Tag: australian fast bowler

  • ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی دورہ پاکستان سے باہر

    ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی دورہ پاکستان سے باہر

    سڈنی: دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلیا مشکلات کا شکار ہوگئی، جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کے بعد ایک اور کھلاڑی پاکستان کے دورے سے دستبردار ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل نیسر انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے، فاسٹ بولر پاکستان کا دورہ کرنے والی اٹھارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے۔

    کوئنز لینڈ کے کوچ ویڈ سیکومب نے تصدیق کی کہ بلز مارش کپ میں نیو ساؤتھ ویلز کے درمیان ہونے والے میچ میں نیسر کو سائیڈ اسٹرین کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    مائیکل نیسر کی جگہ کوئنز لینڈ کے فاسٹ بولر مارک اسٹیکٹی کو اسکواڈمیں شامل کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل گذشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل دورہ پاکستان اور بھارتی لیگ سے دستبردار ہوئے جس کی وجہ سے ان کی شادی بتائی گئی ہے جبکہ دو روز قبل سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں باؤنڈری پر کیچ لینے کی کوشش میں اسٹیو اسمتھ کنکشن کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث ان کا دورہ پاکستان خدشات کا شکار ہے۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شیڈول ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی آل راؤنڈر دورہ پاکستان سے دستبردار

    تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں ہوگا۔

    اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائےگا ون ڈے سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

    آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ و ونڈے سیریز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا جانا ہے جو 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    میلبرن : آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    مچل جانسن کا شاندار کیرئیر نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ختم ہو جائے گا، جانسن نے تہتر ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تین سو گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔ دوہزار پانچ میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والے جانسن شین وارن، گلین میک گرا، ڈینس للی کے بعد آسٹریلیا کے سب سے کامیاب بولر ہیں۔

    انھوں نے دوہزار تیرہ کی ایشز میں سینتیس وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کرداد ادا کیا تھا۔

    انھوں نے اپنے کریئر میں ایک اننگز میں بارہ بار پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لیں جبکہ تین بار ٹیسٹ میں دس یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، جانسن تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر پانچ سو اٹھاسی وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    جانسن کا کہنا ہے کہ جو آتا ہے اسے ایک دن جانا ہی پڑتا ہے، آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، وہ خوش گوار یادوں کے ساتھ کرکٹ چھوڑ رہے ہیں.