Tag: Australian cricketer

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر کی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید

    سابق آسٹریلوی کرکٹر کی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید

    سابق آسٹریلوی کرکٹر لیسا اسٹھالیکر نے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔

    سابق آسٹریلوی کرکٹر لیسا اسٹھالیکر نے ایک پروگرام میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے ورلڈکپ میں بہت مایوس کیا۔

    لیسا اسٹھالیکر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ دباؤ کی وجہ سے ہارا، اور ٹیم کی ناکامی کی وجہ سینئر کھلاڑیوں کا پرفارم نہ کرنا تھا، پاکستانی ٹیم کنڈیشنز سے بھی ہم آہنگ نہ ہوسکی۔

    لیسا اسٹھالیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہرا کر سپر ایٹ میں کوالیفائی کرنا امریکا کی بڑی کامیابی تھی، امریکا کی پاکستان کے خلاف فتح نے نیویارک میں کرکٹ کی دھوم مچادی، باسکٹ بال کے کھلاڑیوں نے بھی امریکا کی کامیابی پر تبصرے کیے۔

  • آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ  پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے بے تاب

    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے بے تاب

    آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ اپنی جائے پیدائش والے ملک پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے باقی میچز کیلئے ری پلیسمنٹ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوا، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کیا۔

    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پی ایس ایل سکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں، عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ اپنے پیدائش والے ملک پاکستان میں کھیلنے کا شدت سے منتظر ہوں ، میں جس ٹیم میں شامل ہوا ہوں وہ ٹیم اُسی شہر کی نمائندگی کرتی ہے جہاں وہ پیدا ہوئے،

    عثمان خواجہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں اپنے گھر بھی جانا چاہوں گا جہاں سے میں نے اور میری فیملی نے شروعات کی، مجھے اچھا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کی وجہ سے پی ایس ایل کھیلنے کا موقع نہیں ملا، بھارت سری لنکا اور بنگلہ دیش میں کھیل چکا ہوں لیکن پاکستان، جہاں میں پیدا ہوا وہاں نہیں کھیل سکا تھا، اب مجھے پاکستان میں کھیلنا بہت اچھا لگے گا۔

    آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے سخت محنت کی گئی ہے تاکہ لوگ آئیں اور کھیلیں،انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان جا رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کا بھی پاکستان میں کھیلنا مجھے اچھا لگے گا۔

    واضح رہے کہ پانچ برس کی عمر میں عثمان خواجہ کی فیملی اسلام آباد سے آسٹریلیا منتقل ہو گئی تھی۔