے ہی بلے باز وکٹ پر جم نہ سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہی، آخری اوور میں دو کھلاڑی بھی دو رنز نہ بنا سکے، اور پوری ٹیم دو سو تیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

  • آسٹریلیا نےدبئی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    آسٹریلیا نےدبئی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: آسٹریلیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔

    دبئی میں ہونے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی شاہین کینگروز کو دبوچنے میں بری طرح ناکام ہوئے، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے شاہینوں کو ناصرف اونچی اڑان بھرنے سے روکتے ہوئے 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔

    آفریدی نے ٹاس جیت کر بنا کسی جھجک کے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جارحانہ کپتان کے جارحانہ کھلاڑی کچھ زیادہ ہی جارحانہ ہوگئے، پاکستان کی بیٹگ لائن نہ تجربہ کار بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، گیارہ کھلاڑیوں نے مل کر بیس اوورز میں ٹیم کے اسکور کو سو رنز تک نہ پہنچا سکے۔ جواب میں ستانوے رنز کا معمولی ہدف دیکھ کر کینگروز بولرز پر ایسے جھپٹے کہ محمد عرفان اور وہاب ریاض کی تیز گیندیں بھی نہ روک پائی۔

  • ویمنز چیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    ویمنز چیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    برسبین: آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

    برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم پچاس اوورز میں ایک سو ستاون رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    بسمعہ معروف نے تریپن اور ندا ڈار نے چالیس رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف سینتیسویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کیمرون نے ناٹ آؤٹ چھپن رنزکی اننگز کھیلی۔