Tag: australia vs england

  • چیمپئنز ٹرافی، آج روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مد مقابل ہونگے

    چیمپئنز ٹرافی، آج روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مد مقابل ہونگے

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹکراؤ ہوگا، روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مد مقابل ہونگے۔ پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انٹرنیشنل ایونٹ کی سیکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پر امن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پی سی بی، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی ایجنسیز، تمام اداروں سے رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا انگلینڈ میچ کی سیکیورٹی پر12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے، کھلاڑیوں کی رہائشگاہ، روٹس، اسٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پر اسنائیپرز تعینات ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات پر مؤثر پیٹرولنگ کریں، سیف سٹیز کیمروں سے ٹیموں کے روٹس، اسٹیڈیم، اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا بلا تعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں، کھلاڑیوں کے روٹس، اسٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا نام غائب ہونے پر بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

    آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے داخلی وخارجی راستوں، انٹری گیٹس پر عملہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئے۔

  • تیسرا ٹی 20: آسٹریلیا جیت کر بھی سیریز ہار گیا، انگلینڈ 5وکٹوں سے کامیاب

    تیسرا ٹی 20: آسٹریلیا جیت کر بھی سیریز ہار گیا، انگلینڈ 5وکٹوں سے کامیاب

    ساوتھمپٹن : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی20میں5وکٹوں سے شکست دے دی،3میچز کی سیریز میں انگلینڈ2-1سے کامیاب کے بعد آسٹریلیا ٹی20رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں5 وکٹوں سے ہرا کر خود کو وائٹ واش سے بچا لیا۔

    ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم کے جونی بیرسٹو نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے جبکہ جو ڈینلی29 اور معین علی 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 145 رنز بنائے، آسٹریلوی بالر ایڈم زیمپا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے اچھا آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گری۔

    آسٹریلیا کے کپتان ایرن فنچ نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ مچل مارش بھی 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔146رنز کا ہدف آسٹریلیا نے3 بالز قبل حاصل کر کے خود کو سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچا لیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ساؤتھمپٹن میں ہونے والی فتح کے بعد آسٹریلیا آئی سی سی ٹی20رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں انگلنیڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی۔

     

  • دوسرا ون ڈے : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

    دوسرا ون ڈے : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

    برسبین : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ڈیوڈ وارنر اور ارون فنچ نے میزبان ٹٰیم کو ارسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    وارنر پنتیس رنز بناکر آوٹ ہوئے جس کے بعد آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستر رنز بنائے، فنچ نے ایک سو چھ رنز اسکورکیے۔

    یہ فنچ کی مسلسل دوسری سینچری ہے، عدیل راشد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلیںڈ نے مطلوبہ ہدف پنتالیسویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا، جوہنی برسٹو نے ساٹھ اور جو روٹ نے ناٹ آوٹ چھالیس رنز بنائے، مچل اسٹارک نے چار وکٹیں حاصل کیں۔