Tag: australia

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو ایک بار پھر پاکستان میں میچز کھیلنے کی دعوت دیدی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو ایک بار پھر پاکستان میں میچز کھیلنے کی دعوت دیدی

    لاہور: ملک میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو ایک بار پھر پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہیں جس کے پیش نظر پی سی بی ایک بار پھر آسٹریلیا سے پاکستان میں میچز کھیلنے کی بات کررہا ہے۔

    پی سی بی کی خواہش ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیدار پی ایس ایل کے میچز دیکھ کر پاکستان آنے کا فیصلہ کریں۔

    پی سی بی پی ایس ایل کے میچز کے بعد کراچی میں دو ون ڈے میچز کرانے کی خواہش مند ہے، پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز اگلے سال انیس مارچ سے ہونا ہیں۔

    پرتھ ٹیسٹ : بھارت 283 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا کو چار وکٹ پر175 رنز کی برتری

    آسٹریلیا نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ان دنوں ٹیسٹ سیزیز جاری ہے۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر132رنز بنالیے، جس کے بعد آسٹریلیا کو 43رنز کی سبقت حاصل ہے۔

  • آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    یروشلم : آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی حکام کی جانب سے بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے کہ تاہم آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ اس وقت یروشلم منتقل کریں گے جب تک امن معاہدہ نہ ہوجائے۔

    اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا فلسطیینوں کی اپنی ریاست کی خواہش کو بھی تسلیم کرتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹریلوی وزیر اعظم نے سیاست دانوں اور غیر ملکی اتحادیوں سے مشورے کے بعد یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پیراگوئے اور گوئٹے مالا نے بھی اپنے سفارت خانے تل ابیب سے یروشلم منتقل کردئیے تھے تاہم پیراگوئے نے حکومت تبدیل ہوتے ہی اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں غیور فلسطینیوں نے ناجائز ریاست اسرائیل کی سرحد پر احتجاج کیا۔

    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز نے مظاہرین کو پسپا کرنے کےلیے ایک مرتبہ پھر نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔

    فلسطینی خبر ایجنسی کا کہنا ہے ک اسرائیلی افواج نے نہتے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور بے دریغ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے جس میں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    مزید پڑھیں : اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ذہنی معذور فلسطینی شہید

    یاد رہے کہ دو روز قبل سرزمین فلسطین پر طویل عرصے سے قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ محمد حسام نامی ذہنی معذور فلسطینی شہید ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : امریکا نے فلسطینی امور کا دفتر متنازع سفارت خانے میں‌ منتقل کردیا

    واضح  رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی سطح پر اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے برسوں سے جاری امریکی پالیسی کو بدل کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا جبکہ رواں سال مئی میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کردیا تھا۔

  • آسٹریلیا کا 3 ہزار پونڈ وزنی اور 6 فٹ زیادہ اونچا بیل کنیکرز

    آسٹریلیا کا 3 ہزار پونڈ وزنی اور 6 فٹ زیادہ اونچا بیل کنیکرز

    سڈنی : آسٹریلیا میں ایسا بیل بھی موجود ہے جو آسٹریلیا کا سب سے بڑا اور وزنی بیل ہے، جس کی اونچائی 6 فٹ 4 انچ اور وزن تقریباً 3 ہزار پونڈ سے زائد ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ گائے ہولسٹین فراسٹٰن نامی نسل ہے جس میں عموماً گائے کی اونچائی 4 فٹ 10 انچ کے قریب ہوتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طویل القامت گائے کے مالک نے اسے کنیکرز کا نام دیا ہے جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹز پر وائرل ہوچکی ہے۔

    آسٹریلوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کنیکرز کو اس کے طویل القامت ہونے کے باعث ہی دوبارہ زندگی ملی ہے، گذشتہ ماہ گائے کے مالک نے اس کو نیلام کرنا چاہا تو گوشت فروخت کرنے والوں نے اسے خریدنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ ’یہ بہت بڑی ہے جسے قابو نہیں کرسکتے‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنیکرز قصائیوں کے انکار کے بعد بیل پرتھ سے 136 کلومیٹر دور شہر میالپ میں رہتی ہے جہاں وہ باڑے کے دیگر مویشیوں کے ساتھ چارہ کھاتی ہے اور کھانے کے دوران اوپر سے جھانکتی ہوئی دیکھائی دیتی ہے۔

  • چارٹرڈ طیارے کا پائلٹ دورانِ پرواز سوگیا

    چارٹرڈ طیارے کا پائلٹ دورانِ پرواز سوگیا

    سڈنی: آسٹریلیا میں مسافر بردار طیارے کے پائلٹ پر دوران پرواز اچانک نیند طاری ہوگئی جس کے باعث طیارہ ہوائی اڈے سے 46 کلومیٹر آگے نکل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں 9 مسافروں کو لے کر نجی ایئرلائن کا چارٹرڈ طیارہ اڑانے والا پائلٹ نیند کے باعث ڈیون پورٹ سے کنگ آئی لینڈ کے ہوائی اڈے سےایک دو نہیں بلکہ 45 کلومیٹر آگے نکل گیا، جس سے کنٹرول ٹاور پر تشویش پیدا ہوگئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ طیارے میں کل 9 مسافر سوار تھے لیکن کاک پیٹ میں پائلٹ اکیلا تھا جس کی وجہ سے اسے نیند آگئی، خیال رہے کہ پائلٹ کی گزشتہ 24 گھنٹے میں یہ ساتویں پرواز تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریلین حکام کی جانب سے پائلٹ پر نیند طاری ہونے کے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے، آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو تمام امور کا باغور جائزہ لے رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پائلٹ پر نیند طاری ہونے کا اندازہ جہاز کے 46 کلومیٹر آگے نکلنے سے ہوا، طیارے کو 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔لیکن طیارے نے 286 کلومیٹر کا سفر کیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پائلٹ کی صحت اور آرام سے متعلق بہت سخت قوانین ہیں۔ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ تھکن سے چورپائلٹ دوبارہ پرواز کے لیے بھیج دیا جائے۔ یہ طیارے کے عملے سمیت مسافروں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

    آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی دوران پرواز نیند سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ آئندہ برس جاری کی جائے گی تاہم اے ٹی ایس بی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ پائلٹ کی نیند سے آنکھ کیسے کھلی اور اس نے پرواز کو باحفاظت کیسے اتارا۔

    یہاں یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ برس میلبرن سے کنگ آئی لینڈ جانے والا ایک چارٹرڈ طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

  • آسٹریلیا نےانگلینڈ کوہرا کرویمنزورلڈ ٹی 20 کپ جیت لیا

    آسٹریلیا نےانگلینڈ کوہرا کرویمنزورلڈ ٹی 20 کپ جیت لیا

    نارتھ ساؤنڈ: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نےانگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہوا۔

    انگلینڈ نے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز بنائے اور روایتی حریف کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا۔

    آسٹریلیا کی ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم 3 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت چکی ہے۔

  • آسٹریلیا: جنگل میں لگی آگ بجھانے کے لیے بوئنگ 737 کا استعمال شروع

    آسٹریلیا: جنگل میں لگی آگ بجھانے کے لیے بوئنگ 737 کا استعمال شروع

    سڈنی : آسٹریلوی حکام نے نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر تبدیل شدہ مسافر بردار بوئنگ طیارے کی مدد سے قابو پالیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے 150 کلومیٹڑ شمال کی جانب سے پورٹ اسٹیفنس کے جنگلات میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی کے باعث جنگل کی 15 سو ہیکٹر اراضی لپیٹ میں آچکی تھی جس کے بعد آگ رہائشی علاقے کی جانب بڑھ رہی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پانے کےلیے ترمیم شدہ بوئنگ 737 مسافر بردار طیارے کے ذریعے آگ بجھائی، جس میں 15 ہزار لیٹر کیمیکل ملا پانی موجود تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ بوئنگ طیارے کو مسافر بردار سے ائیر ٹینکر میں ایک کینیڈین کمپنی نے تبدیل کیا ہے مذکورہ ایئر ٹینکر میں 15 ہزار لیٹر (4 ہزار گیلن) پانی لے جانے کی صلاحیت ہے جبکہ آگ بجھانے والے کیمیکل اور 63 فائر فائٹرز کو بھی سامان کے ہمراہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    آسٹریلوی فائربریگیڈ عملے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بوئنگ 737 بیک وقت کئی خصوصیات سے لیس ہے جس کی مدد سے بڑی تعداد میں پانی اور آگ بجھانے والا کیمیکل پھینکا جاسکتا ہے۔

    ہنگامی خدمات انجام دینے والے ادارے کے سربراہ کریس گارلک کا کہنا تھا کہ کیوں کہ 737 ایک مسافر بردار طیارہ ہے اس لیے اس میں بیک وقت 63 فائر فائٹر بھی سوار ہوسکتے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے پاس ایسے 9 طیارے موجود ہیں جو جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال کیے جاتےہیں جن میں ایک طیارے میں 45 ہزار لیٹر پانی لے جانے کی گنجائش موجود ہے۔

  • ویمن ورلڈکپ ٹی ٹوئینٹی: دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    ویمن ورلڈکپ ٹی ٹوئینٹی: دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    پروویڈنس: ویمن ورلڈکپ ٹی ٹوئینٹی کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ویمن ورلڈکپ ٹی ٹوئینٹی کے دوسرے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے ایک سو چھیاسٹھ رنز کا ہدف ملا۔

    پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئ، اس کے تین کھلاڑی پویلین کو لوٹ گئے جس کے بعد بسمہ معروف نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی۔

    پاکستانی ٹیم بیس اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 113 رنز بنا سکی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسا ہیلی اور بیتھ مونی نے اڑتالیس اڑتالیس رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی بسمہ معروف نے چھبیس رنز اسکور کیے۔

    خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کو 8 برس بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے، ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2010ءمیں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی میزبانی کی تھی۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ 9 نومبر سے شروع ہوکر 16 دن جاری رہنے کے بعد سے 24 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ایونٹ کے میچز اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، گیانا اور سینٹ لوشیا میں کھیلا جارہا ہے۔

  • جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے: سرفراز احمد

    جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے: سرفراز احمد

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فتح کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا سے سریز جیتنے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی محنت رنگ لے آئی۔

    انہوں نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی جو میدان میں دکھائی دی، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، تمام بولرز نے سیریز میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

    پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں‌ آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

    خیال رہے کہ آج پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 33 رنز سے شکست دے کر پہلی بار وائٹ واش کردیا۔شاداب خان کو میچ میں بہترین بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پاکستان نے دبئی میں جاری آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا کو 33 رنز سے شکست دے پہلی بار وائٹ واش کردیا، کینگروز کی پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا، تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا۔

    کپتان سرفراز احمد کو یقین ہے وہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرلیں گے۔ مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم ایک بار پھر پہلے ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی دہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کوعبرت ناک شکست

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی 66 رنز سے شکست دی تھی

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 3 جبکہ شاہین آفرید اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم کو شاندار باؤلنگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے گیارہ میچز میں پاکستان اور سات میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

  • ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے دی

    ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے دی

    ابو ظہبی: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-1 سے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے چوتھے روز ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے نامکمل اننگز کا آغاز کیا، ٹیم کا مجموعی اسکور 71 رنز بنا تو ٹریویس ہیڈ 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ایرون فنچ 31، شان مارش 5 اور کپتان ٹم پین بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    آسٹریلوی کھلاڑی مچل اسٹارک 27 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پیٹرسڈل بھی صرف 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    پاکستان کی جانب سے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس نے 4 وکٹیں جبکہ یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ جیتنے کے بعد پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ بھی بنا لیا۔ رنز کے اعتبار سے یہ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑی جیت ہے۔

    اس سے قبل پاکستان نے سنہ 2014 میں آسٹریلیا کو 356 رنز سے شکست دی تھی۔

    گزشتہ روز پاکستان نے ابو ظہبی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے آخری سیشن میں دوسری اننگز 400 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں محمد عباس نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 جبکہ بلال آصف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 2 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

    میچ کے بعد شاندار بولنگ پر محمد عباس مین آف دی میچ قرار پائے۔ محمد عباس سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    انہوں نے کہا کہ محنت کر رہا ہوں، ون ڈے کے لیے بھی دستیاب ہوں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نئے لڑکوں کو بھرپور موقع فراہم کیا جا رہا ہے، محمد عباس کی بولنگ سے دونوں ٹیموں میں فرق ثابت ہوا۔