Tag: australian open tennis 2015

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: فیڈرر، نڈال ،شراپوا کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: فیڈرر، نڈال ،شراپوا کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    میلبرن: عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور روس کی ماریہ شراپوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سیکنڈ سیڈ سوئٹرزلینڈ کے راجر فیڈرر نے اٹلی کے سائمن بولیلی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی،سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور تین چھ، چھ تین، چھ دو اور چھ دو رہا۔

    ایک اور میچ میں اسپین کے رافیل نڈال کو امریکی کوالیفائر کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔ نڈال نے پانچ سیٹ کے مقابلے کے بعد فتح حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

     گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا بھی تیسرے راؤنڈ کیلئ کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال اورماریہ شراپوا کی کامیابی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال اورماریہ شراپوا کی کامیابی

    میلبورن : عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور ماریہ شراپوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

    میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کا آغاز اسپین کے رافیل نڈال نے روس کے میخائل یوزہنی کے خلاف جیت سے کیا۔

    انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد کورٹ میں واپس آنے والے نڈال نے حریف کھلاڑی کو دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں زیر کیا۔

    نڈال کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ دو اور چھ دو رہا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی باآسانی دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے تائیوان کے لو ین سن کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار، چھ دو اور سات پانچ سے آؤٹ کلاس کیا۔

    ویمنز میں گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا نے بھی دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس کا میلبورن میں آغاز

    آسٹریلین اوپن ٹینس کا میلبورن میں آغاز

    .میلبورن: سال کے پہلے گرینڈسلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آج سے آغازہوگیا ہے

    آسٹریلین اوپن میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔ ہارڈکورٹ پرکھیلے جانے والے ایونٹ کے مینز سنگلز میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکااعزازکا دفاع کررہے ہیں۔

    عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ اورریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈررپانچویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

    فیڈرر نے دوہزار بارہ کے ومبلڈن کے بعد سے اب تک کوئی گرینڈ سلم نہیں جیتا ہے۔ پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق مینز ڈبلز میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔ ادھرویمنز میں چین کی لینا دفاعی چیمپئین ہیں۔

    امریکہ کی سرینا ولیمزاورروس کی ماریہ شراپوا کو ٹائٹل کے لئے فیورٹ قراردیا جارہا ہے۔