Tag: Australian Open Tennis

  • راجرفیڈررنے چھٹی بار آسٹریلین اوپن ٹینس مینزسنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

    راجرفیڈررنے چھٹی بار آسٹریلین اوپن ٹینس مینزسنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

    میلبورن : سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا، یہ فیڈرر کے کیرئیر کا بیسواں گرینڈ سلم ہے، آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کا تاج چھٹی بار بھی راجر فیڈرر کے نام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں مارن سلچ کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنےنام کیا آسٹریلین اوپن فیڈرر کے کیرئیر کا20واں گرینڈ سلم ہے.

    اس طرح چھتیس سالہ راجر فیڈرر دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے، مردوں کے سنگلز فائنل میں دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر اور مارن سلچ میں اعصاب شکن کی جنگ ہوئی۔

    راجر فیڈرر نے تجربے، پھرتی اور تیزی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ میچ کے آغاز سے مارن سلچ تھکے تھکے سے نظر آئے۔ پہلے چار میں سے دو سیٹ فیڈرر اور دو مارن سلچ کے نام رہے.

    فیصلہ کن سیٹ میں اعصاب کا مقابلہ تھا۔ فیڈرر نے تجربے کا فائدہ اٹھایا اور سیٹ چھ ایک سے جیت کر حریف کو آؤٹ کلاس کردیا۔ فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر کیرئیر کا 20واں گرینڈ سلم اپنے نام کیا۔

    یاد رہے کہ مارگریٹ کورٹ، سرینا ولیمز اوراسٹیفی گراف نے بیس بیس گرینڈ سلام ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: وینس ولیمزکواپ سیٹ شکست، ایونٹ سے باہر

    آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: وینس ولیمزکواپ سیٹ شکست، ایونٹ سے باہر

    ملیبورن: سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، امریکہ کی وینس ولیمز پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں ہونے والے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکہ کی وینس ولیمز کا سال کا پہلا سفر شروع ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔

    دوہزار سترہ کی رنراپ وینس ولیمز کو سوئس کھلاڑی بیلنڈا بینکک نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، سوئٹزرلینڈ کی نوجوان کھلاڑی نے عالمی نمبر پانچ کو چھ تین اور سات پانچ سے شکست دی۔

    دوسری جانب مردوں کے مقابلوں میں اسپین کے ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے فاتحانہ آغاز کیا، رافیل نڈال نے پہلے راؤنڈ میں حریف کھلاڑی کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔


    مزید پڑھیں : آکلینڈ، اعصام الحق کی جوڑی نے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔