Tag: australian Cricket Team

  • آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے روانہ

    آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے روانہ

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال کے طویل وقفے کے بعد دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی ہے ٹیم کل صبح پاکستان پہنچے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا سے روانہ ہوگئی ہے جو کل صبح پاکستان پہنچے گی۔

    مہمان کھلاڑیوں کے پاکستان آمد پر کورونا ٹیسٹ کیےجائیں گے اور اسکواڈ میں شامل افراد بائیو سیکیورل ببل میں رہیں گے۔

    کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔

    پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے شیڈول ہے جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

    راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

  • آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکہ : اسٹیون اسمتھ ان فٹ، ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکہ : اسٹیون اسمتھ ان فٹ، ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    سڈنی : ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکہ لگ گیا، ان فارم بیٹسمین اسٹیون اسمتھ ان فٹ ہوکر انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ ان فارم بیٹسمین اسٹیون اسمتھ شرکت نہیں کرسکیں گے، لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روزجوفرا آرچر کی باؤنسر اسمتھ کی گردن پر لگی تھی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

    ڈاکٹرزنے اسمتھ کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ان کی جگہ مارنس لبوشین فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران اسٹیون اسمتھ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور80 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

    مزید پڑھیں: ایشز سیریز، جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر، اسٹیو اسمتھ زخمی

    واضح رہے کہ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں محض تین دن کا وقفہ ہونے کے سبب اسمتھ مکمل طور پر اسمتھ ہیڈنگلے میں ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ابھی تک انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے۔

  • یوسین بولٹ آسٹریلوی ٹیم کے کوچ مقرر، کھلاڑیوں کو دوڑنا سکھائیں گے

    یوسین بولٹ آسٹریلوی ٹیم کے کوچ مقرر، کھلاڑیوں کو دوڑنا سکھائیں گے

    سڈنی : دنیا کا تیز ترین انسان کرکٹرز کودوڑنا سکھائے گا، یوسین بولٹ نے آسٹریلوی کرکٹرز کی کوچنگ شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین انسان جمیکا کے یوسین بولٹ نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ شروع کردی ہے، انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کی تیاریوں کے لئے یوسین بولٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

    ٹریننگ کے دوران یوسین بولٹ نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو تیز دوڑنے کے لئے خصوصی ٹپس دیں کہ تیزی سے رنز کیسے بنانے ہیں۔

    انہوں نے کھلاڑیوں کو یہ بات بھی بتائی کہ وکٹوں کے درمیان دوڑنے کی رفتار کیا ہونی چاہیے، یوسین بولٹ نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو کامیابی کےمزید گربھی بتائے۔

    یوسین بولٹ ریس جیتنے کے بعد کا مشہور زمانہ انداز

    یاد رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ تئیس نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • پی سی بی یوتھ الیون نے آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی

    پی سی بی یوتھ الیون نے آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی

    لاہور : پی سی بی یوتھ الیون نے آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم کو ایک سو سات رنز سے شکست دے دی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پی سی بی یوتھ الیون نے تین وکٹوں پر 195رنز اسکور کئے۔

    جواب میں آسٹریلوی آرمی ٹیم اٹھاسی رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کور کمانڈر لاہور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا ماحول اب پر امن ہے۔

    اس موقع پرپی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مرتبہ پھر غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کا راستہ دکھائے گی۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں ٹی20 میچ،پاک آرمی نے آسٹریلین آرمی کو ہرا دیا

     پاک فوج نے بھی یقین دہانی کروا دی ہے کہ آپ تیاری کریں سیکیورٹی ہم فراہم کریں گے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر رورک یوزیک نے بھی شرکت کی۔

    آسٹرلیوی آرمی کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ پنجاب پولیس کے خلاف باغ جناح میں کھیلے گی۔