Tag: australian media

  • غزہ میں شہادتوں سے متعلق آسٹریلوی میڈیا کا بڑا دعویٰ

    غزہ میں شہادتوں سے متعلق آسٹریلوی میڈیا کا بڑا دعویٰ

    آسٹریلوی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جبکہ غزہ میں بدترین بحران جاری ہے۔

    فلسطینیوں کی اموات پر تحقیق برطانوی ہیلتھ ماہرین کی ماہرانہ رائے پر کی گئی۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کی 8 فیصد آبادی کو مار دیا گیا ہے، عالمی ادارہ صحت نے بھی غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی ہے۔

    عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی فلسطینیوں کی اموات کی تعداد پر سوالیہ نشان لگاتی نظر آتی ہیں، اُن کے مطابق ملبے تلے فلسطینی میتوں تک رسائی ممکن نہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کے اسپتال ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور چند اسپتال جزوی طور پر فعال ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تباہ حال فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے کفن تک نہیں مل رہا۔

    بے گناہ فلسطینی عوام پر پے سر پے اسرائیلی حملوں میں مزید شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے، شہیدوں کو دفنانے کیلئے تابوت اور کفن کم پڑ گئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے درجنوں افراد کی لاشیں سڑکوں اور ملبے تلے بکھری پڑی ہیں۔

    یمن سے اسرائیلی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ

    غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمی ہماری آنکھوں کے سامنے دم توڑ چکے ہیں اور ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر سکے، انہوں نے لوگوں سے کوئی بھی کپڑا عطیہ کرنے کی اپیل کردی ہے۔

  • بھارتی کپتان ویرات کوہلی کھیلوں کے ڈونلڈ ٹرمپ قرار

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی کھیلوں کے ڈونلڈ ٹرمپ قرار

    میلبرن : آسٹریلیا کے میڈیا نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کھیلوں کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلور ٹیسٹ میں لگی آگ نہیں بجھی، آسٹریلوی میڈیا نے پھر چنگاری کو ہوا دے دی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کھیلوں کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا۔

    k1

    آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا کو ٹارگٹ کرتے رہتے ہیں، کوہلی بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، رانچھی ٹیسٹ میں بھی کوہلی کھلاڑیوں کی نقل اتارتے دکھائی دیئے، بولے یہ فن تھا، میڈیا اسے متنازع بنارہا ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک کپتان کیسے کھیل کا مذاق اڑا سکتا ہے، آئی سی سی نے کوئی ایکشن نہیں لیا جو حیران کن ہے۔

    اخبار نے لکھا ہے کہ اس سے قبل بھارتی کپتان نے اسمتھ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں پر چیٹنگ کا الزام لگا کر بیان بازی کا سلسلہ شروع کیا اور میچ کے بعد پریس کانفرنس میں معذرت کرنے یا ثبوت دینے سے بھی انکار کیا تھا۔

    k3

    امیتابھ بچن کا کوہلی کو ٹرمپ کی طرح فاتح ماننے پر آسٹریلوی میڈیا کا شکریہ

    دوسری جانب بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن بھی لڑائی میں کود پڑے، انہوں نے کوہلی کو ٹرمپ کی طرح فاتح ماننے پر آسٹریلوی میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جا نیوالی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کپتان کے درمیان تنازع اس وقت سامنے آیا جب ویرات کوہلی نے کینگروز ٹیم پر الزام لگایا تھا کہ سمتھ نے ریویو لینے کیلئے ڈریسنگ روم سے رجوع کیا تھا جس پر ویرات کوہلی ناراض ہوگئے اور کہا کہ یہ اقدام کرکٹ کے اصولوں کے منافی ہے اور وہ اسے چیٹنگ قراردیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان 4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، آسٹریلیا نے سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔