سڈنی : آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق بالر بریڈ ہاگ نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے فوری بعد پاک بھارت ٹیسٹ سیریز ہونی چاہیے، کرکٹ شائقین بہترین کھیل کے لئےترس رہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے اپنے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ، آسٹریلیائی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ٹیم انڈیا دسمبر میں آسٹریلیا دورے پر نہ آئے اور اس کی جگہ وہ پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان گرمیوں میں آسٹریلیا کو ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کی جگہ انگلینڈ سے ایشیز کھیلنی چاہئے اور ہندوستان کو پاکستان کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی چاہئے، جس کے دو میچ پاکستان اور دو میچ ہندوستان میں منعقد ہونا چاہئے۔
بریڈ ہاگ نے کہا کہ جیسے ہی کورونا وائرس ختم ہوتا ہے تو مداحوں کے جوش کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے دھماکہ دار سیریزکا انعقاد ہونا چاہئے۔
Brad Hogg comes up with a suggestion that World Test Championship be scrapped and Australia play Ashes instead of playing against India and India play 4 Tests against Pakistan.
Two in India and Two in Pakistan. pic.twitter.com/jS6h7gEDA9
— Abhijeet ♞ (@TheYorkerBall) May 6, 2020
بریڈ ہاگ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ کورونا کے بعد عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کو منسوخ کردینا چاہئے اور اس کی جگہ آسٹریلیا میں ایشیز سیریز ہونی چاہئے۔
یہی نہیں انہوں نے کہا کہ جو سیریز ہندوستان کو آسٹریلیا میں کھیلنی ہے، اس دوران اسے پاکستان سے کھیلنا چاہئے۔ بریڈ ہاگ نے کہا کہ اس عالمی وبا نے کرکٹ کے نئے دروازے کھولے ہیں، مداح بھی اچھی کرکٹ کے لئے ترس رہے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ سب کچھ معمول کے مطابق ہوتے ہی عالمی ٹیسٹ چمپیئن شپ کی جگہ ایسی سیریز ہونی چاہئے، جس سے مداحوں کے اندر پہلے جیسی دلچسپی پیدا ہوجائے۔