Tag: australia vs west indies

  • ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا اورویسٹ انڈیزآج مدمقابل ہوں گے

    ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا اورویسٹ انڈیزآج مدمقابل ہوں گے

    لندن: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آج آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، ٹورنامنٹ کا یہ دسواں میچ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹرینٹ برج نامی میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

    دونوں ٹیمیں آج ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں اور پہلے میچ میں بطورفاتح ابھر کر سامنے آئی ہیں، آسٹریلیا نے آسٹریلیانےافغانستان اورویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

    آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت ایرون فنچ کررہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی جیت کا تناسب 65فیصد جبکہ ویسٹ انڈیز کی فتح کے امکانات 35فیصد ہیں۔

    ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا کا یہ سنسنی خیزمیچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق آج دوپہردوبج کرتیس منٹ پرشروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 106 رنز کا ہدف، پاکستان کا ورلڈ کپ میں دوسرا کم ترین اسکور ہے۔

  • سہ ملکی سیریز: ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

    سہ ملکی سیریز: ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

    سینٹ کٹس : سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔۔
    سینٹ کٹس میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    کھیل کے آغازمیں ہی آسٹریلیا کو پہلا دھچکا لگ گیا۔ عثمان خواجہ اور اسمتھ نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے ایک سو اکہتر رنز کی شراکت قائم کی۔

    عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ وہ اٹھانوے رنزبناکر رن آؤٹ ہوگئے اور بدقسمتی سے محض 2 رنز کی کمی کے ساتھ سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

    دیگر بلے بازوں میں جارج بیلی نے 25، مچل مارش 16، ٹریوس ہیڈ1، میتھیو ویڈ 5، جیمز فالکنر 4، اور نتھن کولٹر نیل 1 اسکور بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

    اسمتھ نے چوہتر رنزبنائے۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو پینسٹھ رنزبنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور سیمیولز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف چھیالیسویں اوور میں چھ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلز نے 48، اینڈرے فلیچر 27 رنز، ڈوین براوو39، دنیش رام دین 29، کیرن پولارڈ 16، جیسن ہولڈر0 اور کارلوس بریتھ ویٹ نے 3 رنز بنائے۔ سیمیولز نے بانوے رنز کی اننگز کھیلی۔ کینگروز نو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

     

  • ہوبارٹ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو اننگ اور 212 رنز سے ہرا دیا

    ہوبارٹ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو اننگ اور 212 رنز سے ہرا دیا

    ہوربارٹ : آسٹریلیا نے ہوربارٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور دو سو بارہ رنز سے شکست دے دی۔

    ہوربار ٹ کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی نامکمل اننگز دو سو سات رنز چھ کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی اور سولہ رنز کے اضافے کے بعد آوٹ ہوگئی۔

    آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو فالو آن کراتے ہوئے دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگ میں بھی صرف ایک سو اڑتالیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

    کریگ برتھویٹ چورانوے رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ جیمز پٹینسن نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایڈم ووگس کو ناقابل شکست دو سو انتہر رنز بنانےپر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔