Tag: australia vs india

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دے دی

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دے دی

    ایڈلیڈ : آسٹریلیا نے بھارت کو اڑتالیس رنز سے شکست دے کر چار میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ایڈلیڈ میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز دو سو نوے رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلئیر کرکے بھارت کو کامیابی کے لئے تین سو چونسٹھ رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کے ابتدائی دو کھلاڑی صرف ستاون رنز پر آوٹ ہوگئے۔

    جس کے بعد مرلی وجے نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر اسکور میں ایک سو پچاسی رنز کا اضافہ کیا۔ مرلی وجہ ناروس نائنٹیز کا شکار بنے اور ننانوے رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی نے آسٹریلوی بولرز کے سامنے مزاحمت جاری رکھی تاہم وہ ایک سو اکتالیس رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم تین سو پندرہ رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں سات وکٹوں سمیت میچ میں بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ : بھارت نے 5وکٹوں پر 369رنز بنالئے

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ : بھارت نے 5وکٹوں پر 369رنز بنالئے

    ایڈیلیڈ: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے پانچ سو سترہ رنز کے جواب میں بھارت نے پانچ وکٹوں پر تین سو انہتر رنزبنا لئے۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو شیکھر دھون پچیس رنزبنا کر ہیرس کی گیند پر بولڈ ہوگئے، مرلی وجے نے نصف سینچری اسکور کی،  وہ تریپن رنزبنا سکے، ایک سو گیارہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد چتیشور پجارا اور ویرات کوہلی نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی پوزیشن مستحکم کی۔

    پجارا نے تہتر رنز کی اننگز کھیلی، کوہلی نے ٹیسٹ کیرئیر کی ساتویں سینچری بنائی، کوہلی بحیثیت کپتان پہلے ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے، وہ ایک سو پندرہ رنز بنا سکے، بھارت نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں پر تین سو انہتر رنزبنالئے ہیں۔

    روہت شرما تینتیس رنزبنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔