Tag: Australian high commissioner

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    اسلام آباد: آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی۔

    اس سے قبل 226 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے چیلنجز، مشرقی سرحد اور ایل او سی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی معاملات پر ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ امن و استحکام کی صورتحال قوم اور اداروں کی مرہون منت ہے، مذموم مقصد کے لیے قربانیوں کے ثمرات رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، افواج پاکستان آئین کے مطابق فرائض انجام دیتی رہے گی۔

    آرمی چیف نے مزید کہا تھا کہ قومی کاشوں اور مسلح افواج کی قربانیوں سے بہتر اندرونی سیکیورٹی اور استحکام حاصل کیا ہے۔

  • ان تمام پاکستانیوں کیساتھ کھڑے ہیں، جو دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں، آسٹریلوی ہائی کمشنر

    ان تمام پاکستانیوں کیساتھ کھڑے ہیں، جو دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں، آسٹریلوی ہائی کمشنر

    کراچی: آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمزسن نے یوم پاکستان پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ان تمام پاکستانیوں کیساتھ کھڑےہیں جودہشتگردی کی  مخالفت کرتے ہیں، دولت مشترکہ اور کرکٹ میں میراث ہمارا وفاقی نظام حکومت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمزسن نے یوم پاکستان پر  مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا آسٹریلیا اور پاکستان کی بہت زیادہ چیزیں ملتی جلتی ہیں ، دولت مشترکہ اور کرکٹ میں میراث ہمارا وفاقی نظام حکومت ہے۔

    مارگریٹ ایڈمزسن کا کہنا تھا 60 ہزار سے زائد پاکستانی آسٹریلیا میں قیام پذیر ہیں، ہمارا مشترکہ عزم اور دہشت گردی کے خلاف ہماری مخالفت، نیوزی لینڈمیں مساجدپر دہشت گردی کے حملوں سے ہم غمزدہ اور پریشان ہیں۔

    آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا ان تمام پاکستانیوں کیساتھ کھڑے ہیں، جو دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

    خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت  اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

    یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی ،سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کی،  تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد تھے۔