Tag: australia vs newzealand

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے دی

    دھرم شالا : نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دوسری کامیابی مل گئی ۔ نیوزی لینڈنے آسٹریلیا کو آٹھ رنز سے شکست دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق دھرم شالا میں نیوزی لینڈ نے میدان مارلیا۔۔بھارت کےبعد آسٹریلیا کی ٹیم کیویز کا شکار بن گئی ۔ نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ درست ثابت ہوا۔

    کین ولیمسن اورمارٹن گپٹل نے بولرزکی دل کھول کر تواضع کی۔ گپٹل نے ایشٹن ایگار کو ایک اوور میں تین چھکے رسید کیے۔ اچھے آغاز کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف ایک سو بیالیس رنزبنا سکی۔

    فالکنر اورمیکس ویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں عثمان خواجہ چوالیس اور شین واٹسن تیرہ رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

    دھواں دھارآغازسے لگاکہ آسٹریلیا میچ باآسانی جیت جائے گا۔ لیکن واٹسن کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹیں پت جھڑ کے پتوں کی طرح گرنے لگیں۔

    استمھ، مکس ویل اور وارنر کسی کابلا نہ چل سکا۔ مچل سینٹر اور اش سودھی کی گھومتی گیندوں نےآسٹریلین بلےبازوں کو بھی گھماکر رکھ دیا۔

    آسٹریلین ٹیم تعاقب میں صرف نو وکٹ پر ایک سو چونتیس رنزبناسکی۔ مچل مک لینیگن تین وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • ٹیسٹ کرکٹ میں نیا انقلاب، سفید کی بجائے گلابی گیند استعمال ہوگی

    ٹیسٹ کرکٹ میں نیا انقلاب، سفید کی بجائے گلابی گیند استعمال ہوگی

    ایلڈیلیڈ : آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گی، جس میں گلابی گیند استعمال کرنے کا تجربہ کیا جائے گا۔

    ٹیسٹ کرکٹ کی ایک سو اڑتیس سالہ تاریخ میں پہلی بار سفید گیندکی جگہ گلابی گیند استعمال ہوگی، ایڈیلیڈ کے میدان میں نئی تاریخ رقم ہوگی، آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ میں اٹھارہ سو چوراسی سے اب تک ایک سو چھیالیس ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ پہلی مرتبہ کھیلا جائے گا۔

    ڈے نائٹ ٹیسٹ اور پنک گیند کے استعمال پر اعتراضات بھی سامنے آئے لیکن اب تجربے سے کرکٹ میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    ماہرین نے مصنوعی روشنی میں گلابی گیند کو بہتر قرار دیا ہے، اس سے قبل آسٹریلیا کے ڈومیسٹک سیزن میں گلابی گیند آزمائشی طور پر استعمال کی گئی تھی۔

  • برسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا 553 رنز پر ڈکلئیر، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    برسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا 553 رنز پر ڈکلئیر، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    برسبین : آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر پانچ سو چھپن رنزبناکر ڈکلئیر کردی۔ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارٹن گپتل 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس سے قبل برسبین میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پہلی نامکمل اننگز تین سو نواسی رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو عثمان خواجہ اور اسمتھ نے اسکور آگے بڑھایا۔

    پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی اور ایک سو چوہتر رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

    اسمتھ نے اڑتالیس رنز بنائے۔ ایڈم ووگس نے ناٹ آؤٹ تراسی رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا نے پانچ سو تریپن رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

  • ورلڈ کپ :152رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ :152رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

     آک لینڈ: کرکٹ کے عالمی کپ کے 20ویں میچ میں میزبان ٹیمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدِمقابل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں کیویز نے کینگروزکا بھرکس نکال دیا۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ایک سو باون رنز کا آسان ہدف دیدیا۔

    میچ میں 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اب تک آٹھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنا لیے  ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میککلم اور مارٹن گپتل نے اننگز شروع کی اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے تین اوور میں 40 رنز بنا ڈالے۔

    میککلم نے 21 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

    راس ٹیلر ایک رن ہی بنا  کر سٹارک کے ہاتھوں  بولڈ ہوگئے۔

    آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا مگر کیوی باؤلرز کے سامنے کینگروز ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام  رہی اور ایک کے بعد ایک کینگروز کو پویلئن کی راہ دکھائی، صرف 152رنز بنا کر پوری کینگروز ٹیم  آؤٹ ہوگئی۔

    ایروین فنچ14 رنز  اور ڈیوڈ وارن34 رنز بنا کر ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئی جبکہ شین واٹسن23 رنز بناسکے۔انہیں ویٹوری نے ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    ویٹوری کو اگلی کامیابی سمتھ کی صورت میں ملی،سمتھ صرف 4رنز بنا پائے جبکہ میکس ویل کو بولٹ کے ہاتھوں صفر پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    کپتان مائیکل کلارک بھی صرف 12 رنز بنا سکے اور بولٹ نے انھیں بولڈ کردیا، مچل مارش بھی پہلی گیند پر پولین لوٹ گئے، مچل جانسن ایک رنز جبکہ مچل سٹارک صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

    بولٹ نے 5، ساؤتھی اور ڈینئل ویٹوری نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں اپنے تمام میچ جیت چکی ہیں اور اس میچ کو گروپ اے میں سرِفہرست رہنے والی ٹیم کے انتخاب کا عمل قرار دیا گیا ہے۔