Tag: australia vs south africa

  • ہوبارٹ ٹیسٹ : پروٹیز کپتان بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے

    ہوبارٹ ٹیسٹ : پروٹیز کپتان بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے

    ہوبارٹ: جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے ولے ہوبارٹ ٹیسٹ میں فف ڈوپلیسی نے بال ٹمپرنگ کی جس کی آئی سی سی تحقیقات کر رہی ہے، کیمرے کی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا، آسٹریلوی میڈیا نے الزامات کی بوچھاڑکردی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز تو جیت لی لیکن اس جیت پر بال ٹیمپرنگ کا داغ لگ گیا۔

    ہوبارٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فف ڈوپلیسی پر ٹافی سے بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا۔ کیمرا فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ڈوپلیسی کے منہ میں گلا صاٖ ف کرنےوالی گولی ہے اور وہ اس کی مدد سے مسلسل گیند کو چمکا رہے ہیں۔ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر پروٹیز کپتان پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

    کیمرے کی آنکھ نے یہ مناظر کیا پکڑے آسٹریلوی میڈیا نے الزامات کی بوچھاڑکردی۔ آسٹریلیا کی شکست کو ٹیمپرنگ سے جوڑدیا۔ کرکٹ قوانین کے تحت گیند کو کسی بھی مصنوعی اجزا سے چمکانے کی اجاز ت نہیں ہے۔

    جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ فف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ 2013 میں بھی بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس پر مڈل آرڈر بلے باز کو میچ فیصد کا پچاس فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف بال ٹیمپرنگ کرکے فتح حاصل کی؟

  • ہوبارٹ ٹیسٹ : آسٹریلیا پہلی اننگز میں صرف 85 رنز پر پویلین سے باہر

    ہوبارٹ ٹیسٹ : آسٹریلیا پہلی اننگز میں صرف 85 رنز پر پویلین سے باہر

    ہوبارٹ : آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ہوبارٹ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں صرف پچیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پہلے روز کھیل کےاختتام تک جنوبی افریقہ نےپانچ وکٹ پر ایک سو اکہتر رنزبنالئ۔

    aus-post-01

    تفصیلات کے مطابق دوسرا ٹیسٹ آسٹریلیا کیلئے امتحان بن گیا۔ ہوبارٹ میں جاری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو جنوبی افریقی باﺅلرز نے اپنے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کردیا اور پوری آسٹریلوی ٹیم محض 85 رنز بنا کر ہی آﺅٹ ہو گئی۔

    aus-post-02

    میچ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی فیل ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کی تباہ کن بولنگ نے میزبان بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔ ڈیوڈ وارنر سے وکٹیں گرنے کا آغاز ہوا۔ کپتان اسٹیون اسمتھ ایک اینڈ پر کھڑے رہے۔ دوسرے اینڈ سے کھلاڑی پویلین واپس جاتے رہے۔

    aus-post-03

    شاندار فیلڈنگ نے آسٹریلیا کی مشکلات اور بھی بڑھادیں۔ میزبان ٹیم صرف پچیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نو بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی نہ پہنچ سکے۔ یہ آسٹریلیا کا پروٹیاز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور ہے۔ فیلنڈر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ اور کائل ایبٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    aus-post-04

    آسٹریلیا کے 85 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لئے ہیں اور اسے آسٹریلیا کے خلاف 86 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

    aus-post-05

    جنوبی افریقہ کی جانب سے اسٹیفن کک نے 23، ڈین ایلگر نے 17، ہاشم آملہ نے 47، جے پی ڈومنی نے 1 اور فاف ڈوپلیسس نے 7 رنز بنائے جبکہ ٹیمبا باووما 38 اور ڈی کوک 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    aus-post-06

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

     aus-post-07