آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ بہتری کی امید ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
کرکٹ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سر پر گیند لگنے کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے،ماضی میں بھی کئی کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوچکے ہیں، حالیہ واقع میں آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔
ہیوز کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری ہوچکی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ہیوز کی حالت میں بہتری کی امید ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے،ہیوز چھبیس ٹیسٹ ميچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔