Tag: australia

  • بربطنی مور: بے شمار آوازیں نکالنے والا دلچسپ پرندہ، ویڈیو دیکھیں

    بربطنی مور: بے شمار آوازیں نکالنے والا دلچسپ پرندہ، ویڈیو دیکھیں

    سڈنی : لائر برڈ یعنی بربطنی مور دنیا کا وہ خوبصورت پرندہ ہے جو کئی آوازیں نکالنے پر عبور رکھتا ہے، آسٹریلیا کے کوہستانی جنگلات میں پایا جانے والا یہ پرندہ باقی پرندوں سے کہیں زیادہ باصلاحیت اور دلچسپ ہے۔

    کچھ مخصوص پرندے جیسے طوطوں کی کچھ اقسام ،ہندوستانی مینا اور موِکن برڈ اپنی آوازوں سے ہٹ کے دیگر آوازوں کو نقل کرنے اور بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم آسٹریلیا کے اس پرندے لائر برڈ یعنی بربطنی مور کو اس معاملے میں باقی پرندوں سے سبقت حاصل ہے کیونکہ اس میں قدرت نے بولنے کی بہت زیادہ باصلاحیت رکھی ہے۔

    یہ ایک بھورے یا مٹیالے رنگ کا زمینی پرندہ ہے جس کا سائز نر میں 98 سینٹی میٹر جبکہ مادہ 84 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے۔ نر مور کی دم خوبصورت اور بربط نما ہوتی ہے یہ پرندہ آسٹریلیا کے برساتی جنگلوں کا باسی ہے جس کی خوراک میں کئی قسم کے کیڑے مکوڑے،کیچوے، مینڈک اور چھپکلیاں شامل ہیں۔

    ماہرین کے مطابق بربطنی مور اوسطاً 30 سال تک زندہ رہتا ہے، اس میں مادہ 5 سال جبکہ نر 8 سال کی عمر میں بالغ ہوجاتے ہیں۔

    بربطنی مور اپنا گھونسلہ زمین پر بناتے ہیں، ایک سیزن میں مادہ بربط محض ایک انڈہ دیتی ہے جسے سِینے کی ذمہ داری بھی اسی کی ہوتی ہے اور 50 روز سینے کے بعد چوزے کو پالنے، خوراک دینے اور ساتھ رکھنے کا کام بھی مادہ کا ہوتا ہے۔

    آوازوں کی نقالی :

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بربطنی مور کی یہ خاصیت ہے کہ یہ بیسیوں قسم کی مختلف آوازیں نکال سکتا ہے، آس پاس موجود تقریباً ہر چیز کی آواز کو با آسانی کاپی کرلیتا ہے۔

    بربطنی مور جن چند آوازوں کو بولتا ہے ان میں آس پاس کے تقریباً 20 مختلف پرندوں کی آوازیں شامل ہیں، کار انجن اور کار الارم، کی آواز، گولی چلنے کی آواز، کیمرہ کلک کی آوازبخوبی نکال لیتا ہے۔

    اس کے علاوہ میوزک اور موبائل فون کی رنگ ٹونز، کتے کے بھونکنے کی آواز، کوآلا اور ڈنگو جیسے مقامی جانوروں کی آوازیں، درخت پر آری چلنے کی آواز اور بہت سی دیگر آوازیں یہ بہت مہارت سے نکالتا ہے سننے والا حیرت سے ادھر دیکھتا رہ جائے کہ آواز آ کہاں سے رہی ہے۔

  • وہیل مچھلی راستہ بھول کر مگر مچھوں سے بھرے دریا میں پہنچ گئی

    وہیل مچھلی راستہ بھول کر مگر مچھوں سے بھرے دریا میں پہنچ گئی

    آسٹریلیا میں ایک وہیل مچھلی اپنی ہجرت کے مقررہ راستے سے بھٹک کر مگر مچھوں سے بھرے دریا میں نکل آئی، حکام اب وہیل کو وہاں سے کسی طرح نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہمپ بیک وہیل مچھلی (وہیل کی ایک قسم) آسٹریلیا کے ایلی گیٹر ریور میں آگئی ہے۔ مگر مچھوں سے بھرا یہ دریا آسٹریلیا کے سب سے بڑے کاکاڈو نیشنل پارک میں موجود ہے۔

    یہ نیشنل پارک اقوام متحدہ کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

    یہاں پر یہ وہیل مچھلی چند دن قبل بوٹنگ کرتے افراد کو دکھائی دی، اس علاقے میں پہلے کبھی وہیل مچھلی کو نہیں دیکھا گیا چنانچہ حکام کو فوری طور پر اس کی اطلاع دی گئی۔

    حکام کے مطابق یہ وہیل اس وقت بھٹکی جب وہیل مچھلیوں کی سالانہ ہجرت جاری تھی، یہ مچھلیاں جنوب سے انٹارکٹیکا کی طرف موسمی ہجرت کرتی ہیں تاہم ان میں سے کچھ وہیل مچھلیاں راستہ بھٹک کر مشرق کی جانب مڑ گئیں۔

    غلط موڑ لینے والی وہیل مچھلیاں بعد ازاں واپس صحیح راستے پر چلی گئیں تاہم کم از کم ایک وہیل تاحال یہیں موجود ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ وہیل کی لمبائی 52 فٹ ہے، یہ اپنے مقررہ راستے سے اس وقت 30 کلو میٹر دور آچکی ہے۔

    ان کے مطابق فی الحال وہ دریا کی گہرائی میں موجود ہے لیکن جیسے ہی وہ کم گہرے پانی کی طرف نکلے گی، وہ پھنس سکتی ہے اور یہیں مگر مچھ اس کا شکار کرنے پہنچ جائیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس وہیل مچھلی کو یہاں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سلسلے میں وہیل مچھلیوں کی ریکارڈڈ آوازیں استعمال کی جارہی ہیں، جبکہ کشتیوں سے شور شرابہ کر کے اسے اس راستے پر لانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے جہاں سے وہ اپنی صحیح منزل پر جاسکے۔

  • آسٹریلیا : آبشار کا پانی اوپر جانے لگا، حیرت انگیز منظر کی ویڈیو وائرل

    آسٹریلیا : آبشار کا پانی اوپر جانے لگا، حیرت انگیز منظر کی ویڈیو وائرل

    سڈنی : آسٹریلیا میں دو آبشاروں کا پانی نیچے کی طرف بہنے کے بجائے اوپر کی جانب دکھائی دیتا ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی کے ساحل پر اس وقت حیرت انگیز منظر دکھائی دیا جب ساحل سے ٹکرانے والی تیز ہواؤں اور تیز بارش نے پہاڑ سے نکلنے والے آبشار کے پانی کا رخ ہی تبدیل کردیا۔

    دیکھنے والوں نے یہ منظر اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا، اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی کا رخ کس طرح نیچے جانے کے بجائے اوپر کی جانب ہوگیا۔

    یہ حیرت انگیز لمحات گذشتہ روز سڈنی کے رائل نیشنل پارک میں ایک پہاڑ پر اس وقت محفوظ کیے گئے جب ہوا کی رفتار 70 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی جبکہ فضائی منظر میں بھی ایک خوبصورت قوس قزح دکھائی دے رہی ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی محکمہ موسمیات نے بھی سڈنی اور اس کے ساحلی علاقوں کوسٹ، ہنٹر اور الاوررا کوتیزہواؤں کے نقصانات سے بچانے کے لئے موسمی انتباہ جاری کیا گیا۔

    اس سے قبل راوں سال جنوری میں ایک نایاب سمندری بھنور کو ڈنمارک کے فیرو آئی لینڈز میں دیکھا گیا تھا جس میں دیکھا جاسکتا تھا۔ کہ پانی کا رخ اوپر کی جانب تھا۔ اس ویڈیو کو 41 سالہ سامی جیکبسن نے جزیرے پر پہاڑوں کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے ریکارڈ کیا تھا ، جب اس نے لہروں سے اٹھنے والے پانی کے بھنور کو دیکھا۔

  • کورونا ویکسین کب تک تیار ہوگی ؟ آسٹریلوی وزیر نے بتادیا

    کورونا ویکسین کب تک تیار ہوگی ؟ آسٹریلوی وزیر نے بتادیا

    سڈنی : آسٹریلیا کی وزیر سائنس کا کہنا ہے کہ 10 سے 15 ماہ میں دو کورونا ویکسین تیار ہوسکتی ہیں، اس ویکیسین کی امریکہ اور برطانیہ میں آزمائش کی جائے گی۔

    آسٹریلیا بھی ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں کورونا ویکسین کی تیاری پر کام جاری ہے، کامن ویلتھ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او) کے تحت سائنسدان دن رات اس کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔ آسٹریلیا میں رواں سال کے اختتام یا اگلے سال کے آغاز تک کورونا وائرس ویکسین تیار کی جاسکتی ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس کیرن اینڈریوز نے میڈیا کو بتایا کہ آسٹریلیائی دولت مشترکہ سائنسی اور صنعتی تحقیقاتی تنظیم (سی ایس آئی آر او) دو اقسام کی ویکسینوں کی جانچ پڑتال کررہی ہے جن میں سے ایک امریکہ اور ایک برطانیہ سے ہے۔ سی ایس آئی آر او برطانیہ اور امریکہ سے دو ویکسینوں کے بارے میں ٹیسٹ کر رہا ہے۔

    وزیر سائنس کا کہنا ہے کہ 10 سے 15 ماہ میں ویکسین تیار ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ سی ایس آئی آر او چین سے باہر پہلی ریسرچ تنظیم تھی جس نے تحقیق کو قابل بنائے جانے کے لئے وائرس کا کافی ذخیرہ تیار کیا، یہ تنظیم اپنے تیز رفتار کام کی بدولت اب پری کلینیکل ٹرائلز کے مرحلے پر ہے۔ یہ ایک ایسی پوزیشن ہے جس میں عام طور پر پہنچنے میں دو سال لگتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ15ماہ کے اندر ویکسین تک پہنچنا ریکارڈ وقت ہوگا کیونکہ ویکسین کی نشوونما عام طور پر ایک لمبا اور پیچیدہ عمل ہے جس میں15 سال بھی لگ سکتے ہیں۔

  • کرکٹ کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی چل بسے

    کرکٹ کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی چل بسے

    سڈنی : آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر گریم واٹسن انتقال کرگئے، مڈل آرڈر بیٹسمین کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کینسر سے برسرپیکار آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر گریم واٹسن کا انتقال ہو گیا ہے، ان کی عمر 75 سال تھی، وہ گزشتہ کافی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما تھے۔

    مڈل آرڈر کے بلے باز اور میڈیم پیسر واٹسن نے آسٹریلیا کے لئے 1967 سے 1972 تک پانچ ٹیسٹ اور 1972 میں دو ون ڈے میچ کھیلے تھے۔ انہوں نے اپنا گھریلو کیریئر وکٹوریہ میں شروع کیا تھا۔

    وہ اپنے کیریئر کے دوران انجری سے پریشان رہے تھے، انہوں نے 107 فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے اور انہوں نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ 1977 میں کھیلا تھا۔

    مزید پڑھیں : نامور کرکٹر کا سوتے میں انتقال

    واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت کے لیجنڈ کرکٹر والٹر ڈیسوزا بھی گزشتہ روز جہان فانی سے کوچ کرگئے، ان کی عمر93سال تھی، وہ رات کو سوئے اور اسی حالت میں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

    ڈیسوزا سب سے عمر دراز فرسٹ کلاس کرکٹر تھے، انہوں نے گجرات اور اے سی سی کے لئے کھیلا ہے اور اندور میں ہولکر ٹیم کے خلاف گجرات کے لئے 1950-51 میں رنجی ٹرافی کا فائنل کھیلا تھا۔

  • آسٹریلوی کپتان کو گاڑی گیراج سے باہر کھڑی کرنا مہنگا پڑ گیا

    آسٹریلوی کپتان کو گاڑی گیراج سے باہر کھڑی کرنا مہنگا پڑ گیا

    سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کو گاڑی گیراج سے باہر کھڑی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کرونا وائرس کے باعث گھر میں ٹریننگ کی سہولت قائم کی اور گھر کے گیراج کو جم میں تبدیل کرکے گاڑی گھر سے باہر کھڑی دی۔

    ہوبارٹ میں ٹم پین کے گھر کے باہر کھڑی کار میں سے چور ان کا پرس اور دیگر اشیا لے کر رفو چکر ہوگیا۔

    ٹم پین کا کہنا ہے کہ صبح جب میں سو کر اٹھا تو بینک کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

    آسٹریلوی کپتان کے مطابق بینک کا پیغام موصول ہوتے ہی جب میں نے باہر جاکر دیکھا تو گاڑی کا دروازہ کھلا تھا اور اس میں میرا پرس موجود نہیں تھا۔

    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹم پین کا کہنا تھا کہ میرے اے ٹی ایم کارڈ سے ٹرانزیکشن کی لوکیشن کسی فوڈ سینٹر کی آئی ہیں۔

    ٹم پین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے گیراج میں فزیکل اور کرکٹ ٹریننگ کرتا ہوں تاکہ خود کو فٹ رکھ سکوں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ملتوی ہوچکے ہیں اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے کھلاڑی گھروں میں پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں۔

  • کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا ایجاد کرلی، آسٹریلیا کے محققین کا دعویٰ

    کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا ایجاد کرلی، آسٹریلیا کے محققین کا دعویٰ

    سڈنی : آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دو دوائیں ایجاد کرلی ہیں، اس دوا سے علاج کے بعد مریض میں کسی قسم کا وائرس نہیں رہے گا۔

    ایک جانب تو کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اپنی تباہ کاریاں مچائی ہوئی ہیں تو دوسری طرف محققین اور سائنسدان بھی اس وائرس کے انسداد کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔

    اس حوالے سے آسٹریلیا میں محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی دو ادویات تیار کی ہیں جن سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا علاج ممکن ہوسکے گا۔

    کیونسلینڈ سینٹر برائے کلینیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹرسن نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ دو دوائیں جو ٹیسٹ ٹیوب میں جانچ کی گئی تھیں، وہ کورونا وائرس کو روکنے میں کامیاب ثابت ہوئیں۔

    ان دواؤں سے کوروناوائرس کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ اس میں سے ایک ایچ آئی وی کی دوا ہے اور دوسری ایک ملیریا سے بچنے والی دوا ہے جسے کلوروکین کہتے ہیں۔

    پیٹرسن نے بتایا کہ آسٹریلیا میں کووڈ 19 کے پہلے چند مریضوں کو یہ دوائیں دی گئیں جس کے بعد وہ پوری طرح ٹھیک ہوگئے۔ اس لئے یہ ممکنہ طور پر موثر علاج ہے۔ اس علاج کے بعد مریض میں کسی قسم کا وائرس نہیں ملے گا۔

    https://www.facebook.com/TheProjectTV/videos/703313707144463/

  • پاکستان کی مشکل  آسان ، آسٹریلوی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    پاکستان کی مشکل آسان ، آسٹریلوی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد : :آسٹریلیا پاکستان کو 1.2 ملین آسٹریلوی ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا ، رقم مشترکہ علاقائی دیہی ترقیاتی پروگرام کے لئے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان اورآسٹریلوی سینٹر برائے بین الاقوامی زراعت ریسرچ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ، جس کے تحت آسٹریلیا پاکستان کو 1.2 ملین آسٹریلوی ڈالر کی گرانٹ دے گا ، گرانٹ مشترکہ علاقائی دیہی ترقیاتی پروگرام کے لیے دی جائے گی۔

    آسٹریلیا گرانٹ کی رقم 2022 تک فراہم کرے گا، معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے فرانس اور پاکستان کے درمیان گرانٹ کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا تھا ، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری اور فرانسیسی سفیر نے معاہدے پر دستخط کئے تھے، معاہدے کے مطابق فرانس پاکستان کو 5 لاکھ یوروکی گرانٹ فراہم کرےگا، گرانٹ فنانسنگ نجی پاوراینڈانفراسٹرکچربورڈکےتکنیکی معاونت کیلئےدی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : فرانسیسی حکومت کا پاکستان کے لئے بڑی گرانٹ کا اعلان

    اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک اورناروےکےمابین معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن، سوئس سفیر، اے ڈی بی نمائندے نے دستخط کئے، معاہدہ پاکستان نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ کی مدد کیلئے طے پایا تھا ۔

    معاہدےکےتحت ناروےحکومت پاکستان کو50لاکھ ڈالرفراہم کرے گی، ناروےکی حکومت یہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے فراہم کرے گی ، معاہدے کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی ، تحفظ ماحولیات اورقدرتی آفات سے بچاؤ کے منصوبے شامل ہیں۔

  • آسٹریلیا میں خوف کا سماں ، آسمان سے سفید پتھروں کی برسات

    آسٹریلیا میں خوف کا سماں ، آسمان سے سفید پتھروں کی برسات

    کینبرا : آسٹریلیا میں طوفانی بارشوں کیساتھ آسمان سے گیند جتنے بڑے اولے گرے، بال کے سائز کے اولوں سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پارلیمنٹ کی بلڈنگ بھی متاثر ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں آگ کے بعد طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ، آسٹریلوی دارالحکومت کے کینبرا میں طوفانی بارش کے ساتھ آسمان سے گیند جتنے بڑے اولے پڑے، جن سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پارلیمنٹ کی بلڈنگ بھی متاثر ہوئیں۔

    کئی مقامات پر معمولات زندگی میں مصروف شہریوں نے خوفزدہ ہو کر گاڑیوں سے نکل کر شیڈز کے نیچے پناہ لی۔

    آسٹریلوی خبر رساں اداروں کی جاری کردہ ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا کہ گیند جتنے اولے آسٹریلوی پارلیمنٹ کی عمارت کو ڈھانپے ہوئے ہیں اور گھروں و گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کو بھاری اولوں سے بچنے کے لیے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کینبرا میں خوف پھیلانے کے بعد طوفانی بارش اور بھاری اولے دیگر شہروں کا رخ کر رہے ہیں اور ملک کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے تیز ہوا کے ساتھ سمندری طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے لاکھوں ایکڑ کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ آگ سے ریسکیو کارکنوں سمیت 25 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک اندازے کے مطابق کروڑوں جنگلی جانور بھی ہلاک ہوئے۔

  • جنگلات میں آتشزدگی: وزیر اعظم کی آسٹریلیا کو مدد کی پیشکش

    جنگلات میں آتشزدگی: وزیر اعظم کی آسٹریلیا کو مدد کی پیشکش

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کو خط لکھا جس میں انہوں نے آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی آگ سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مدد کی پیشکش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے خط میں پیشکش کی کہ پاکستان آسٹریلیا کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے، حکومت اور عوام کی جانب سے آسٹریلوی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ آسٹریلوی عوام مشکل پر قابو پالیں گے۔ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے بار بار آگاہ کر رہا ہوں۔ کلائمٹ چینج کے چیلنج کا مقابلہ کوئی ایک ملک نہیں کر سکتا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ بحران ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مل کر مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں کچھ عرصہ قبل لگنے والی آگ نے 1 لاکھ اسکوائر کلو میٹر رقبے پر پھیلے جنگلات کو جلا کر راکھ کردیا۔

    المناک آفت میں اب تک 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جنگلات میں رہنے والے 50 کروڑ کے قریب جانور بھی موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔