Tag: Australian Open 2020

  • نواک جوکووچ نے 17واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا

    نواک جوکووچ نے 17واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا

    میلبرن: سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے 17 واں گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربیا کے نواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں آسٹریلیا کے ڈامنک تھیم کو شکست دے کر کیریئر کا 17 واں گرینڈ سلم اور 8واں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

    نواک جوکووچ نے آسٹریا کے ڈامنک تھیم کو 6-4، 4-6، 2-6، 6-3، اور 6-4 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

    سربیا کے جوکووچ نے کامیابی سے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

    جوکووچ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی دوبارہ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار بن گئے ہیں، اس سے قبل نڈال پہلے نمبر پر موجود تھے۔

    فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والے آسٹریا کے ڈامنک تھیم نے رافیل نڈال کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی جبکہ نواک نے فیڈرر ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

  • آسٹریلین اوپن، راجر فیڈرر نے ہاری ہوئی بازی پلٹ دی

    آسٹریلین اوپن، راجر فیڈرر نے ہاری ہوئی بازی پلٹ دی

    سڈنی: آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ہاری ہوئی بازی اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر تین راجر فیڈرر نے ہاری ہوئی بازی پلٹ دی، دو سیٹ میں شکست کے بعد سوئس ٹینس اسٹار نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

    راجر فیڈرر نے سات بار میچ پوائنٹ بچایا، پانچویں اور آخری سیٹ میں فیڈرر نے امریکی کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلین اوپن میں عالمی نمبر ایک رافیل نے میزبان کھلاڑی کو شکست دے کر ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی تھی۔

    رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے نک کریوس کو ہرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

    آسٹریلین اوپن ویمنز میں امریکا کی سوفیا کینن نے ٹاپ 4 میں انٹری دے دی، سوفیا نے تیونس کی کھلاڑی کو شکست دی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن میں چند روز قبل عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی ہٹ بال گرل کو جالگی تھی نڈال نے بچی کے پاس جاکر اس کی خیریت دریافت کی اور اسے گلے لگایا تھا، نڈال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔